بدھ, ستمبر 30, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

ادھم پور میں اچانک سیلابی ریلے کی زد میں آ کر میاں بیوی لاپتہ  

تلاش جاری‘جموں و کشمیر میں آئندہ دس دن تک بارشوں کا امکان

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2026-08-08
in اہم ترین, تازہ تریں, ٹاپ سٹوری, مقامی خبریں
A A
کٹھوعہ میں تین افراد نالہ میں ڈوب گئے ، ریسکیو آپریشن جاری
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

سرینگر/ ۷؍ اگست

                جموں و کشمیر کے ضلع ادھم پور میں جمعہ کو ایک میاں بیوی اچانک آنے والے سیلابی ریلے (فلیش فلڈ) کی زد میں آ کر لاپتہ ہوگئے۔ دونوں نالہ عبور کرنے کی کوشش کر رہے تھے کہ تیز پانی کے بہاؤ نے انہیں اپنی لپیٹ میں لے لیا۔

                سرکاری ذرائع کے مطابق یہ واقعہ کاگھوٹے نالہ میں پیش آیا، جہاں مقامی رہائشی بلدیو کمار(۵۸)اور ان کی اہلیہ مایا دیوی(۵۳) نالہ عبور کر رہے تھے کہ اچانک آنے والے سیلابی ریلے میں بہہ گئے۔

متعلقہ

ریاستی درجے کی بحالی کے حق میں قرار داد منظور

جموں و کشمیر اسمبلی میں ہنگامہ، بی جے پی ارکان نے کاغذات پھاڑ دیے

                واقعے کے فوراً بعد پولیس نے مقامی لوگوں کی مدد سے بڑے پیمانے پر تلاش اور بچاؤ کی کارروائی شروع کی۔

خبر رساں ایجنسی کے این او کے مطابق خبر لکھے جانے تک دونوں افراد کا کوئی سراغ نہیں مل سکا تھا، تاہم ریسکیو آپریشن مسلسل جاری تھا۔

                پولیس نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے مزید تحقیقات بھی شروع کر دی ہے۔

                اس دوان محکمۂ موسمیات نے جموں و کشمیر میں آئندہ دس دن کے دوران ایک اور بارشوں کے سلسلے کی پیش گوئی کرتے ہوئے جموں ڈویژن کے بعض اضلاع میں ۹ سے ۱۱ ؍اگست کے دوران شدید سے انتہائی شدید بارش اور اچانک سیلاب (فلیش فلڈ) آنے کا انتباہ جاری کیا ہے۔

                محکمۂ موسمیات کے ایک عہدیدار نے بتایا کہ پیش گوئی کے مطابق ۷ اور ۸ اگست کو جموں و کشمیر کے بیشتر علاقوں میں ہلکی سے درمیانی درجے کی بارش اور گرج چمک کے ساتھ ایک یا دو بار بارش ہونے کا امکان ہے۔ اس دوران بعض مقامات پر مختصر وقفے کے لیے تیز بارش بھی متوقع ہے۔

                محکمہ نے ۹ سے ۱۱ اگست کے دوران بیشتر مقامات پر ہلکی سے درمیانی درجے کی بارش اور گرج چمک کے ساتھ متعدد بار بارش ہونے کی پیش گوئی کی ہے۔

                محکمۂ موسمیات کے مطابق اس عرصے کے دوران جموں ڈویژن کے چند اضلاع میں شدید سے انتہائی شدید بارش ہوسکتی ہے، جبکہ کشمیر ڈویژن کے بعض اضلاع میں بھی مختصر وقفوں کے لیے موسلادھار بارش کا امکان ہے۔

                ۱۲ سے ۱۷ اگست تک بھی موسم مکمل طور پر خشک رہنے کی توقع نہیں ہے۔ محکمہ کے مطابق اس دوران کئی مقامات پر ہلکی بارش اور گرج چمک کے امکانات برقرار رہیں گے، جبکہ بعض علاقوں میں مختصر وقفے کے لیے تیز بارش ہوسکتی ہے۔

