جمعہ, اکتوبر 2, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

 لیفٹیننٹ گورنر کی پارلیمانی کمیٹی سے ملاقات‘ لداخ کے ترقیاتی  اور ماحولیاتی چیلنجز پر تفصیلی بریفنگ

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2026-06-27
in اہم ترین, تازہ تریں, ٹاپ سٹوری
A A
اسمبلی میں وحید پرہ کی مزید دو صوبوں کے قیام کی پرائیویٹ بل
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

 

ایجنسیاں

سرینگر؍۲۶ جون

متعلقہ

پائین شہر میں منشیات کا نیٹ ورک بے نقاب

’ آپسی اتحاد اور عزم سے مشکل چیلنجز پر قابو پایا جاسکتا ہے‘

کانگریس رکنِ پارلیمنٹ ششی تھرور کی سربراہی میں قائم پارلیمانی قائمہ کمیٹی برائے امورِ خارجہ کو لداخ کے دورے کے دوران خطے کو درپیش اہم ترقیاتی اور ماحولیاتی چیلنجز سے آگاہ کیا گیا، جن میں نازک ماحولیاتی نظام اور پانی کی بڑھتی ہوئی قلت نمایاں ہیں۔

کمیٹی نے لداخ کے لیفٹیننٹ گورنر ونے کمار سکسینہ سے ملاقات کی، جنہوں نے ان مسائل سے نمٹنے کے لیے انتظامیہ کی جانب سے کیے جانے والے اقدامات سے اراکین کو تفصیلی طور پر آگاہ کیا۔

لیفٹیننٹ گورنر نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم  ’ایکس‘ پر بتایا کہ کمیٹی کو لداخ کے حساس ماحولیاتی نظام، ماحولیاتی خدشات اور پانی کی قلت جیسے اہم مسائل سے متعلق بریفنگ دی گئی۔

انہوں نے بتایا کہ انتظامیہ کی جانب سے پانی کے تحفظ اور ماحولیات کی بحالی کے لیے ہِم سروور پروجیکٹ، سندھو جل سمردھی ابھیان کے تحت راک چیک ڈیموں کی تعمیر اور بڑے پیمانے پر شجرکاری مہم جیسے اقدامات جاری ہیں۔ ان کے مطابق پارلیمانی کمیٹی نے ان کوششوں کو سراہتے ہوئے لداخ کی ترقیاتی اور ماحولیاتی ضروریات کے حل کے لیے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

دریں اثنا، کرگل کے دورے کے دوران پارلیمانی کمیٹی نے کرگل ڈیموکریٹک الائنس (کے ڈی اے) کے نمائندوں سے بھی ملاقات کی، جنہوں نے خطے سے متعلق کئی دیرینہ سیاسی اور ترقیاتی مطالبات پیش کیے۔

کے ڈی اے اور لیہ ایپکس باڈی (ایل اے بی)، لداخ کے دو اہم سول سوسائٹی پلیٹ فارم ہیں، جو خطے کے مطالبات کے سلسلے میں مرکزی حکومت کے ساتھ مذاکرات کر رہے ہیں۔ ان کے اہم مطالبات میں لداخ کو مکمل ریاست کا درجہ دینا، آئین کے چھٹے شیڈول کے تحت آئینی تحفظ فراہم کرنا، الگ پبلک سروس کمیشن کا قیام اور سیاسی نمائندگی میں اضافہ شامل ہیں۔

کے ڈی اے کے شریک چیئرمین سجاد کرگلی نے بتایا کہ انہوں نے لداخ کے رکنِ پارلیمنٹ حاجی حنیفہ جان اور شریک چیئرمین حاجی اصغر علی کربلائی کے ہمراہ ششی تھرور سے ملاقات کی اور لداخ سے متعلق مختلف امور پر تفصیلی گفتگو کی۔

وفد نے لداخ کو مکمل ریاست کا درجہ دینے اور اسے آئین کے چھٹے شیڈول میں شامل کرنے کے مطالبے کا اعادہ کیا۔ اس کے علاوہ تاریخی کارگل۔اسکردو راستے کو فوری طور پر دوبارہ کھولنے، لداخ کے لیے علاقائی پاسپورٹ دفتر اور کارگل میں مکمل پاسپورٹ آفس قائم کرنے کا مطالبہ بھی کیا گیا۔

