جمعہ, جولائی 31, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home سچ تو یہ ہے

 راہل بابا، زیادہ مت اُڑئیے!

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2026-07-31
in سچ تو یہ ہے
A A
کانگریسی قیادت ‘ بھاجپا کیلئے اثاثہ
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

ہم غریب جنتا

لیکن بہانہ نہیں’ بنتا ہے‘!

 

کیا آپ کو نہیں لگتا کہ ہمارے راہل بابا اب کچھ زیادہ ہی ہوا میں اُڑنے لگے ہیں؟ مانا کہ جناب کا حصص آج کل بلند ہو رہا ہے، ہمیں اس بات کا اعتراف ہے، لیکن صاحب! اس کا یہ مطلب تو ہرگز نہیں ہوا……. اور بالکل بھی نہیں ہوا……. کہ راہل بابا ہوا میں اُڑنے اور آسمان سے باتیں کرنے لگیں۔ نہیں صاحب، یہ اچھی بات نہیں ہے، اور اس لیے نہیں ہے کہ جو جتنا زیادہ بلندی پر ہوتا ہے، اتنا ہی اسے نیچے گرنے کا خطرہ بھی ہوتا ہے، اور بندہ جتنی اونچائی سے گرتا ہے، اتنی ہی زیادہ تکلیف اٹھاتا ہے……. قسم اللہ میاں کی!راہل بابا لوک سبھا میں تقریر کے دوران کسی’اینگری ینگ مین‘ کی طرح لگ رہے تھے۔ جوش میں بھی تھے، اور شاید اسی جوش میں یہ جناب ہوش بھی گنوا بیٹھے، جب انہوں نے مودی سرکار کے دو نمبری……. یعنی نمبر ٹو، امیت بھائی شاہ کے استعفے کا مطالبہ کر ڈالا۔اللہ توبہ، میری توبہ! ہمیں یقین نہیں آ رہا…….اُس پر یقین نہیں آ رہا جو ہم اپنی آنکھوں سے دیکھ اور اپنے کانوں سے سن رہے ہیں۔ ہمیں یقین نہیں آ رہا کہ یہ کیا…….کیا ہمیں یہ دن بھی دیکھنا پڑ رہا ہے کہ راہل بابا، امیت بھائی شاہ کے استعفے کا مطالبہ کریں۔یہ مطالبہ کر کے راہل بابا نے واقعی سرخ لکیر پار کی ہے، اور سو فیصد کی ہے۔ اس لیے کہ امیت بھائی شاہ، پردھان منتری…….معاف کیجیے، دھرمیندر پردھان نہیں ہیں، جنہیں بلی کا بکرا بنایا گیا…….یہ امیت بھائی شاہ ہیں… امیت شاہ! اور راہل بابا انہی کا استعفیٰ چاہتے ہیں۔نہیں صاحب! ہمیں کہنے دیجیے……. یہ کہنے دیجیے کہ یہ مطالبہ کر کے راہل بابا نے اپنے قد سے بڑی بات کی ہے۔ یقیناً راہل بابا بھی چھوٹے نہیں ہیں، اس لیے ہم انہیں’چھوٹا منہ، بڑی بات‘ والا طعنہ نہیں دے سکتے، لیکن اتنے بڑے بھی نہیں ہیں کہ امیت بھائی شاہ کے استعفے کا مطالبہ کریں۔ یہ اتنے بڑے نہیں ہیں۔ ہاں، البتہ اتنا ضرور ہے کہ راہل بابا خود کو اتنا بڑا، یا اس سے بھی زیادہ بڑا، سمجھتے ہوں تو صاحب، ہم اس میں کچھ نہیں کہہ سکتے، اور نہ ہی کچھ کر سکتے ہیں۔لیکن……. لیکن ایک بات تو ضرور کہہ سکتے ہیں۔ راہل بابا سے کہہ سکتے ہیں کہ جناب، لوٹ آئیے……. آسمان سے نیچے، زمین پر آ جائیے……. اس سے پہلے کہ آپ آسمان سے نیچے گر جائیں، یا آپ کو آسمان سے نیچے گرا دیا جائے۔راہل بابا! آپ سمجھ گئے نا؟ ہے نا؟

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

’ایک احتجاج سے نتائج حاصل نہیں ہوں گے‘

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

کانگریسی قیادت ‘ بھاجپا کیلئے اثاثہ
سچ تو یہ ہے

ہم غریب جنتا

2026-07-30
کانگریسی قیادت ‘ بھاجپا کیلئے اثاثہ
سچ تو یہ ہے

لیکن بہانہ نہیں’ بنتا ہے‘!

2026-07-29
کانگریسی قیادت ‘ بھاجپا کیلئے اثاثہ
سچ تو یہ ہے

’یہ تو بنتا ہے‘

2026-07-28
کانگریسی قیادت ‘ بھاجپا کیلئے اثاثہ
سچ تو یہ ہے

اور راہل کا کھیل پھر بگڑ گیا!

2026-07-26
کانگریسی قیادت ‘ بھاجپا کیلئے اثاثہ
سچ تو یہ ہے

پردھان سیوک اور پردھان

2026-07-25
کانگریسی قیادت ‘ بھاجپا کیلئے اثاثہ
سچ تو یہ ہے

لوگوں کیلئے لڑنا …. لڑائی نہیں

2026-07-24
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

کوئی مستعفی نہیں ہوگا!

2026-07-23
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

دہلی کی بے دلی!

2026-07-22

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.