سرینگر//
جنوبی ضلع اسلام آباد کے قاضی گنڈ اور پہلگام میں دو لاشیں برآمد کی گئیں۔
سرکاری ذرائع نے بتایا کہ جمعے کے روز نسو قاضی گنڈ علاقے میں مقامی لوگوں نے ایک لاش دیکھی اور اس بارے میں پولیس کو مطلع کیا۔
پولیس ٹیم فوری طورپر جائے موقع پر پہنچی اور لاش کو تحویل میں لے کر اُس کی شناخت سجاد حسین لون ولد الطاف حسین لون ساکن سانگرن قاضی گنڈ کے بطور کی۔
قانونی اور طبی لوازمات پورے کرنے کے بعد میت وارثین کے حوالے کی گئی۔
دریں اثنا پہلگام میں رافٹنگ پوانٹ بٹہ کوٹ کے مقام پر ایک عدم شناخت لاش برآمد کی گئی ۔
ذرائع نے بتایا کہ مقامی لوگوں نے اس بارے میں پولیس کو آگاہ کیا چنانچہ پولیس ٹیم فوری طورپر جائے موقع پر پہنچی اور لاش کو تحویل میں لے کر اُس کی شناخت کے لئے کارروائی شروع کی۔