نمائندوں نے ایران میں پھنسے کرگل کے طلبہ کی مشکلات سے بھی کمیٹی کو آگاہ کیا، جبکہ لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پر ہُنڈرمن کے مقام پر ملاقاتی مرکز قائم کرنے کی درخواست کی، تاکہ لداخ اور گلگت بلتستان کے وہ خاندان، جو کئی دہائیوں سے ایک دوسرے سے جدا ہیں، دوبارہ مل سکیں۔

سجاد کرگلی نے ملاقات کو مثبت قرار دیتے ہوئے امید ظاہر کی کہ لداخ کے دیرینہ مسائل اور مطالبات پر سنجیدگی سے غور کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ پارلیمانی کمیٹی اس سے قبل جموں و کشمیر کا دورہ بھی کر چکی ہے اور سرحدی انتظام، سکیورٹی انتظامات اور سرحدی علاقوں کی ترقیاتی صورتحال کا جائزہ لینے کے سلسلے میں بدھ کو لداخ پہنچی تھی۔

ششی تھرور نے۲۲ جون کو جموں میں کہا تھا کہ کمیٹی کے جموں و کشمیر اور لداخ کے دورے کا مقصد تین اہم موضوعات، یعنی ب ہند۔پاکستان تعلقات، ہند۔چین تعلقات، اور پاسپورٹ دفاتر و پاسپورٹ خدمات کے نظامِ کار کا جائزہ لینا ہے۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

آپریشن سندور کے دوران  شہید ہونے والے ۶ فوجیوں کے نام پہلی بار جاری

Next Post

امرناتھ اتریوں کے تحفظ کو یقینی بنانے  کیلئے سیکورٹی ایجنسیوں کی  مشقیں

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

پائین شہر میں منشیات کا نیٹ ورک بے نقاب
اہم ترین

پائین شہر میں منشیات کا نیٹ ورک بے نقاب

2026-10-02
’جموں و کشمیر میں دہشت گردی کا دور ختم ہو چکا ہے ‘
اہم ترین

’ آپسی اتحاد اور عزم سے مشکل چیلنجز پر قابو پایا جاسکتا ہے‘

2026-10-02
شوپیاں گرینیڈ حملے میں ملوث تین افراد گرفتار، اسلحہ بر آمد:پولیس
اہم ترین

منشیات سے پاک مہم: جموں و کشمیر میں اپریل سے اب تک۴ ہزار سے زائد افراد گرفتار

2026-10-02
جنتر منتر پر احتجاج :’اجازت کے منتظر ہیں‘
اہم ترین

جے اینڈ کے الیکٹرک وہیکل پالیسی۲۰۲۶نافذ‘برقی گاڑیوں کے استعمال کو فروغ ملے گا

2026-10-02
سجاد لون کے فیصلے سے بی جے پی کے ست شرمہ کو فائدہ؟
اہم ترین

’جموں میں۹۲ فیصد اور کشمیر میں۸فیصد غریب؟یہ مذاق ہے‘

2026-10-02
جموں کشمیر میںحد بندی کیخلاف عرضی پرسپریم کورٹ میں سماعت آج
اہم ترین

ٹریفک جرمانے ادا نہ کرنے پر گاڑیوں کی رجسٹریشن، لائسنس کی تجدید اور آلودگی سرٹیفکیٹ روکنے کا حکم: سپریم کورٹ

2026-10-02
یاسین ملک کے خلاف سزائے موت کی این آئی اے کی اپیل پر دہلی ہائی کورٹ 22 اپریل کو سماعت کرے گی
اہم ترین

عدالت کا یاسین ملک اور  دیگر کے خلاف منی لانڈرنگ  کے الزامات عائد کرنے کا حکم

2026-10-02
اے سی بی کی کارروائی کے بعد فائر اینڈ ایمرجنسی سروسز کے چار اہلکار معطل
اہم ترین

رَیگنگ کے واقعے پر سکمز بمنہ کے پانچ ایم بی بی ایس طلبہ معطل

2026-10-02
Next Post
امرناتھ یاتراـاور محرم ‘آئی جی پی کشمیر کا سکیورٹی جائزہ اجلاس

امرناتھ اتریوں کے تحفظ کو یقینی بنانے  کیلئے سیکورٹی ایجنسیوں کی  مشقیں

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.