بدھ, اگست 12, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

 سکاسٹ کشمیر کی۳۶ ویں یونیورسٹی کونسل میٹنگ منعقد

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2026-06-25
in اہم ترین, تازہ تریں, ٹاپ سٹوری
A A
 سکاسٹ کشمیر کی۳۶ ویں یونیورسٹی کونسل میٹنگ منعقد
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

 

ایل جی سنہا کی یونیورسٹی کے متعدد اصلاحاتی اقدامات کی منظوری

(ڈی آئی پی آر )

متعلقہ

یوم آزادی کی تقاریب‘سکیورٹی مزید سخت

مکہ دفاعی معاہدے کے اثرات کا جائزہ لے رہے ہیں :جیسوال

سرینگر؍۲۴ جون

            لیفٹیننٹ گورنر‘ منوج سنہا نے بدھ کے روز لوک بھون میں شیرِ کشمیر یونیورسٹی آف ایگریکلچرل سائنسز اینڈ ٹیکنالوجی (سکواسٹ) کشمیر کی۳۶ویں یونیورسٹی کونسل میٹنگ کی صدارت کی۔

            یونیورسٹی کونسل نے متعدد ادارہ جاتی اصلاحات کی منظوری دی، جن میں ایگریکلچرل ریسرچ انفارمیشن سسٹم کو ڈائریکٹوریٹ آف انفارمیشن ٹیکنالوجی میں تبدیل کرنا، انٹرنل کوالٹی ایشورنس سیل کو ڈائریکٹوریٹ آف کوالٹی ایشورنس میں اپ گریڈ کرنا اور بین الاقوامی طلبہ سیل کا قیام شامل ہے تاکہ عالمی سطح پر روابط اور طلبہ کی معاونت کو مزید مستحکم بنایا جا سکے۔

            اجلاس میں سکواسٹ کشمیر کے مستقبل کے لائحہ عمل کے تحت تین اہم اور خود کفیل منصوبے بھی پیش کیے گئے۔ ان میں زرعی اختراع، تجزیہ اور سرٹیفکیشن کے مرکز کو قومی ریفرنس لیبارٹری کے طور پر قائم کرنا‘۵۰ سے زائد سکواسٹ اسٹارٹ اپ اداروں کی سرپرستی اور میزبانی کے لیے ایگری اسٹارٹ اپ پارک کا قیام، اور عالمی معیار کے ویٹرنری اسکول کے قیام کی تجویز شامل ہے، جو ویٹرنری تعلیم، تحقیق اور جدید طبی خدمات کا بین الاقوامی مرکز ہوگا۔

            لیفٹیننٹ گورنر نے یونیورسٹی کے مقامی سطح سے عالمی افق تک کے شاندار سفر کو سراہتے ہوئے تعلیمی، تحقیقی، اختراعی، کاروباری اور بین الاقوامی شراکت داری کے شعبوں میں اس کی مسلسل ترقی کی تعریف کی۔

            سنہا نے کہا کہ سکواسٹ کشمیر کے انقلابی اقدامات اسے ایک جدید، اختراع پر مبنی اور عالمی سطح پر سرگرم زرعی یونیورسٹی کے طور پر نمایاں مقام دلانے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

            لیفٹیننٹ گورنر نے وائس چانسلر سکواسٹ کشمیر کو ہدایت دی کہ یونیورسٹی کونسل کے اجلاس سال میں کم از کم دو مرتبہ باقاعدگی سے منعقد کیے جائیں تاکہ تعلیمی اور انتظامی امور کا بروقت جائزہ لیا جا سکے۔

            اجلاس کے دوران یونیورسٹی رپورٹ پیش کرتے ہوئے وائس چانسلر پروفیسر نذیر احمد گنائی نے بتایا کہ سکواسٹ کشمیر ایک علاقائی تعلیمی ادارے سے ترقی کرتے ہوئے قومی سطح پر تسلیم شدہ یونیورسٹی بن چکی ہے اور زرعی و متعلقہ علوم میں عالمی معیار کے ادارے کے طور پر ابھرنے کے واضح وژن پر گامزن ہے۔

            پروفیسر گنائی نے تعلیم، تحقیق، اختراع اور سماجی اثرات کے شعبوں میں یونیورسٹی کی کامیابیوں اور مستقبل کے اہداف پر بھی روشنی ڈالی۔

