پونچھ؍۱۹ ستمبر
پولیس نے پونچھ کے مین بازار میں ایک زیورات کی دکان کی تلاشی کے دوران اے کے۴۷ رائفل کے پانچ کارتوس، پاکستانی کرنسی اور دیگر اشیا برآمد کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔
پولیس کے مطابق تھانہ پونچھ کی ایک ٹیم نے فرانزک سائنس لیبارٹری (ایف ایس ایل) کی ٹیم اور نائب تحصیلدار کی موجودگی میں محلہ کھوڑی نار، پونچھ کے رہائشی نریندر سنگھ کے بیٹے دیویندر سنگھ کی زیورات کی دکان کی تلاشی لی۔
پولیس نے بتایا کہ تلاشی کے دوران اے کے۴۷ کے پانچ کارتوس‘۱۰۵ پاکستانی روپے،۳۰پاکستانی پوسٹر اور دو پاکستانی پرچم برآمد ہوئے۔
پولیس کے مطابق اس سلسلے میں متعلقہ قانونی دفعات کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔(ایجنسیاں)










