بدھ, ستمبر 30, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

۳۵ء۳ ڈگری سینٹی گریڈ:سری نگر میں موسم کا گرم ترین دن

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2026-06-30
in اہم ترین, تازہ تریں, ٹاپ سٹوری
A A
۳۵ء۳ ڈگری سینٹی گریڈ:سری نگر میں موسم کا گرم ترین دن
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

 

’مزید۴۸گھنٹے شدید گرمی برقرار رہے گی‘ یکم جولائی سے مانسون کی آمد متوقع‘

(ویب ڈیسک )

متعلقہ

ریاستی درجے کی بحالی کے حق میں قرار داد منظور

جموں و کشمیر اسمبلی میں ہنگامہ، بی جے پی ارکان نے کاغذات پھاڑ دیے

سرینگر؍۳۰ جون

            وادی کشمیر میں شدید گرمی کی لہر مسلسل تیسرے روز بھی برقرار رہی، جبکہ پیر کے روز سری نگر میں اس موسم کا گرم ترین دن ریکارڈ کیا گیا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت ۳۵ء۳ گری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

            محکمہ موسمیات کے سری نگر مرکز کے حکام نے بتایا کہ جموں و کشمیر میں۳۰ جون تک موسم گرم اور خشک رہنے کے ساتھ ہیٹ ویو جیسی صورتحال برقرار رہنے کا امکان ہے۔

             محکمہ نے خبردار کیا ہے کہ جموں خطے میں شدید سے شدید بارش ہوسکتی ہے، جس کے نتیجے میں اچانک سیلاب، لینڈ سلائیڈنگ اور مٹی کے تودے گرنے کا خطرہ ہے۔

            محکمہ موسمیات کے ڈائریکٹر ڈاکٹر مختار احمد نے بتایا کہ پیر کے روز زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت۳۸ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچنے کا امکان ہے، جبکہ منگل کو درجہ حرارت۳۳ء۵ سے ۳۴ ڈگری سینٹی گریڈ کے درمیان رہنے کی توقع ہے۔

            احمدنے کہا، ’’آئندہ۴۸ گھنٹوں تک گرمی برقرار رہے گی۔ اگلے تقریباً۴۰گھنٹوں تک کوئی مؤثر موسمی نظام سرگرم نہیں ہے، اس لیے موسم گرم رہے گا۔‘‘

            محکمہ موسمیات کے علاقائی ناظم نے کہا کہ آئندہ۷۲ گھنٹوں کے دوران جنوب مغربی مانسون جموں و کشمیر میں داخل ہونے کا امکان ہے اور بارش کا پہلا سلسلہ یکم جولائی سے شروع ہو سکتا ہے۔

            احمد نے بتایا، ’’۲؍ اور۳جولائی کے دوران بالخصوص جموں خطے میں شدید سے شدید بارش متوقع ہے۔ بعض اضلاع میں مختصر وقت کے دوران انتہائی شدید بارش ہوسکتی ہے، جس سے اچانک سیلاب، لینڈ سلائیڈنگ اور مٹی کے تودے گرنے کا خطرہ پیدا ہو سکتا ہے۔‘‘

            محکمہ موسمیات کے ڈائریکٹر نے نشیبی علاقوں میں پانی جمع ہونے کے خدشے سے بھی خبردار کرتے ہوئے عوام کو چوکس رہنے کی ہدایت دی۔

            انہوں نے کہا کہ جنوب مغربی مانسون اس وقت اتر پردیش اور اتراکھنڈ کے کئی علاقوں تک پہنچ چکا ہے اور جموں و کشمیر میں داخل ہونے سے قبل اس کے ہماچل پردیش کے مزید علاقوں تک پیش قدمی کرنے کی توقع ہے۔

             احمد نے کہا کہ آئندہ دو دنوں کے دوران وادی کشمیر میں عمومی طور پر موسم خشک اور گرم رہے گا، تاہم دوپہر کے اوقات میں چند مقامات پر ہلکی موسمی سرگرمی دیکھنے کو مل سکتی ہے۔

            محکمہ موسمیات کے علاقائی ناظم نے کسانوں کو مشورہ دیا کہ وہ کھیتوں کی تیاری اور دھان کی شجرکاری کا کام جاری رکھ سکتے ہیں، تاہم متوقع بارشوں کے پیش نظر یکم جولائی سے آبپاشی سے گریز کریں۔

            احمد نے مزید کہا کہ فصلوں پر ادویات کا چھڑکاؤ صرف صبح اور شام کے اوقات میں کیا جائے اور عوام سے اپیل کی کہ وہ تازہ ترین صورتحال کے لیے محکمہ موسمیات کی سرکاری موسمی بلیٹن پر نظر رکھیں۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

’سرینگر میں بائر سیلر ملاقات سے برآمدات کو نئی رفتار ملے گی‘

Next Post

دہلی نے ٹریک ٹورابطوں سے پلو جھاڑلیا

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

’۲۰۲۶میں ہی ڈیلی ویجرز کی مستقلی کا عمل شروع ہوگا‘
اہم ترین

ریاستی درجے کی بحالی کے حق میں قرار داد منظور

2026-09-29
معراج ملک کی پی ایس اے کے تحت گرفتاری پر اسمبلی میں ہنگامہ
اہم ترین

جموں و کشمیر اسمبلی میں ہنگامہ، بی جے پی ارکان نے کاغذات پھاڑ دیے

2026-09-29
ترقیاتی فنڈز میں جموں مخالف تعصب؟ حکومت کے اعداد و شمار کچھ اور ہی کہانی بیان کرتے ہیں
اہم ترین

ترقیاتی فنڈز میں جموں مخالف تعصب؟ حکومت کے اعداد و شمار کچھ اور ہی کہانی بیان کرتے ہیں

2026-09-29
جموںکشمیر کانگریس کا گیانیش کمارکے استعفے کا مطالبہ
اہم ترین

جموںکشمیر کانگریس کا گیانیش کمارکے استعفے کا مطالبہ

2026-09-29
ڈوڈہ کے ملہوری علاقے میں سڑک حادثہ، دو افراد جاں بحق
اہم ترین

کرناہ میں سومو گہری کھائی میں جا گری، پانچ ہلاک، پانچ زخمی

2026-09-29
جموں میں نیشنل لا یونیورسٹی کے قیام کا مطالبہ اسمبلی تک پہنچاایجنسیز
اہم ترین

احتجاج کرنے والے چار ارکان کو ایوان سے باہر نکالا گیا

2026-09-29
’لداخ  یو وزیر اعظم مودی کی ترجیح‘
اہم ترین

دہشت گردی کے خلاف  کارروائی کیلئےخودکار ردعمل  کانظام ادارہ جاتی  شکل دینا ضروری: امت شاہ

2026-09-29
جموں کشمیر میںحد بندی کیخلاف عرضی پرسپریم کورٹ میں سماعت آج
اہم ترین

سپریم کورٹ کی میڈیا کو جنسی  جرائم کی رپورٹنگ میں ذمہ دارانہ  اور ہمدردانہ صحافت کی ہدایت

2026-09-29
Next Post
دہلی نے ٹریک ٹورابطوں سے پلو جھاڑلیا

دہلی نے ٹریک ٹورابطوں سے پلو جھاڑلیا

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.