بدھ, ستمبر 30, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

 ’کشمیر میں جیو اور ایئرٹیل کی۵جی خدمات بہتربی ایس این ایل کی کارکردگی کمزور‘

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2026-08-05
in اہم ترین, تازہ تریں, ٹاپ سٹوری
A A
 ’کشمیر میں جیو اور ایئرٹیل کی۵جی خدمات بہتربی ایس این ایل کی کارکردگی کمزور‘
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

 

ٹریائی کی کال ڈراپ، کوریج، انٹرنیٹ رفتار اور سگنل معیار کا آزادانہ تجزیہ، متعلقہ کمپنیوں کو بہتری کی ہدایت

(ندائے مشرق خبر)

متعلقہ

ریاستی درجے کی بحالی کے حق میں قرار داد منظور

جموں و کشمیر اسمبلی میں ہنگامہ، بی جے پی ارکان نے کاغذات پھاڑ دیے

سرینگر/ ۴ ؍اگست

ٹیلی کام ریگولیٹری اتھارٹی آف انڈیا (ٹریائی) نے جموں و کشمیر لائسنسڈ سروس ایریاکے تحت سرینگر، گلمرگ، اننت ناگ، پہلگام اور سرینگر۔پہلگام و سرینگر۔گلمرگ شاہراہوں پر موبائل نیٹ ورک کے معیار سے متعلق آزادانہ ڈرائیو ٹیسٹ کی رپورٹ جاری کر دی ہے۔

رپورٹ کے مطابق مجموعی طور پر جیو  اور ایئرٹیل کی فائیو جی خدمات نے بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کیا، جبکہ بی ایس این ایل اور ووڈافون آئیڈیا (وی آئی ایل) کو کئی اہم شعبوں میں نیٹ ورک کی بہتری کی ضرورت ہے۔

ٹریائی کے مطابق یہ ٹیسٹ جون ۲۰۲۶ کے دوران کیے گئے جن کا مقصد مختلف ٹیلی کام کمپنیوں کی حقیقی وقت میں آواز (Voice) اور ڈیٹا خدمات کے معیار کا جائزہ لینا تھا۔’’اس دوران سگنل کوریج، کال ڈراپ ریٹ، کال کنکشن کی کامیابی، انٹرنیٹ ڈاؤن لوڈ و اپ لوڈ رفتار، لیٹنسی اور دیگر تکنیکی اشاریوں کا تفصیلی تجزیہ کیا گیا‘‘۔

رپورٹ کے مطابق سرینگر اور گلمرگ میں اوسط ڈاؤن لوڈ رفتار کے لحاظ سے جیو 276.92 ایم بی پی ایس کے ساتھ پہلے، جبکہ ایئرٹیل 188.64 ایم بی پی ایس کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہا۔ بی ایس این ایل کی اوسط رفتار 10.77 ایم بی پی ایس اور وی آئی ایل کی 24.14 ایم بی پی ایس ریکارڈ کی گئی۔

اسی طرح اننت ناگ اور پہلگام میں ایئرٹیل کی اوسط ڈاؤن لوڈ رفتار 183.84 ایم بی پی ایس جبکہ جیو کی 163.53 ایم بی پی ایس رہی۔ بی ایس این ایل اور وی آئی ایل کی رفتار بالترتیب 6.86 اور 12.92 ایم بی پی ایس ریکارڈ کی گئی۔

سرینگر۔پہلگام شاہراہ پر ایئرٹیل نے تقریباً 192 ایم بی پی ایس کی اوسط ڈاؤن لوڈ رفتار حاصل کی، جبکہ جیو کی رفتار 88.24 ایم بی پی ایس رہی۔ بی ایس این ایل اور وی آئی ایل کی رفتار بالترتیب 14.61 اور 14.27 ایم بی پی ایس ریکارڈ کی گئی۔

اسی طرح سرینگر۔گلمرگ شاہراہ پر ایئرٹیل کی اوسط ڈاؤن لوڈ رفتار 176.89 ایم بی پی ایس، جیو کی 88.14 ایم بی پی ایس، وی آئی ایل کی 13.80 ایم بی پی ایس اور بی ایس این ایل کی 8.82 ایم بی پی ایس رہی۔