            وائس چانسلر نے بتایا کہ یونیورسٹی نے قومی درجہ بندی میں نمایاں پیش رفت کی ہے، جموں و کشمیر کے تمام اعلیٰ تعلیمی اداروں میں سب سے بڑا اسٹارٹ اپ ماحولیاتی نظام قائم کیا ہے، جبکہ پیٹنٹس، ٹریڈ مارکس اور ڈیزائن سمیت۱۲۳ دانشورانہ املاک کے حقوق (آئی پی آرز) حاصل کیے ہیں، جو اختراع اور تحقیقی سرگرمیوں میں اس کی مضبوط کارکردگی کا ثبوت ہیں۔

            انہوں نے مزید بتایا کہ اس وقت یونیورسٹی کے تقریباً۳۰ فیصد طلبہ جموں و کشمیر سے باہر کے مختلف علاقوں سے تعلق رکھتے ہیں، جو اس کی بڑھتی ہوئی قومی رسائی اور تعلیمی ساکھ کی عکاسی کرتا ہے۔

            اجلاس میں وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ، وزیر زراعت، دیہی ترقی، پنچایتی راج اور کوآپریٹوز جاوید احمد ڈار، چیف سیکریٹری اٹل ڈولو، ایڈیشنل چیف سیکریٹری محکمہ زراعت ڈاکٹر آشیش چندر ورما، ایڈیشنل چیف سیکریٹری محکمہ خزانہ شیلندر کمار، نیتی آیوگ کی کمیٹی برائے زرعی اصلاحات کے چیئرمین ڈاکٹر اشوک دلوائی، آئی سی اے آر کے ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر یشپال ملک، لیفٹیننٹ گورنر کے پرنسپل سیکریٹری ڈاکٹر مندیپ کے بھنڈاری، سکواسٹ کشمیر کے وائس چانسلر پروفیسر نذیر احمد گنائی، سکواسٹ جموں کے وائس چانسلر ڈاکٹر بی این ترپاٹھی، کمشنر سیکریٹری منصوبہ بندی و ترقی آر ایلس واز، رجسٹرار سکواسٹ کشمیر ڈاکٹر عظمت عالم خان اور دیگر سینئر افسران نے شرکت کی۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

ڈوڈہ کے ملہوری علاقے میں سڑک حادثہ، دو افراد جاں بحق

Next Post

 ۸ محرم کا روایتی جلوس‘ ہزاروں عزاداروں کی شرکت

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

یوم آزادی کی تقاریب‘سکیورٹی مزید سخت
اہم ترین

یوم آزادی کی تقاریب‘سکیورٹی مزید سخت

2026-08-12
’یہ اپنی غلطیوں پر پردہ ڈالنے کی کوشش ہےُ
اہم ترین

مکہ دفاعی معاہدے کے اثرات کا جائزہ لے رہے ہیں :جیسوال

2026-08-12
یومِ آزادی سے قبل وادی بھر میں ترنگا ریلیوں کے انعقاد کا سلسلہ جاری
اہم ترین

یومِ آزادی سے قبل وادی بھر میں ترنگا ریلیوں کے انعقاد کا سلسلہ جاری

2026-08-12
مغربی بنگال اورآسام اسمبلی الیکشن میں بی جے پی کی شاندار فتح
اہم ترین

بھتہ خوری کےالزام میں بی جے پی ضلع صدر کیخلاف کیس درج

2026-08-12
معشوقہ کے شوہر کو جھوٹے کیس میں پھنسانے کیلئے عاشق نے اس کے گھر منشیات بھیج دیں 
اہم ترین

معشوقہ کے شوہر کو جھوٹے کیس میں پھنسانے کیلئے عاشق نے اس کے گھر منشیات بھیج دیں 

2026-08-12
’ہر گھر جھنڈ‘:’۱۵؍اگست کو لوگوں کو اپنے گھروں پر ترنگا لہرانے کی تلقین کی جائیگی ‘
اہم ترین

صدرِ جمہوریہ کی ’وندے ماترم‘ کی توہین  کو جرم قرار دینے والے بل کو منظوری

2026-08-12
پٹواری۱۰ہزار روپے رشوت لیتے ہوئے گرفتار:اے سی بی
اہم ترین

۳ لاکھ روپے رشوت لینے کے الزام میں سابق پٹواری کیخلاف

2026-08-12
پلوامہ میں جنگجوؤں نے غیر مقامی مزدور کو زخمی کر دیا
اہم ترین

ڈوڈہ میں پہاڑ پر چڑھتے ۴ مشتبہ دہشت گرد نظر آئے‘ فوج کاتلاشی آپریشن شروع

2026-08-12
Next Post
 ۸ محرم کا روایتی جلوس‘ ہزاروں عزاداروں کی شرکت

 ۸ محرم کا روایتی جلوس‘ ہزاروں عزاداروں کی شرکت

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.