جموں/۱۸مارچ
بارڈر سیکورٹی فورسز(بی ایس ایف) کے آئی جی نے راجوری میں اگلی چوکیوں کا دورہ کیا اور وہاں پر آفیسران کے ساتھ سرحدوں کی تازہ ترین صورتحال کے بارے میں جانکاری حاصل کی۔
بتادیں کہ آئی جی بی ایس ایف۱۴مارچ کو چار روزہ دورے پر راجوری پہنچے جس دوران انہوں نے اگلی چوکیوں کا دورہ کیا اور وہاں پر تعینات آفیسران کے ساتھ گفت وشنید کی۔
بی ایس ایف کے ایک ترجمان نے بتایا ’’ آئی جی بی ایس ایف جموں رینج ‘ڈی کے بورا نے راجوری میں پاکستان کے ساتھ لگنے والی سرحدوں کا دورہ کیا اور وہاں پر تعینات آفیسران سے تبادلہ خیال کیا۔
بورا نے کہا کہ اگلی چوکیوں کے معائنہ کے دوران آئی جی بی ایس ایف کو آفیسران نے سرحدوں کی صورتحال کے بارے میں جانکاری فراہم کرتے ہوئے بتایا کہ بارڈر سیکورٹی فورسز کے اہلکار کسی بھی چیلنج کا مقابلہ کرنے کے لئے تیار ہیں۔
ترجمان کے مطابق انسپکٹر جنرل آف بی ایس ایف نے بعد میں آفیسران کی ایک میٹنگ کے دوران فوج کی تیاریوں کا بھی جائزہ لیا۔
ذرائع نے بتایا کہ آئی جی بی ایس ایف نے میٹنگ کے دوران آفیسران کو ہدایت دی کہ پاکستان کے عزائم کو ناکام بنانے کی خاطر سرحدوں پر مزید چوکسی بڑھانے کی ضرورت ہے ۔
آئی جی نے میٹنگ کے دوران بتایا کہ حد متارکہ کی صورتحال پر روزانہ کی بنیاد پر جانکاری فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ مشکوک افراد کی نقل وحرکت پرخصوصی نظر گزر رکھنے کی ضرورت ہے ۔
ان کے مطابق لائن آف کنٹرول پر تعینات بی ایس ایف جوان سخت موسمی صورتحال کے باوجود بھی اپنے فرائض خوش اسلوبی کے ساتھ انجام دے رہے ہیں۔انہوں نے بی ایس ایف اور فوج کے درمیان قریبی تال میل بنائے رکھنے پر بھی زور دیا ہے ۔
واضح رہے کہ لائن آف کنٹرول پر در اندازی کے واقعات پر روک لگانے کی خاطر مرکزی حکومت کی جانب سے زمینی سطح پر اقدامات اُٹھائے جارہے ہیں۔
بتادیں کہ آئی جی بی ایس ایف۱۴مارچ کے روز چار روزہ دورے پر راجوری پہنچے اور وہاں پر سرحدوں کی صورتحال کے بارے میں اگلی چوکیوں پر تعینات آفیسران سے گفت وشنید کی۔