سرینگر//
سٹیٹ الیکشن کمشنرکے کے شرما نے آج پرنسپل سیکرٹری مکانات و شہری ترقی محکمہ دھیرج گپتاکے ساتھ ایک میٹنگ منعقد کی۔
دورانِ میٹنگ میونسپل باڈیز کی تشکیل پر سیر حاصل بات چیت ہوئی اور سٹیٹ الیکشن کمیشن کے ذریعے شہری بلدیاتی اِداروں میں اِنتخابات اور ضمنی اِنتخابات کے اِنعقاد کے لئے مکانات و شہری ترقی محکمہ کے اِنتظامات کے حوالے سے تبادلہ خیال ہوا۔
سٹیٹ الیکشن کمیشن میں ذرائع نے بتایا کہ آج کی میٹنگ اسی معاملے کے متعلق منعقد کی گئی کہ کس لائحہ عمل اور طریقہ کار پر سٹیٹ الیکشن کمشنر آئندہ ہونے والے بلدیاتی انتخابات کا انعقاد کریں گے۔ان کا کہنا تھا کہ جس وقت بھی بلدیاتی انتخابات چاہیے ضمنی ہو یا طے شدہ انتخابات وہ اب سٹیٹ الیکشن کمیشن ہی منعقد کرائیں گے۔