سرینگر؍۲۵ جولائی
وزیرِ دفاع راج ناتھ سنگھ ہفتہ کے روز لداخ میں۲۷ ویں کارگل وجے دیوس کی تقریبات میں شرکت کے لیے سرینگر پہنچ گئے۔
سرکاری حکام کے مطابق راج ناتھ سنگھ ہفتہ کی صبح سرینگر بین الاقوامی ہوائی اڈے پر پہنچے، جہاں جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے ان کا استقبال کیا۔
حکام نے بتایا کہ وزیرِ دفاع دو روزہ دورے پر لداخ گئے ہیں، جہاں وہ دراس میں منعقد ہونے والی کارگل وجے دیوس تقریبات میں شرکت کریں گے۔
حکام کے مطابق راج ناتھ سنگھ کو ہیلی کاپٹر کے ذریعے دراس پہنچنا تھا، تاہم خراب موسمی حالات کے باعث پرواز ممکن نہ ہو سکی، جس کے بعد وزیرِ دفاع سڑک کے راستے دراس روانہ ہوئے۔
دراس میں دو روزہ کرگل وجے دیوس تقریبات کا آغاز ہفتہ کے روز سے ہو گیا ہے۔










