جمعرات, اگست 6, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

سانبہ میں بین الریاستی منشیات  اسمگلنگ نیٹ ورک بے نقاب

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2026-08-06
in اہم ترین, تازہ تریں, ٹاپ سٹوری
A A
جموں و کشمیر میں بڑا ردوبدل‘۸۲پولیس افسران تبدیل
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

۵۸‘کلو پوست بھوسہ بر آمد‘اسمگلر گرفتار

جموں؍۵؍اگست

                جموں و کشمیر پولیس نے منشیات کے خلاف جاری مہم کے دوران ایک بڑی کامیابی حاصل کرتے ہوئے سانبہ ضلع میں بین الریاستی منشیات اسمگلنگ کے ایک نیٹ ورک کا پردہ فاش کیا اور۵۸ء۰۶۸ کلو گرام پوست بھوسہ (پاپی اسٹرا) سمیت ایک مبینہ منشیات سپلائر کو گرفتار کر لیا۔

                سرکاری بیان کے مطابق یہ کارروائی پولیس اسٹیشن گھگوال کی حدود میں انجام دی گئی، جس سے علاقے میں سرگرم غیر قانونی منشیات کے کاروبار کو بڑا دھچکا پہنچا ہے۔

متعلقہ

’۳۷۰ کی منسوخی ایک فیصلہ نیا باب تھا‘

جموں کشمیر سے دہشت گردی کے نیٹ ورک کا مکمل خاتمہ کریں گے

                بیان میں کہا گیا ہے کہ منشیات کی نقل و حمل سے متعلق موصول ہونے والی مصدقہ خفیہ اطلاع کی بنیاد پر پولیس نے قومی شاہراہ (این ایچ ڈبلیو) ٹپیال پر ایک منظم ناکہ قائم کر کے گاڑیوں کی تلاشی شروع کی۔

                اسی دوران کٹھوعہ سے باری برہمنہ کی طرف جا رہے ایک کنٹینر ٹرک کو تفصیلی تلاشی کے لیے روکا گیا۔

                پولیس کے مطابق تلاشی کے دوران کنٹینر ٹرک کے اندر انتہائی مہارت سے چھپایا گیا تقریباً۵۸ء۰۶۸ کلو گرام پوست بھوسہ برآمد کیا گیا، جسے پولیس کی نظروں سے بچانے کی کوشش کی گئی تھی۔

                ٹرک کے ڈرائیور دیپک سنگھ ولد ساکن سیشواں، تحصیل مرہین، ضلع کٹھوعہ کو موقع پر گرفتار کر لیا گیا۔پولیس نے برآمد شدہ منشیات کے علاوہ اسمگلنگ میں استعمال ہونے والا کنٹینر ٹرک بھی ضبط کر لیا ہے۔ بیان کے مطابق ضبط شدہ منشیات اور گاڑی کی مجموعی مالیت تقریباً۶۰ لاکھ روپے بتائی جا رہی ہے۔

                پولیس نے متعلقہ دفعات کے تحت مقدمہ درج کر کے تحقیقات شروع کر دی ہے۔ابتدائی تحقیقات سے معلوم ہوا ہے کہ ملزم یہ کھیپ مدھیہ پردیش سے لے کر آیا تھا اور اس کے روابط پنجاب میں بھی موجود ہیں۔ اس منشیات کو کٹھوعہ اور سانبہ اضلاع میں سپلائی کرنے کا منصوبہ تھا۔

                پولیس کے مطابق بین الریاستی منشیات اسمگلنگ نیٹ ورک کی مکمل سپلائی چین، منشیات کے اصل ذرائع اور اس سے جڑے آگے اور پیچھے کے روابط کا پتہ لگانے کے لیے مزید تحقیقات جاری ہے۔

                سانبہ کے سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ایس ایس پی) نے منشیات کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ سانبہ پولیس معاشرے سے منشیات کی لعنت کے مکمل خاتمے کے لیے پُرعزم ہے۔انہوں نے کہا کہ منشیات کے کاروبار میں ملوث ہر فرد کے خلاف سخت قانونی کارروائی جاری رہے گی تاکہ ایک محفوظ، صحت مند اور منشیات سے پاک معاشرہ قائم کیا جا سکے۔

۔۔۔۔۔۔۔(ایجنسیاں )

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

شرم تم کو مگر نہیں آتی                

Next Post

منسوخی کے ۷ سال ‘سرینگر  میں سخت حفاظتی انتظامات

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

’آرٹیکل۳۷۰ کی منسوخی ڈاکٹر شیاما پرساد مکھرجی کی شہادت کو سب سے بہترین خراجِ عقیدت‘
اہم ترین

’۳۷۰ کی منسوخی ایک فیصلہ نیا باب تھا‘

2026-08-06
’جموںکشمیر کو منشیات سے پاک کرنے تک چین سے نہیں بیٹھوں گا‘
اہم ترین

جموں کشمیر سے دہشت گردی کے نیٹ ورک کا مکمل خاتمہ کریں گے

2026-08-06
سری نگر ہوائی اڈے پر پیر اور منگل کی رن وے بندش کا فیصلہ واپس
اہم ترین

’دفعہ ۳۷۰کی منسوخی کے زخم اب تک مندمل نہیں ہوئے ہیں‘

2026-08-06
سنتور ہوٹل ملازموں کا سرینگر میں احتجاج
اہم ترین

جموں میں کانگریس پارٹی اور نیشنل کانفرنس کے احتجاجی مظاہرے  

2026-08-06
مصنوعی ذہانت سے بھارت کو کم خطرات، ترقی کے غیر معمولی مواقع زیادہ:ورلڈ بینک   
اہم ترین

مصنوعی ذہانت سے بھارت کو کم خطرات، ترقی کے غیر معمولی مواقع زیادہ:ورلڈ بینک  

2026-08-06
جموں و کشمیر کی ترقی کیلئےاسٹارٹ اپ کلچر پر توجہ ضروری:ایل جی سنہا
اہم ترین

۳۷۰ کی منسوخی سے امتیازی نظام کا خاتمہ ہوا‘ کوئی احتجاج نہیں دیکھا:سنہا

2026-08-06
مغربی بنگال اورآسام اسمبلی الیکشن میں بی جے پی کی شاندار فتح
اہم ترین

۳۷۰ کی منسوخی سے امن، ترقی اور  مساوات کے نئے دور کا آغاز ہوا: بی جے پی

2026-08-06
سرینگر شہر میں مشترکہ سکیورٹی مشق
اہم ترین

منسوخی کے ۷ سال ‘سرینگر  میں سخت حفاظتی انتظامات

2026-08-06
Next Post
سرینگر شہر میں مشترکہ سکیورٹی مشق

منسوخی کے ۷ سال ‘سرینگر  میں سخت حفاظتی انتظامات

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.