بدھ, ستمبر 30, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

جموںسرینگر قومی شاہراہ کا فی الحال کوئی متبادل موجود نہیں:عمر

’پھلوں سے لدے ٹرکوں اور پٹرولیم ٹینکروں کو شاہراہ پر ترجیح دی جا رہی ہے‘

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2026-08-08
in اہم ترین, تازہ تریں, ٹاپ سٹوری, کاروبار
A A
’بی جے پی کا قانونی نوٹس ’محبت نامہ‘اور باعث اعزاز ہے ‘
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

رام بن/ ۷ ؍اگست

                جموں و کشمیر کے وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے کہا ہے کہ جاری عمرناتھ یاترا اور حالیہ بارشوں کے باعث پیدا ہونے والی مشکلات کے باوجود جموں۔سرینگر قومی شاہراہ پر کشمیر سے آنے والے پھلوں سے لدے ٹرکوں اور جموں سے آنے والے پٹرولیم ٹینکروں کو ترجیحی بنیادوں پر گزرنے کی اجازت دی جا رہی ہے تاکہ باغبانی کی پیداوار بروقت منڈیوں تک پہنچ سکے اور ضروری اشیا کی فراہمی متاثر نہ ہو۔

                وزیر اعلیٰ نے گزشتہ ہفتے اودھم پور۔رام بن شاہراہ پر شدید بارشوں کے نتیجے میں لینڈ سلائیڈنگ سے پیدا ہونے والی صورتحال کے بعد قومی شاہراہ پر ٹریفک کی صورت حال کا جائزہ لیا۔

متعلقہ

ریاستی درجے کی بحالی کے حق میں قرار داد منظور

جموں و کشمیر اسمبلی میں ہنگامہ، بی جے پی ارکان نے کاغذات پھاڑ دیے

                رام بن ضلع کے پیرا علاقے میں جموں سے سرینگر جاتے ہوئے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے عمر عبداللہ نے کہا کہ حکومت کو جاری پھلوں کے سیزن کی مکمل حساسیت کا احساس ہے اور یہ یقینی بنانے کی کوشش کی جا رہی ہے کہ باغبانوں کی محنت ضائع نہ ہو اور ان کی پیداوار وقت پر منڈیوں تک پہنچے۔

                عمرعبداللہ نے کہا’’میں جانتا ہوں کہ اس وقت پھلوں کا موسم ہے۔ لوگ چاہتے ہیں کہ ان کی پیداوار خراب ہونے سے پہلے منڈیوں تک پہنچ جائے۔ اسی دوران امرناتھ یاترا بھی جاری ہے، جس کی وجہ سے شاہراہ پر بعض پابندیاں عائد ہیں۔ اس کے باوجود پھلوں سے لدے ٹرکوں کو ترجیح دی جا رہی ہے۔ جموں سے آنے والے پٹرولیم ٹینکروں کو بھی ترجیح دی جا رہی ہے تاکہ ضروری اشیا کی کوئی قلت پیدا نہ ہو‘‘۔

                وزیر اعلیٰ نے کہا کہ جموں۔سرینگر قومی شاہراہ کا فی الحال کوئی متبادل موجود نہیں، اس لیے اگر بارشوں کے باعث لینڈ سلائیڈنگ یا سڑک کی بحالی کے کام کے دوران ٹریفک کو عارضی طور پر روکنا پڑے تو عوام کو صبر و تحمل کا مظاہرہ کرنا چاہیے۔

                عمرعبداللہ نے کہا کہ نیشنل ہائی ویز اتھارٹی آف انڈیا (این ایچ اے آئی)، جموں و کشمیر پولیس، ٹریفک پولیس اور سول انتظامیہ شاہراہ پر ٹریفک کی روانی برقرار رکھنے اور کسی بھی رکاوٹ کی صورت میں جلد از جلد سڑک کو بحال کرنے کے لیے مسلسل کوششیں کر رہے ہیں۔

