بدھ, مئی 14, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

سرینگر کے متعدد رہائشی علاقوں میں بارشوں کے ساتھ ہی سیلابی صورتحال پیدا

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2022-07-29
in اہم ترین
A A
وادی میںبارشیں تھم گئیں

SRINAGAR, JUN 22 (UNI):- A view of waterlogged Bemina Colony in Srinagar following heavy rains on Wednesday. UNI PHOTO-14U

FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

پاکستان کے ساتھ حالیہ تصادم میں ہندوستان نے اپنی طاقت و صلاحیت کا بھر پور مظاہرہ کیا: ڈاکٹر جتیندر سنگھ

آپریشن سندور:سٹیلائٹ تصاویر سے پاکستانی فضائیہ کے اڈوں کو ہوا نقصان واضح

سرینگر//
حکومت کے بلند بانگ سمارٹ سٹی دعووں کے بیچ معمولی بوندا باندی کے ساتھ ہی شہر کے اکثر علاقے پانی میں ڈوب جاتے ہیں۔
بارشوں کے ساتھ ہی سرینگر کے بمنہ کے اکثر علاقوں میں سیلابی صورتحال پیدا ہو جاتی ہے جس وجہ سے لوگوں کو عبور و مرور میں دقتیں پیش آتی ہیں۔
لوگوں کا کہنا ہے کہ گرچہ شہر سرینگر کو سمارٹ سٹی میں تبدیل کرنے کی خاطر اس وقت ضلعی انتظامیہ ایڑی چوٹی کا زور لگا رہی ہے اور پورے شہر میں سڑکوں کو کھود کر ڈرین تعمیر کی جارہی ہیں لیکن بدقسمتی یہ ہے کہ معمولی بارشوں کے ساتھ ہی شہر میں سیلابی صورتحال پیدا ہو جاتی ہے ۔
لوگوں نے بتایا کہ سال ۲۰۱۴میں آئے تباہ کن سیلاب کے بعد مرکزی حکومت نے شہر سرینگر کو سیلاب سے محفوظ رکھنے کی خاطر کروڑوں روپے واگذار کئے لیکن آج تک یہ معلوم نہ ہو سکا کہ ان پیسوں کا کیا ہوا اور کہاں پر ان کو خرچ کیا گیا۔
ایک شہری کا کہنا ہے کہ پچھلے دو مہینوں سے دیکھا گیا کہ شہر میں معمولی بارشوں کے ساتھ ہی نشیبی علاقوں میں سیلابی صورتحال پیدا ہو جاتی ہے جس کی طرف انتظامیہ کوئی توجہ نہیں دے رہی ہے ۔
بار بار سیلابی صورتحال پیدا ہونے کی وجہ سے شہر کے لوگ ذہنی کوفت کا شکار ہو گئے ہیں اور انتظامیہ سے مطالبہ کر رہے ہیں کہ اس کی طرف خصوصی توجہ دی جائے ۔انہوں نے بتایا کہ ایس ڈی کالونی بمنہ میں معمولی بارشوں کے ساتھ ہی گلی کوچے اور سڑکیں زیر آب آجاتے ہیں۔
مقامی شہری امتیاز احمد نے یو این آئی اردو کو بتایا کہ بمنہ میں پانی کے نکاس کو یقینی بنانے کی خاطر قمر واری میں پمپ اسٹیشن قائم کیا گیا لیکن وہ زیادہ بیکار پڑا رہتا ہے ۔انہوں نے بتایا کہ جمعرات کو جب بارشوں کی وجہ سے بمنہ کے کئی علاقے زیر آب آگئے تو مقامی لوگوں نے پمپ اسٹیشن کے ساتھ رابطہ قائم کیا تو وہاں بتایا گیا کہ پمپ میں فالٹ آیا ہے ۔
اُن کے مطابق قمر واری پمپ اسٹیشن بمنہ میں تعینات عملے کی غیر سنجیدگی کے باعث ہی بمنہ کے علاقے معمولی بارشوں کے ساتھ ہی جھیل میں تبدیل ہو جاتے ہیں۔انہوں نے انتظامیہ سے اپیل کی کہ بمنہ سری نگر میں پانی کے نکاس کو یقینی بنانے اور ڈرینج سسٹم کو ٹھیک کرانے کی خاطر ہنگامی بنیادوں پر کام شروع کرنے کی ضرورت ہے تاکہ لوگوں کو ذہنی پریشانیوں سے چھٹکارا مل سکے ۔
دریں اثنا عوامی حلقوں کا کہنا ہے کہ شہر کو سمارٹ سٹی میں تبدیل کرنے کا خواب اُس وقت تک پورا نہیں ہو سکتا ہے جب تک نہ پانی کے نکاس کو یقینی بنایا جائے ۔انہوں نے بتایا کہ شہر کو ایک اور تباہ کن سیلاب سے محفوظ رکھنے کی خاطر انتظامیہ کو ڈرینج سسٹم کو ٹھیک کرانے کے ساتھ ساتھ جگہ جگہ پمپ نصب کرنے چاہئے تاکہ بارشوں کے ساتھ ہی شاہراہوں پر جمع پانی کے نکاس کو یقینی بنایاجاسکے ۔
عوامی حلقوں کا ماننا ہے کہ ٹھوس لائحہ عمل اپنانے کی ضرورت ہے تاکہ مستقبل میں شہر کے لوگوں کو کسی بھی قسم کی مشکل کا سامنا کرنے پر مجبور نہ ہوناپڑے ۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

