بدھ, ستمبر 30, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

۳۷۰ کی منسوخی سے امن، ترقی اور  مساوات کے نئے دور کا آغاز ہوا: بی جے پی

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2026-08-06
in اہم ترین, تازہ تریں, ٹاپ سٹوری
A A
مغربی بنگال اورآسام اسمبلی الیکشن میں بی جے پی کی شاندار فتح
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

جموں/سرینگر؍۵؍اگست

                بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) نے بدھ کے روز کہا کہ۵؍ اگست۲۰۱۹ کو آرٹیکل۳۷۰؍اور۳۵؍ اے کی منسوخی کے ساتھ جموں و کشمیر میں اتحاد، مساوات اور ترقی کے ایک نئے دور کا آغاز ہوا اور اس کے ذریعے ایک دیرینہ قومی عزم کی تکمیل ممکن ہوئی۔

                یہ باتیں بی جے پی جموں و کشمیر کے ترجمانوں کے اجلاس میں کہی گئیں، جو جموں میں پارٹی ہیڈکوارٹر میں چیف ترجمان سنیل سیٹھی کی صدارت میں منعقد ہوا۔

متعلقہ

ریاستی درجے کی بحالی کے حق میں قرار داد منظور

جموں و کشمیر اسمبلی میں ہنگامہ، بی جے پی ارکان نے کاغذات پھاڑ دیے

                سنیل سیٹھی نے کہا’’۵؍اگست۲۰۱۹ جموں و کشمیر میں اتحاد، مساوات اور ترقی کے ایک نئے دور کا نقطۂ آغاز ثابت ہوا‘‘۔

                بی جے پی کے مطابق وزیر اعظم نریندر مودی اور مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ کی قیادت میں لیا گیا یہ فیصلہ بھارت کے اتحاد اور سالمیت کو مزید مضبوط بنانے کا باعث بنا، جبکہ اس کے ذریعے جموں و کشمیر کا آئینی اور ترقیاتی اعتبار سے ملک کے باقی حصوں کے ساتھ مکمل انضمام بھی ممکن ہوا۔

                اجلاس میں اس بات کو بھی یاد کیا گیا کہ بی جے پی کئی دہائیوں سے آرٹیکل۳۷۰؍ اور۳۵؍ اے کے خاتمے کی حامی رہی ہے۔ پارٹی کے مطابق یہ فیصلہ ’’ایک ملک، ایک آئین‘‘کے اصول سے اس کی وابستگی اور جموں و کشمیر کے تمام شہریوں کو مساوی حقوق اور یکساں مواقع فراہم کرنے کے عزم کی عکاسی کرتا ہے۔

                ترجمانوں نے گزشتہ چھ برسوں کے دوران مرکزی زیر انتظام علاقے میں رونما ہونے والی مثبت تبدیلیوں کا بھی ذکر کیا، جن میں بنیادی ڈھانچے کی تیز رفتار ترقی، شفاف طرزِ حکمرانی، جمہوری اداروں کا استحکام، عوامی فلاح و بہبود میں بہتری اور مرکزی قوانین و فلاحی اسکیموں کا معاشرے کے تمام طبقات تک توسیعی نفاذ شامل ہیں۔

                انہوں نے قومی مفاد میں اس فیصلے کو’جرأت مندانہ اور تاریخی قدم‘ قرار دیتے ہوئے وزیر اعظم، وزیر داخلہ اور مرکزی قیادت کا شکریہ بھی ادا کیا۔

                بی جے پی نے آرٹیکل۳۷۰؍اور۳۵؍ اے کی منسوخی کی ساتویں برسی کے موقع پر جموں و کشمیر بھر میں مختلف تقریبات کا اہتمام کیا۔

                سرینگر کے جواہر نگر میں واقع پارٹی دفتر میں بی جے پی جموں و کشمیر کے جنرل سیکریٹری (تنظیم) اشوک کول نے اس موقع پر کیک کاٹا۔

