پیر, اکتوبر 19, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

سنہاکاہر شہری تک طبی سہولیات پہنچانے پر زور  

جموں و کشمیر کو ہیلتھ انوویشن کا مرکز بنانے کا ہدف: ایل جی سنہا

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2026-08-30
in اہم ترین, تازہ تریں, ٹاپ سٹوری
A A
سنہاکاہر شہری تک طبی سہولیات پہنچانے پر زور   
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

’ملک کی داخلی سلامتی کا منظرنامہ بدل چکا ہے ‘

بچوں کیلئے انٹرنیٹ پر عمر کی بنیاد پر پابندی مسترد ‘ رسائی بنیادی حق قرار

’دور دراز علاقوں تک ٹیلی میڈیسن، مصنوعی ذہانت، ڈرون کے ذریعے طبی سامان کی ترسیل جیسی جدید ٹیکنالوجی کو بروئے کار لانا ضروری ‘

’ ہماری توجہ بیماری سے بچاؤ، ابتدائی تشخیص، باقاعدہ اسکریننگ اور بنیادی صحت خدمات کو مضبوط بنانے پر مرکوز ہونی چاہیے‘

سرینگر؍۲۹؍اگست

                جموں و کشمیر میں صحت کے شعبے کو مزید جدید اور قابلِ رسائی بنانے پر زور دیتے ہوئے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے کہا ہے کہ ٹیلی میڈیسن، مصنوعی ذہانت، ڈرون کے ذریعے طبی سامان کی ترسیل اور شمسی توانائی سے چلنے والی کولڈ چین جیسی جدید ٹیکنالوجی کو بروئے کار لاکر دور دراز علاقوں تک معیاری طبی سہولیات پہنچائی جانی چاہئیں۔

                تیسرے سی آئی آئی جموں و کشمیر ہیلتھ کانکلیو کا افتتاح کرتے ہوئے سنہا نے کہا کہ مستقبل کی صحت پالیسی کا بنیادی مقصد ’’کسی بھی وقت، کہیں بھی صحت خدمات‘‘ ہونا چاہیے اور سستی، مساوی اور ہر شہری تک قابلِ رسائی طبی سہولیات کو اولین ترجیح دی جانی چاہیے۔

                ایل جی نے کہا کہ جموں و کشمیر میں دو نئے ایمس،۱۰ میڈیکل کالج، دو ریاستی کینسر انسٹی ٹیوٹس، خصوصی اسپتالوں، نرسنگ، پیرا میڈیکل اور فارمیسی اداروں کی توسیع کے باعث صحت کا بنیادی ڈھانچہ تیزی سے مضبوط ہوا ہے۔ ان کے مطابق یہ اقدامات سماجی انصاف اور مساوی صحت سہولیات کی جانب اہم پیش رفت ہیں۔

                سنہا نے کہا کہ اب توجہ صرف بیماری کے علاج تک محدود رکھنے کے بجائے بیماری سے بچاؤ، ابتدائی تشخیص، باقاعدہ اسکریننگ اور بنیادی صحت خدمات کو مضبوط بنانے پر مرکوز ہونی چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ بڑھتے ہوئے طبی اخراجات کے پیش نظر احتیاطی صحت نگہداشت پر زیادہ زور دینا ضروری ہے۔

                ایل جی نے زور دیا کہ دیہی اور دور دراز علاقوں میں طبی سہولیات تک رسائی بہتر بنانے کے لیے ٹیلی میڈیسن کو مزید وسعت دی جائے۔ انہوں نے آشا ورکرز کے ذریعے دور دراز دیہات کے مریضوں کو ضلع اسپتالوں سے ٹیلی کنسلٹیشن کے ذریعے جوڑنے کو جغرافیائی رکاوٹوں پر قابو پانے کی مؤثر مثال قرار دیا۔

                لیفٹیننٹ گورنر نے کہا کہ جموں و کشمیر کو کم لاگت اور زیادہ اثر رکھنے والی طبی اختراعات کے لیے ایک تجربہ گاہ بنایا جاسکتا ہے۔ انہوں نے بالخصوص بلند پہاڑی علاقوں میں طبی سامان کی ڈرون کے ذریعے ترسیل اور شمسی توانائی سے چلنے والی کولڈ چینز جیسے منصوبوں پر زور دیا۔

                سنہا نے کہا کہ مصنوعی ذہانت کو بیماریوں کی ابتدائی تشخیص میں استعمال کیا جانا چاہیے، تاہم یہ ڈاکٹر کے فیصلے کی معاون ہونی چاہیے۔ ساتھ ہی بیماریوں کی نگرانی، جینومک صلاحیت اور تشخیصی کٹس کی مقامی تیاری کو بھی فروغ دینے کی ضرورت ہے۔

                ایل جی نے صحت کے شعبے میں تربیت یافتہ افرادی قوت کی کمی کو دور کرنے پر بھی زور دیا اور کہا کہ طبی و نرسنگ تعلیم کی تربیتی گنجائش بڑھانے کے ساتھ نرسنگ اور پیرا میڈیکل اداروں کے ذریعے مسلسل ہنر مندی کا فروغ ضروری ہے۔

