بدھ, ستمبر 9, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

کورونا کی قسم اومیکرون مختلف اشیا پر طویل عرصے تک زندہ رہ سکتی ہے: تحقیق

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2022-03-19
in اہم ترین
A A
کورونا کی قسم اومیکرون مختلف اشیا پر طویل عرصے تک زندہ رہ سکتی ہے: تحقیق
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

’زیر التواء معاملات پر دہلی سے رابطے میں ہوں‘

منشیات کا عادی نوجوان عمر عبداللہ کی جموں میں سرکاری رہائش گاہ میں داخل‘سکیورٹی پر سوالات

سرینگر/۱۸مارچ(ویب ڈیسک)
اومیکرون قسم مختلف اشیا کی سطح جیسے پلاسٹک، کاغذ اور جلد پر کورونا وائرس کی اولین قسم (جو سب سے پہلے ووہان میں سامنے آئی تھی) کے مقابلے میں دگنا زیادہ زندہ رہ سکتا ہے۔
یہ بات دو طبی تحقیقی رپورٹس میں سامنے آئی جس سے ممکنہ وضاحت ہوتی ہے کہ اومیکرون قسم اتنی زیادہ متعدی کیوں ہے۔
مگر ماہرین کا کہنا تھا کہ اس حوالے سے زیادہ فکرمند مت ہوں‘ ہوسکتا ہے کہ اومیکرون سطح پر زیادہ عرصے زندہ رہتا ہے مگر متاثرہ فرد کے منہ سے خارج ہونے والے ذرات سے بیمار ہونے کا خطرہ سطح کی آلودگی سے زیادہ ہوتا ہے۔
پہلی تحقیق جاپان کے ماہرین کی تھی جس میں کورونا وائرس کی تمام اہم اقسام کو لے کر لیبارٹری میں تجربات کیے گئے۔انہوں نے ان اقسام کو پلاسٹک اور مردہ انسانوں کی جلد پر پھیلایا اور پھر ان نمونوں کو گرم ہوا میں رکھا۔
نتائج سے معلوم ہوا کہ پلاسٹک پر وائرس کی اوریجنل قسم ۵۶ گھنٹے تک زندہ رہی، جبکہ ایلفا، بیٹا، ڈیلٹا اور اومیکرون کا دورانیہ اوریجنل کے مقابلے میں ۳گنا زیادہ تھا۔مگر اومیکرون قسم۸دن یا۱۹۳ گھنٹوں تک پلاسٹک پر زندہ رہی۔
اس کے مقابلے میں جلد پر وائرس کی اوریجنل قسم کو۸ گھنٹوں تک دریافت کای گیا جبکہ دیگر اقسام کم از کم دگنا زیادہ وقت تک زندہ رہیں۔اومیکرون قسم کو۲۱ گھنٹوں کے بعد بھی جلد پر دریافت کیا گیا۔
دوسری تحقیق ہانگ کانگ کے محققین کی تھی جس میں وائرس کی اصل قسم اور اومیکرون کے نمونوں کو اسٹیل، پلاسٹک، گلاس اور کاغذ پر پھیلایا گیا۔
نتائج سے معلوم ہوا کہ وائرس کی اوریجنل قسم اسٹیل اور پلاسٹک میں ۲دن، جبکہ گلاس پر۴ دن تک زندہ رہی۔
مگر اومیکرون قسم کو ان اشیا کی سطح پر ۷دن بعد بھی دریافت کیا گیا جبکہ ٹشو اور پرنٹر پیپر پر بھی یہ طویل عرصے تک زندہ رہی۔
محققین نے بتایا کہ اومیکرون کے پھیلاؤکا بنیادی ذریعہ متاثرہ افراد کے زیادہ قریب رہنا اور ہوا میں موجود ذرات ہوتے ہیں، ہم نے یہ تحقیق بس اس مقصد کے لیے کی تاکہ لوگ ہاتھوں اور اشیا کی صفائی پر بھی توجہ مرکوز کرین۔انہوں نے کہا کہ اشیا جیسے دروازے کے ہینڈل، ہینڈ ریل، لفٹ کے بٹن وغیرہ کو متعدد افراد چھوتے ہیں اور اسی لیے ان کی صفائی کی کوششوں پر توجہ مرکوز کی جانی چاہیے۔
محققین نے مزید کہا کہ ہم نے اومیکرون کی بی اے (۱) قسم پر کام کیا تھا اور ان نتائج کا اطلاق ضروری نہیں اس کی نئی قسم بی اے (۲) پر بھی ہو۔
یہ تحقیقی رپورٹس ابھی کسی طبی جریدے میں شائع نہیں ہوئیں بلکہ انہیں پری پرنٹ سرور پر جاری کیا گیا۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

کشمیر میں شبانہ درجہ حرارت بھی مسلسل

Next Post

کورونا وائرس کے مزید ۱۵ کیس درج‘

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

’زیر التواء معاملات پر دہلی سے رابطے میں ہوں‘
اہم ترین

’زیر التواء معاملات پر دہلی سے رابطے میں ہوں‘

2026-09-08
وزیر اعلیٰ نے ریاستی درجہ بحالی میں تاخیر کو’سزا‘ قرار دیا
اہم ترین

منشیات کا عادی نوجوان عمر عبداللہ کی جموں میں سرکاری رہائش گاہ میں داخل‘سکیورٹی پر سوالات

2026-09-08
یو ٹی میں سڑک حادثوں میں اموات کو کم کرنے کیلئے جامع حکمت عملی تیار ہونی چاہئے
اہم ترین

جموںکشمیر کا پہلا بین الاقوامی فلم فیسٹیول سرینگر میں شروع

2026-09-08
’فہد شاہ کے نیوز پورٹل پر اچھی حکمرانی
اہم ترین

کٹھوعہ :بین الریاستی منشیات اسمگلنگ نیٹ ورک کا پردہ فاش

2026-09-08
انٹرنزکی زبانی یقین دہانی مسترد‘ہڑتال جاری
اہم ترین

مشاہرے میں اضافہ :طبی انٹرنوںکی۴۸گھنٹے کی بھوک ہڑتال شروع

2026-09-08
نوگام سیکٹر میں پاکستان کی جنگ بندی خلاف ورزی
اہم ترین

پاکستانی شہری کو بین الاقوامی سرحد  کے راستے واپس وطن بھیج دیا گیا

2026-09-08
پی ڈی پی کے کارکنوں کو چن چن کر نشانہ بنایا جا رہا ہے :محبوبہ مفتی کا الزام
اہم ترین

پی ڈی پی کا طبی انٹرنز  سے مذاکرات کا مطالبہ، مبینہ دھمکیاں روکنے پر زور

2026-09-08
اے ایس آئی سمیت چار  سرکاری اہلکار رشوت لیتے ہوئے گرفتار: اے سی بی
اہم ترین

۱۱ ہزار روپے رشوت لیتے لینڈ بروکر نے گرفتار:اے سی بی

2026-09-08
Next Post
کورونا :دو برسوں میں پہلی بار کشمیر میں صرف ۳ مثبت کیس درج ہو ئے

کورونا وائرس کے مزید ۱۵ کیس درج‘

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.