سرینگر//
جنوبی ضلع پلوامہ کے اوکھو کاکہ پورہ گاؤں میں جمعرات کی سہ پہر کو اینٹ بٹھ کی دیوار گرنے سے اُس کے نیچے تین مزدور آگئے ، اگر چہ تینوں کو ہسپتال لے جایا گیا تاہم وہاں پر موجود ڈاکٹروں نے اُنہیں مردہ قرار دیا۔
سرکاری ذرائع نے بتایا کہ پلوامہ کے اوکھو کاکہ پورہ گاوں میں جمعرات کی سہ پہر کو تین غیر مقامی مزدور کام میں مصروف تھے کہ اچانک دیوار گرنے کے باعث تینوں اُس کی زد میں آئے ۔
ذرائع نے بتایا کہ آس پاس موجود دوسرے مزدوروں نے زخمیوں کو نزدیکی ہسپتال پہنچایا تاہم وہاں پر ڈاکٹروں نے تینوں کو مردہ قرار دیا۔
متوفین کی شناخت لقمان خان ولد سلیمان ، راج دیو ولد دیوندر کمار اور کلبی خان ساکنان اُتر پردیش کے بطور ہوئی ہے ۔
پولیس نے معاملے کی نسبت کیس درج کرکے مزید تحقیقات شروع کی ۔