                محکمۂ موسمیات نے ۹ سے ۱۱ اگست کے لیے خصوصی ایڈوائزری جاری کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ شدید سے انتہائی شدید بارش اور بعض مقامات پر موسلادھار بارش کے باعث مختلف علاقوں میں اچانک سیلابی صورتحال پیدا ہوسکتی ہے۔

                محکمہ کے مطابق شدید بارشوں کے نتیجے میں حساس اور کمزور مقامات پر فلیش فلڈ، لینڈ سلائیڈنگ اور نشیبی علاقوں میں پانی جمع ہونے کا خطرہ ہے۔

                محکمۂ موسمیات نے عوام کو ہدایت دی ہے کہ وہ ندی نالوں، لینڈ سلائیڈنگ کے خطرے والے علاقوں اور دیگر حساس مقامات سے دور رہیں، جبکہ متعلقہ انتظامی محکموں کو بھی ہر ممکن صورتحال سے نمٹنے کیلئے چوکس رہنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔

۔۔۔۔

 

ایجنسیاں

 

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

جموںسرینگر قومی شاہراہ کا فی الحال کوئی متبادل موجود نہیں:عمر

Next Post

نیٹ پیپر لیک:بایومیٹرک ریکارڈ اور موبائل ڈیٹا نے سوالیہ پرچہ لیک کرنے والے نیٹ ورک کا پردہ فاش کر دیا

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

’۲۰۲۶میں ہی ڈیلی ویجرز کی مستقلی کا عمل شروع ہوگا‘
اہم ترین

ریاستی درجے کی بحالی کے حق میں قرار داد منظور

2026-09-29
معراج ملک کی پی ایس اے کے تحت گرفتاری پر اسمبلی میں ہنگامہ
اہم ترین

جموں و کشمیر اسمبلی میں ہنگامہ، بی جے پی ارکان نے کاغذات پھاڑ دیے

2026-09-29
ترقیاتی فنڈز میں جموں مخالف تعصب؟ حکومت کے اعداد و شمار کچھ اور ہی کہانی بیان کرتے ہیں
اہم ترین

ترقیاتی فنڈز میں جموں مخالف تعصب؟ حکومت کے اعداد و شمار کچھ اور ہی کہانی بیان کرتے ہیں

2026-09-29
جموںکشمیر کانگریس کا گیانیش کمارکے استعفے کا مطالبہ
اہم ترین

جموںکشمیر کانگریس کا گیانیش کمارکے استعفے کا مطالبہ

2026-09-29
ڈوڈہ کے ملہوری علاقے میں سڑک حادثہ، دو افراد جاں بحق
اہم ترین

کرناہ میں سومو گہری کھائی میں جا گری، پانچ ہلاک، پانچ زخمی

2026-09-29
جموں میں نیشنل لا یونیورسٹی کے قیام کا مطالبہ اسمبلی تک پہنچاایجنسیز
اہم ترین

احتجاج کرنے والے چار ارکان کو ایوان سے باہر نکالا گیا

2026-09-29
’لداخ  یو وزیر اعظم مودی کی ترجیح‘
اہم ترین

دہشت گردی کے خلاف  کارروائی کیلئےخودکار ردعمل  کانظام ادارہ جاتی  شکل دینا ضروری: امت شاہ

2026-09-29
جموں کشمیر میںحد بندی کیخلاف عرضی پرسپریم کورٹ میں سماعت آج
اہم ترین

سپریم کورٹ کی میڈیا کو جنسی  جرائم کی رپورٹنگ میں ذمہ دارانہ  اور ہمدردانہ صحافت کی ہدایت

2026-09-29
Next Post
نیٹ پیپر لیک:بایومیٹرک ریکارڈ اور موبائل ڈیٹا نے سوالیہ پرچہ لیک کرنے والے نیٹ ورک کا پردہ فاش کر دیا

نیٹ پیپر لیک:بایومیٹرک ریکارڈ اور موبائل ڈیٹا نے سوالیہ پرچہ لیک کرنے والے نیٹ ورک کا پردہ فاش کر دیا

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.