سرینگر//
جنوبی ضلع اسلام آباد کے ڈورو علاقے میں نجی گاڑی نے راہگیر کو ٹکر ماری جس وجہ سے اُس کی برسر موقع ہی موت واقع ہوئی۔
ذرائع نے بتایا کہ جمعے کے روز مین مارکیٹ کپرن ڈورو میں ایک سکارپیو نے راہگیر کو ٹکر ماری جس وجہ سے وہ شدید طورپر زخمی ہوا۔
انہوں نے بتایا کہ آس پاس موجود لوگوں نے زخمی شہری کو نزدیکی ہسپتال پہنچایا منتقل کیا تاہم وہاں پر تعینات ڈاکٹروں نے اُسے مردہ قرار دیا۔
متوفی کی شناخت محمد رمضان ولد غلام محمد ساکن کپرن کے بطور ہوئی ہے ۔
پولیس نے معاملے کی نسبت ایف آئی آر زیر نمبر۷۸کے تحت کیس درج کرکے مزید تحقیقات شروع کی ۔
دریں اثنا جموں کشمیر کے ضلع کٹھوعہ میں بھاری بارشوں کے باعث ایک پولٹری فارم کا شیڈ گر جانے سے دو افراد لقمہ اجل بن گئے جبکہ تیسرا زخمی ہوگیا۔
سرکاری ذرائع نے بتایا کہ کٹھوعہ کے کرین گڈیال علاقے میں بھاری بارشوں کے باعث ایک پولٹری فارم کا شیڈ گر آیا جس کے نیچے تین افراد دب گئے ۔
ذرائع نے کہا کہ ان تین افراد میں سے دو کی موت واقع ہوگئی جبکہ ایک کو زخمی حالت میں علاج و معالجے کیلئے پٹھان کوٹ ہسپتال منتقل کیا گیا۔