رپورٹ میں کال ڈراپ، سگنل کوریج اور کال کے دوران خاموشی کے معاملات میں بھی ایئرٹیل اور جیو کی کارکردگی نسبتاً بہتر قرار دی گئی، جبکہ بی ایس این ایل اور وی آئی ایل کے نیٹ ورک میں کئی مقامات پر زیادہ کوریج گیپ، کال ڈراپ اور سگنل کے مسائل ریکارڈ کیے گئے۔

ٹریائی نے بتایا کہ یہ آزادانہ جانچ ۸ سے ۱۲ جون ۲۰۲۶ کے درمیان سرینگر، گلمرگ، اننت ناگ، پہلگام، دونوں شاہراہوں، اہم عوامی مقامات، ریلوے اسٹیشن، ایس ایم ایچ ایس اسپتال، کشمیر یونیورسٹی، لال چوک اور دیگر علاقوں میں کی گئی، جہاں 2جی، 3جی، 4جی اور 5جی نیٹ ورک پر حقیقی صارفین کی طرح کالز اور انٹرنیٹ سیشنز کے ذریعے خدمات کا جائزہ لیا گیا۔

ٹریائی نے واضح کیا کہ یہ نتائج صرف ان مقامات اور اوقات کی عکاسی کرتے ہیں جہاں جانچ کی گئی تھی۔ ادارے نے اپنی رپورٹ تمام متعلقہ ٹیلی کام کمپنیوں کو بھی ارسال کر دی ہے تاکہ وہ جہاں ضرورت ہو وہاں نیٹ ورک میں بہتری کے لیے ضروری اقدامات کریں۔

 

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

 اس مشن کو آگے بڑھانا ہم سب کی اجتماعی ذمہ داری ہے:سنہا

Next Post

’پی او کے میں اسمبلی الیکشن محض ڈھونگ ‘

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

’۲۰۲۶میں ہی ڈیلی ویجرز کی مستقلی کا عمل شروع ہوگا‘
اہم ترین

ریاستی درجے کی بحالی کے حق میں قرار داد منظور

2026-09-29
معراج ملک کی پی ایس اے کے تحت گرفتاری پر اسمبلی میں ہنگامہ
اہم ترین

جموں و کشمیر اسمبلی میں ہنگامہ، بی جے پی ارکان نے کاغذات پھاڑ دیے

2026-09-29
ترقیاتی فنڈز میں جموں مخالف تعصب؟ حکومت کے اعداد و شمار کچھ اور ہی کہانی بیان کرتے ہیں
اہم ترین

ترقیاتی فنڈز میں جموں مخالف تعصب؟ حکومت کے اعداد و شمار کچھ اور ہی کہانی بیان کرتے ہیں

2026-09-29
جموںکشمیر کانگریس کا گیانیش کمارکے استعفے کا مطالبہ
اہم ترین

جموںکشمیر کانگریس کا گیانیش کمارکے استعفے کا مطالبہ

2026-09-29
ڈوڈہ کے ملہوری علاقے میں سڑک حادثہ، دو افراد جاں بحق
اہم ترین

کرناہ میں سومو گہری کھائی میں جا گری، پانچ ہلاک، پانچ زخمی

2026-09-29
جموں میں نیشنل لا یونیورسٹی کے قیام کا مطالبہ اسمبلی تک پہنچاایجنسیز
اہم ترین

احتجاج کرنے والے چار ارکان کو ایوان سے باہر نکالا گیا

2026-09-29
’لداخ  یو وزیر اعظم مودی کی ترجیح‘
اہم ترین

دہشت گردی کے خلاف  کارروائی کیلئےخودکار ردعمل  کانظام ادارہ جاتی  شکل دینا ضروری: امت شاہ

2026-09-29
جموں کشمیر میںحد بندی کیخلاف عرضی پرسپریم کورٹ میں سماعت آج
اہم ترین

سپریم کورٹ کی میڈیا کو جنسی  جرائم کی رپورٹنگ میں ذمہ دارانہ  اور ہمدردانہ صحافت کی ہدایت

2026-09-29
Next Post
بھارت کا پاکستان پر مقبوضہ کشمیر میں کریک ڈاؤن کے دوران ۴۰ شہریوں کی ہلاکت کا الزام

’پی او کے میں اسمبلی الیکشن محض ڈھونگ ‘

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.