                عمر عبداللہ نے بتایا کہ انہوں نے اودھم پور اور رام بن اضلاع میں قومی شاہراہ کی صورتحال کا جائزہ لیا، این ایچ اے آئی کے حکام کے ساتھ اجلاس منعقد کیے اور متاثرہ مقامات کا دورہ کرکے زمینی صورتحال کا معائنہ بھی کیا۔

                امرناتھ یاترا کا ذکر کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ نے کہا کہ یاترا خوش اسلوبی سے جاری ہے اور اب تک بڑی تعداد میں عقیدت مند مقدس گپھا کے درشن کر چکے ہیں۔انہوں نے کہا’’یہ حوصلہ افزا بات ہے کہ اس سال بڑی تعداد میں یاتری مقدس گپھا کے درشن کر چکے ہیں اور اب تک تمام یاتری بحفاظت واپس لوٹے ہیں۔ ہمیں امید ہے کہ مزید عقیدت مند آئیں گے اور اپنی یاترا کامیابی کے ساتھ مکمل کریں گے‘‘۔

۔۔۔۔۔۔

 

 

ایجنسیاں

 

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

ہند۔چین سفارتی مذاکرات میں ایل اے سی کی صورتحال کا جائزہ

Next Post

ادھم پور میں اچانک سیلابی ریلے کی زد میں آ کر میاں بیوی لاپتہ  

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

’۲۰۲۶میں ہی ڈیلی ویجرز کی مستقلی کا عمل شروع ہوگا‘
اہم ترین

ریاستی درجے کی بحالی کے حق میں قرار داد منظور

2026-09-29
معراج ملک کی پی ایس اے کے تحت گرفتاری پر اسمبلی میں ہنگامہ
اہم ترین

جموں و کشمیر اسمبلی میں ہنگامہ، بی جے پی ارکان نے کاغذات پھاڑ دیے

2026-09-29
ترقیاتی فنڈز میں جموں مخالف تعصب؟ حکومت کے اعداد و شمار کچھ اور ہی کہانی بیان کرتے ہیں
اہم ترین

ترقیاتی فنڈز میں جموں مخالف تعصب؟ حکومت کے اعداد و شمار کچھ اور ہی کہانی بیان کرتے ہیں

2026-09-29
جموںکشمیر کانگریس کا گیانیش کمارکے استعفے کا مطالبہ
اہم ترین

جموںکشمیر کانگریس کا گیانیش کمارکے استعفے کا مطالبہ

2026-09-29
ڈوڈہ کے ملہوری علاقے میں سڑک حادثہ، دو افراد جاں بحق
اہم ترین

کرناہ میں سومو گہری کھائی میں جا گری، پانچ ہلاک، پانچ زخمی

2026-09-29
جموں میں نیشنل لا یونیورسٹی کے قیام کا مطالبہ اسمبلی تک پہنچاایجنسیز
اہم ترین

احتجاج کرنے والے چار ارکان کو ایوان سے باہر نکالا گیا

2026-09-29
’لداخ  یو وزیر اعظم مودی کی ترجیح‘
اہم ترین

دہشت گردی کے خلاف  کارروائی کیلئےخودکار ردعمل  کانظام ادارہ جاتی  شکل دینا ضروری: امت شاہ

2026-09-29
جموں کشمیر میںحد بندی کیخلاف عرضی پرسپریم کورٹ میں سماعت آج
اہم ترین

سپریم کورٹ کی میڈیا کو جنسی  جرائم کی رپورٹنگ میں ذمہ دارانہ  اور ہمدردانہ صحافت کی ہدایت

2026-09-29
Next Post
کٹھوعہ میں تین افراد نالہ میں ڈوب گئے ، ریسکیو آپریشن جاری

ادھم پور میں اچانک سیلابی ریلے کی زد میں آ کر میاں بیوی لاپتہ  

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.