جمعہ, اکتوبر 2, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

آپریشن سندور کے دوران  شہید ہونے والے ۶ فوجیوں کے نام پہلی بار جاری

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2026-06-27
in اہم ترین, تازہ تریں, ٹاپ سٹوری
A A
آپریشن سندور میں امریکہ کا کوئی رول نہیں تھا :بھارت
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

 

ایجنسیاں

نئی دہلی؍۲۶ جون

متعلقہ

پائین شہر میں منشیات کا نیٹ ورک بے نقاب

’ آپسی اتحاد اور عزم سے مشکل چیلنجز پر قابو پایا جاسکتا ہے‘

حکومت ہند نے آپریشن ’سندور‘ کے دوران شہید ہونے والے چھ فوجی اہلکاروں کے نام پہلی مرتبہ جاری کر دیے ہیں۔ یہ آپریشن گزشتہ سال مئی میں پہلگام دہشت گرد حملے کے جواب میں پاکستان کے خلاف بھارت کی فوجی کارروائی تھا۔

آپریشن کے بعد پہلی بار حکومت نے ان شہداء کے نام عوام کے سامنے لاتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ ان کے نام قومی دارالحکومت نئی دہلی میں واقع نیشنل وار میموریل پر کندہ کیے جائیں گے۔

شہید ہونے والوں میں بھارتی فوج کے پانچ اور بھارتی فضائیہ کا ایک اہلکار شامل ہے۔ ان میں صوبیدار میجر پون کمار، رائفل مین سنیل کمار، لانس نائک دنیش کمار، اگنی ویر مرلی نائک، حوالدار سنیل کمار سنگھ اور بھارتی فضائیہ کے سارجنٹ سریندر کمار شامل ہیں، جنہوں نے دورانِ ڈیوٹی وطن کے لیے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا۔

آپریشن سندور کے ان جانبازوں کے نام ان تمام فوجیوں کی فہرست کے ساتھ جاری کیے گئے ہیں جنہوں نے سال۲۰۲۵ کے دوران مختلف فوجی کارروائیوں میں اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا۔

قومی جنگی یادگار میں موجود ’تیاگ چکر‘ (قربانی کا دائرہ) ملک کے ان بہادر سپاہیوں کے نام منسوب ہے جنہوں نے آزادی کے بعد وطن کے دفاع میں اپنی جانیں قربان کیں۔ یہ یادگار۱۶ گول گرینائٹ دیواروں پر مشتمل ہے، جن پر ہر شہید فوجی کا نام، عہدہ اور یونٹ کندہ کیا گیا ہے۔

اب آپریشن سندور کے یہ چھ شہداء بھی اس قومی یادگار کا ہمیشہ کے لیے حصہ بن جائیں گے۔

واضح رہے کہ بھارت نے گزشتہ سال۷ مئی کو جموں و کشمیر کے پہلگام میں دہشت گرد حملے، جس میں۲۶؍  افراد ہلاک ہوئے تھے، کے جواب میں پاکستان اور پاکستان کے زیر انتظام کشمیر میں مبینہ دہشت گرد ٹھکانوں کو نشانہ بناتے ہوئے فضائی حملے کیے تھے۔

پاکستان نے فوری طور پر جوابی کارروائی کی، جس کے بعد دونوں ممالک کے درمیان فضائی جھڑپیں، ڈرون حملے اور سرحدی علاقوں میں شدید گولہ باری کا سلسلہ شروع ہو گیا۔

اس فوجی کارروائی کو’آپریشن سندور‘ کا نام دیا گیا تھا، جس کی علامتی اہمیت بھی بیان کی گئی۔ ’سندور‘ ہندو شادی شدہ خواتین کی مانگ میں لگائے جانے والے سرخ رنگ کو کہا جاتا ہے، اور اس نام کا انتخاب ان خواتین کے شوہروں کی ہلاکت کا بدلہ لینے کی علامت کے طور پر کیا گیا تھا، جو پہلگام دہشت گرد حملے میں مارے گئے تھے۔

دونوں ممالک کے درمیان چار روز تک جاری رہنے والی یہ کشیدگی۱۰ مئی کو اختتام پذیر ہوئی۔

۔۔۔۔۔۔۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

ایل جی سنہا اور وزیر اعلیٰ عمر کی سری نگر  میں عاشورہ کے جلوس میں شرکت

Next Post

 لیفٹیننٹ گورنر کی پارلیمانی کمیٹی سے ملاقات‘ لداخ کے ترقیاتی  اور ماحولیاتی چیلنجز پر تفصیلی بریفنگ

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

پائین شہر میں منشیات کا نیٹ ورک بے نقاب
اہم ترین

پائین شہر میں منشیات کا نیٹ ورک بے نقاب

2026-10-02
’جموں و کشمیر میں دہشت گردی کا دور ختم ہو چکا ہے ‘
اہم ترین

’ آپسی اتحاد اور عزم سے مشکل چیلنجز پر قابو پایا جاسکتا ہے‘

2026-10-02
شوپیاں گرینیڈ حملے میں ملوث تین افراد گرفتار، اسلحہ بر آمد:پولیس
اہم ترین

منشیات سے پاک مہم: جموں و کشمیر میں اپریل سے اب تک۴ ہزار سے زائد افراد گرفتار

2026-10-02
جنتر منتر پر احتجاج :’اجازت کے منتظر ہیں‘
اہم ترین

جے اینڈ کے الیکٹرک وہیکل پالیسی۲۰۲۶نافذ‘برقی گاڑیوں کے استعمال کو فروغ ملے گا

2026-10-02
سجاد لون کے فیصلے سے بی جے پی کے ست شرمہ کو فائدہ؟
اہم ترین

’جموں میں۹۲ فیصد اور کشمیر میں۸فیصد غریب؟یہ مذاق ہے‘

2026-10-02
جموں کشمیر میںحد بندی کیخلاف عرضی پرسپریم کورٹ میں سماعت آج
اہم ترین

ٹریفک جرمانے ادا نہ کرنے پر گاڑیوں کی رجسٹریشن، لائسنس کی تجدید اور آلودگی سرٹیفکیٹ روکنے کا حکم: سپریم کورٹ

2026-10-02
یاسین ملک کے خلاف سزائے موت کی این آئی اے کی اپیل پر دہلی ہائی کورٹ 22 اپریل کو سماعت کرے گی
اہم ترین

عدالت کا یاسین ملک اور  دیگر کے خلاف منی لانڈرنگ  کے الزامات عائد کرنے کا حکم

2026-10-02
اے سی بی کی کارروائی کے بعد فائر اینڈ ایمرجنسی سروسز کے چار اہلکار معطل
اہم ترین

رَیگنگ کے واقعے پر سکمز بمنہ کے پانچ ایم بی بی ایس طلبہ معطل

2026-10-02
Next Post
اسمبلی میں وحید پرہ کی مزید دو صوبوں کے قیام کی پرائیویٹ بل

 لیفٹیننٹ گورنر کی پارلیمانی کمیٹی سے ملاقات‘ لداخ کے ترقیاتی  اور ماحولیاتی چیلنجز پر تفصیلی بریفنگ

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.