سرینگر//
وادی میں موسمی صورتحال میں بتدریج بہتری واقع ہونے کے ساتھ ہی شبانہ درجہ حرارت ایک بار پھر معمول سے زیادہ ریکارڈ ہونے لگا ہے ۔
محکمہ موسمیات کے ایک ترجمان کے مطابق وادی میں اگلے چوبیس گنٹھوں کے دوران موسم مجموعی طور پر خشک رہنے کا امکان ہے ۔انہوں نے کہا کہ اس دوران سہہ پہر کے بعد یا شام کو کہیں کہیں ہلکی بارشیں متوقع ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ وادی میں اگلے دو دنوں کے دوران موسم کی یہی صورتحال قائم رہنے کا امکان ہے ۔
ادھر موسم میں بہتری واقع ہونے کے ساتھ ہی شبانہ درجہ حرارت ایک بار پھر معمول سے زیادہ ریکارڈ ہونے لگا ہے۔دارلحکومت سری نگر میں کم سے کم درجہ حرارت۲۰ ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو معمول سے۳ء۱ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ ریکارڈ ہوا تھا۔
وادی کے مشہور زمانہ سیاحتی مقام گلمرگ میں کم سے کم درجہ حرارت۱۲ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو معمول سے۳ء۰ڈگری سینٹی گریڈ کم ریکارڈ ہوا تھا۔وادی کے دوسرے مشہور سیاحتی مقام پہلگام میں کم سے کم درجہ حرارت۸ء۱۴ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو معمول سے ۴ء۱ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ ریکارڈ ہوا تھا۔سرحدی ضلع کپوارہ میں کم سے کم درجہ حرارت۵ء۱۶ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو معمول سے ۹ء۰ڈگری سینٹی گریڈ کم ریکارڈ ہوا تھا۔
گیٹ وے آف کشمیر کے نام سے مشہور قصبہ قاضی گنڈ میں کم سے کم درجہ حرارت۳ء۱۸ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو معمول سے۵ء۱ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ ریکارڈ ہوا تھا۔