کولمبو//
سری لنکا میں حکومت مخالف احتجاجی مظاہرین نے نومنتخب صدر رانیل وکرماسنگھے سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کیا ہے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق مظاہرین کی جانب سے صدر وکرما سنگھے پر معزول صدر کے ساتھیوں کو تحفظ دینے کا الزام لگایا گیا ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز دارالحکومت کولمبو میں ایوانِ صدر کے باہر موجود حکومت مخالف مظاہرین کے کیمپ اکھاڑ پھینکے تھے۔
پولیس ترجمان نے 9 افراد کی گرفتاری کی بھی تصدیق کردی ہے۔
واضح رہے کہ پچھلے کئی ماہ سے مظاہرین نے قصرِ صدارت کے باہر پڑاؤ ڈالا ہوا تھا، ان کا مطالبہ تھا کہ سابق صدر راجاپکسے سے مستعفی ہوں۔