                لیفٹیننٹ گورنر نے طبی عملے کی فلاح و بہبود کو بھی مضبوط صحت نظام کی بنیادی شرط قرار دیتے ہوئے بہتر اسٹافنگ، انتظامی بوجھ میں کمی اور ذہنی صحت کے لیے معاونت کی ضرورت پر زور دیا۔

                ایل جی نے حکومت اور نجی شعبے کے درمیان شراکت داری کو بھی ناگزیر قرار دیتے ہوئے کہا کہ نجی اسپتالوں اور صحت سے متعلق صنعتوں کو قومی تعمیر کے اس عمل میں فعال کردار ادا کرنا چاہیے۔ ان کے مطابق مضبوط صحت کا نظام وہی ہے جس میں حکومت اور نجی شعبہ اپنی صلاحیت، رفتار اور جدت کو عوامی مفاد کے لیے یکجا کریں۔

                سنہا نے ڈیجیٹل ہیلتھ ریکارڈز کے ذریعے پورے ملک میں مریضوں کی طبی تاریخ تک مجاز ڈاکٹروں کی فوری رسائی کو بھی اہم پیش رفت قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ اس نظام میں مریضوں کو اپنی طبی معلومات تک رسائی اور اس کے استعمال پر کنٹرول حاصل رہے گا۔

                لیفٹیننٹ گورنر نے کہا کہ حقیقی کامیابی کا پیمانہ صرف ہسپتالوں یا طبی اداروں کی تعداد نہیں بلکہ لوگوں کی زندگیوں میں بہتری ہے۔ انہوں نے ایسے نظام کی ضرورت پر زور دیا جس میں کپواڑہ کے کسی خاندان کو معمول کے علاج کے لیے گھنٹوں سفر نہ کرنا پڑے، راجوری کے محنت کش کو علاج کے اخراجات کا خوف نہ ہو اور جموں و کشمیر کے طبی گریجویٹس کو روزگار اور کیریئر کے مواقع اپنے ہی خطے میں میسر ہوں۔

                تقریب میں سی آئی آئی جموں و کشمیر کے عہدیداران، صحت کے شعبے سے وابستہ ماہرین، انتظامیہ اور دیگر متعلقہ حکام نے شرکت کی۔

۔۔۔۔۔۔۔(ندائے مشرق خبر)

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

کشتواڑ: عصمت دری اور موت کی تحقیقات کرائم برانچ کے سپرد

Next Post

کرکٹ برادری نے عظیم آل راؤنڈر سر گیری سوبرز کو خراجِ عقیدت پیش کیا

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

’ملک کی داخلی سلامتی کا منظرنامہ بدل چکا ہے ‘
اہم ترین

’ملک کی داخلی سلامتی کا منظرنامہ بدل چکا ہے ‘

2026-10-18
اگر والدین آئی اے ایس افسر ہیں تو بچوں کو ریزرویشن کیوں؟ سپریم کورٹ کا سوال
اہم ترین

بچوں کیلئے انٹرنیٹ پر عمر کی بنیاد پر پابندی مسترد ‘ رسائی بنیادی حق قرار

2026-10-18
 لداخ میں تعطل برقرار، مرکز سیاسی حل کے لیے پُرعزم، بات چیت جاری رکھنے کی اپیل
اہم ترین

 لداخ میں تعطل برقرار، مرکز سیاسی حل کے لیے پُرعزم، بات چیت جاری رکھنے کی اپیل

2026-10-18
’کشمیر میں انسداد دہشت گردی کی کارروائیاں اولین ترجیح برقرار رہیں گی‘
اہم ترین

عوام کو تیز رفتار خدمات کی فراہمی ‘ جواب دہی یقینی بنانے پر زور

2026-10-18
نوجوان کی پولیس تھانے میں موت‘عدالت کی پولیس اہلکار کے خلاف ایف آئی آر درج کرنے کی ہدایت
اہم ترین

 کشتواڑ میں نابالغ لڑکی کی موت کیس میں فرد جرم داخل

2026-10-18
’ منشیات کے مسئلہ براہِ راست تعلق دہشت گردی سے ہے‘
اہم ترین

جموں میں مبینہ منشیات فروش  گرفتار‘۳۸۵گرام ہیروئن برآمد

2026-10-18
لہیہ میںفوجی ٹینک دریا کے بہاؤ میں بہہ گئی ‘۵ فوجی اہلکار ہلاک
اہم ترین

مرکز نے لداخ کی پہاڑی  ترقیاتی کونسلوں کے ڈھانچے  اور انتخابی قواعد میں ترمیم کر دی

2026-10-18
سری نگر ہوائی اڈے پر پیر اور منگل کی رن وے بندش کا فیصلہ واپس
اہم ترین

آئی ٹی آئی اداروں کی جدید  کاری کیلئے۴۷۵ کروڑ روپے  منظوری پر عمر کا مرکزکا شکریہ

2026-10-18
Next Post

کرکٹ برادری نے عظیم آل راؤنڈر سر گیری سوبرز کو خراجِ عقیدت پیش کیا

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.