سرینگر؍ ۶ ؍اگست
جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ کے بجبہاڑہ علاقے میں ڈونی پورہ کراسنگ کے قریب ایئر اسٹرپ کے سامنے جمعرات کو دو گاڑیوں کے درمیان تصادم کے نتیجے میں چار افراد زخمی ہوگئے، جن میں سے ایک کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔
حکام کے مطابق حادثے میں ایک سوئفٹ ڈیزائر کار اور ایک ٹاٹا موبائل گاڑی آپس میں ٹکرا گئیں۔
زخمیوں کی شناخت پنجاب کے موہالی کے رہائشی سریندر کمار، ہماچل پردیش کے رہائشی ایس۔ چند منڈا، ایک دیگر مسافر اور ایک گاڑی کے ڈرائیور کے طور پر ہوئی ہے۔
تمام زخمیوں کو علاج کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں ڈاکٹروں نے بتایا کہ سریندر کمار کی حالت تشویشناک ہے۔
پولیس نے واقعے کا نوٹس لے کر مقدمہ درج کر لیا ہے اور مزید تحقیقات جاری ہے۔
۔۔۔۔۔۔
ایجنسیاں