دہشت گردی کا الزام:۵ رہائشی مکانات سربمہر

Next Post

سرینگر، جموں قومی شاہراہ دوسرے روز بھی بند

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

ڈاکٹر جتیندر کی دونوں برادریوں سے امن برقرار رکھنے کی اپیل
اہم ترین

پاکستان کے ساتھ حالیہ تصادم میں ہندوستان نے اپنی طاقت و صلاحیت کا بھر پور مظاہرہ کیا: ڈاکٹر جتیندر سنگھ

2025-05-14
آپریشن سندور:سٹیلائٹ تصاویر سے پاکستانی فضائیہ کے اڈوں کو ہوا نقصان واضح
اہم ترین

آپریشن سندور:سٹیلائٹ تصاویر سے پاکستانی فضائیہ کے اڈوں کو ہوا نقصان واضح

2025-05-14
کٹھوعہ جھرپ: چار پولیس اہلکاراور دو ملی ٹینٹ ہلاک‘ آپریشن جاری:پربھات
اہم ترین

شوپیاں جھرپ میں لشکر کمانڈر سمیت تین دہشت گرد ہلاک

2025-05-14
Randhir-Jaiswal
اہم ترین

’سرحد پار دہشت گردی ختم ہونے تک سندھ طاس معاہدہ معطل رہے گا‘

2025-05-14
ہند پاک سیز فائر کے بعدسری نگر ایئرپورٹ پر پروازیں بحال
اہم ترین

ہند پاک سیز فائر کے بعدسرینگر ایئرپورٹ پر پروازیں بحال

2025-05-14
’کچھ ٹی وی چینلز کے بغیر سبھی پائیدار جنگ بندی چاہتے ہیں‘
اہم ترین

’کچھ ٹی وی چینلز کے بغیر سبھی پائیدار جنگ بندی چاہتے ہیں‘

2025-05-14
وزیراعظم کا آدم پور ایئر بیس کا دورہ، افسران اور جوانوں سے ملاقات
اہم ترین

’دہشت گردی جاری رہی تو پاکستان کو تباہ کیا جائیگا ‘

2025-05-14
یکم مارچ سے سرینگر اسکولوں کے اوقات کار میں تبدیلی
اہم ترین

بیشتر علاقوں میں اسکول ،کالجوں میں دوبارہ تعلیمی سرگرمیاں شروع

2025-05-14
Next Post
پسیاں گر آنے کے بعدسرینگر جموں شاہراہ بند

سرینگر، جموں قومی شاہراہ دوسرے روز بھی بند

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.