                پارٹی کی یوتھ ونگ نے پنتھا چوک سے لال چوک تک موٹر سائیکل ریلی نکالنے کا منصوبہ بنایا تھا، تاہم پولیس نے انہیں لال چوک جانے کی اجازت نہیں دی اور ریلی کا رخ پارٹی دفتر کی طرف موڑ دیا۔

                صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے بی جے پی یوتھ لیڈر اور سابق ڈی ڈی سی رکن اعجاز حسین نے کہا کہ۵؍اگست جموں و کشمیر کے بھارت کے ساتھ مکمل انضمام کی علامت ہے۔انہوں نے کہا’’آج آرٹیکل۳۷۰ کی منسوخی کے سات سال مکمل ہو گئے ہیں۔ میں پورے ملک کو مبارک باد پیش کرتا ہوں۔ اسی دن جموں و کشمیر کا ملک کے ساتھ مکمل انضمام عمل میں آیا تھا‘‘۔

                ادھر جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ میں بھی بی جے پی کارکنوں نے جشن کے طور پر ترنگا ریلی نکالی۔ قومی پرچم اٹھائے اور حب الوطنی کے نعرے لگاتے ہوئے بڑی تعداد میں کارکن اس جلوس میں شریک ہوئے۔

                سخت حفاظتی انتظامات کے درمیان یہ ریلی شہر کے مختلف علاقوں سے گزری۔

۔۔۔۔۔۔

 

ایجنسیاں

 

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

منسوخی کے ۷ سال ‘سرینگر  میں سخت حفاظتی انتظامات

Next Post

۳۷۰ کی منسوخی سے امتیازی نظام کا خاتمہ ہوا‘ کوئی احتجاج نہیں دیکھا:سنہا

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

’۲۰۲۶میں ہی ڈیلی ویجرز کی مستقلی کا عمل شروع ہوگا‘
اہم ترین

ریاستی درجے کی بحالی کے حق میں قرار داد منظور

2026-09-29
معراج ملک کی پی ایس اے کے تحت گرفتاری پر اسمبلی میں ہنگامہ
اہم ترین

جموں و کشمیر اسمبلی میں ہنگامہ، بی جے پی ارکان نے کاغذات پھاڑ دیے

2026-09-29
ترقیاتی فنڈز میں جموں مخالف تعصب؟ حکومت کے اعداد و شمار کچھ اور ہی کہانی بیان کرتے ہیں
اہم ترین

ترقیاتی فنڈز میں جموں مخالف تعصب؟ حکومت کے اعداد و شمار کچھ اور ہی کہانی بیان کرتے ہیں

2026-09-29
جموںکشمیر کانگریس کا گیانیش کمارکے استعفے کا مطالبہ
اہم ترین

جموںکشمیر کانگریس کا گیانیش کمارکے استعفے کا مطالبہ

2026-09-29
ڈوڈہ کے ملہوری علاقے میں سڑک حادثہ، دو افراد جاں بحق
اہم ترین

کرناہ میں سومو گہری کھائی میں جا گری، پانچ ہلاک، پانچ زخمی

2026-09-29
جموں میں نیشنل لا یونیورسٹی کے قیام کا مطالبہ اسمبلی تک پہنچاایجنسیز
اہم ترین

احتجاج کرنے والے چار ارکان کو ایوان سے باہر نکالا گیا

2026-09-29
’لداخ  یو وزیر اعظم مودی کی ترجیح‘
اہم ترین

دہشت گردی کے خلاف  کارروائی کیلئےخودکار ردعمل  کانظام ادارہ جاتی  شکل دینا ضروری: امت شاہ

2026-09-29
جموں کشمیر میںحد بندی کیخلاف عرضی پرسپریم کورٹ میں سماعت آج
اہم ترین

سپریم کورٹ کی میڈیا کو جنسی  جرائم کی رپورٹنگ میں ذمہ دارانہ  اور ہمدردانہ صحافت کی ہدایت

2026-09-29
Next Post
جموں و کشمیر کی ترقی کیلئےاسٹارٹ اپ کلچر پر توجہ ضروری:ایل جی سنہا

۳۷۰ کی منسوخی سے امتیازی نظام کا خاتمہ ہوا‘ کوئی احتجاج نہیں دیکھا:سنہا

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.