بدھ, اگست 12, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

لداخ بند سے معمولاتِ زندگی مفلوج، ہزاروں افراد کا ’’بااعتماد مذاکرات‘‘ کے مطالبے پر مارچ

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2026-06-24
in اہم ترین, تازہ تریں, ٹاپ سٹوری
A A
لداخ بند سے معمولاتِ زندگی مفلوج، ہزاروں افراد کا ’’بااعتماد مذاکرات‘‘ کے مطالبے پر مارچ
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

 

لیہ ایپکس باڈی اور کارگل ڈیموکریٹک الائنس کا مرکز پر وعدوں سے انحراف کا الزام؛ ریاستی درجہ، چھٹی شیڈول اور آئینی تحفظات کے مطالبات دہرائے

ایجنسیاں

متعلقہ

یوم آزادی کی تقاریب‘سکیورٹی مزید سخت

مکہ دفاعی معاہدے کے اثرات کا جائزہ لے رہے ہیں :جیسوال

لیہ؍۲۳ جون

لیہ ایپکس باڈی (ایل اے بی) اور کارگل ڈیموکریٹک الائنس (کے ڈی اے) کی جانب سے منگل کو دی گئی ہڑتال کی کال کے باعث مرکز کے زیر انتظام علاقے لداخ میں معمولاتِ زندگی متاثر رہے، جبکہ ہزاروں افراد نے یہاں ایک ریلی میں شرکت کرکے مرکز کے ساتھ ’’بااعتماد مذاکرات‘‘ کا مطالبہ کیا۔

احتجاجی تنظیموں نے حکومت پر ’’اعتماد کے فقدان‘‘ کو مزید گہرا کرنے کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ۲۲ مئی کو ہونے والے مذاکرات میں طے پانے والی اہم باتوں کو سرکاری میٹنگ منٹس میں شامل نہیں کیا گیا۔ انہوں نے لیفٹیننٹ گورنر کی سربراہی والی انتظامیہ پر یہ الزام بھی لگایا کہ وہ شراب پالیسی، زمین، بجلی، ٹرانسپورٹ اور سیاحت جیسے معاملات پر عوام سے مشاورت کے بغیر فیصلے کر رہی ہے۔

لیہ ایپکس باڈی اور کارگل ڈیموکریٹک الائنس مشترکہ طور پر لداخ کو ریاستی درجہ دینے اور خطے کو آئین کی چھٹی شیڈول کے تحت تحفظات فراہم کرنے کے مطالبات کے لیے تحریک چلا رہے ہیں۔ ان مطالبات کے سلسلے میں۲۰۲۱ سے اب تک مرکز کے ساتھ کئی دور کی بات چیت ہو چکی ہے۔

ایل اے بی اور کے ڈی اے کے رہنماؤں کا دعویٰ ہے کہ۲۲ مئی کے مذاکرات میں لداخ کے لیے ایک مجوزہ جمہوری ڈھانچے پر بھی گفتگو ہوئی تھی، جس میں قانون سازی، انتظامی اور مالیاتی اختیارات کے ساتھ ساتھ مجوزہ آرٹیکل ۳۷۱ کے کے ذریعے آئینی تحفظات فراہم کرنے کی بات شامل تھی۔

دونوں تنظیموں نے لداخ بھر میں ہڑتال اور لیہ قصبے میں ریلی کی کال دیتے ہوئے مرکز پر الزام لگایا کہ اس نے یونین ٹیریٹری کے سیاسی اور آئینی مستقبل سے متعلق ذیلی کمیٹی کی سطح پر طے پانے والی مفاہمت کا احترام نہیں کیا۔

ہڑتال کے باعث لیہ اور کارگل سمیت یونین ٹیریٹری کے بیشتر علاقوں میں دکانیں، تجارتی ادارے اور نجی تعلیمی ادارے بند رہے۔ تاہم جاری سیاحتی سیزن کے پیش نظر ہڑتال سے مستثنیٰ قرار دی گئی ٹرانسپورٹ سروس معمول کے مطابق چلتی رہی۔

ایل اے بی کے شریک چیئرمین چیرنگ دورجے کے مطابق مذاکرات کے دوران اس بات پر بھی اتفاق ہوا تھا کہ چیف سیکریٹری سمیت پوری بیوروکریسی لداخ کے عوام کی قیادت میں قائم ایک انتظامی ڈھانچے کے ماتحت کام کرے گی۔تاہم تنظیموں کا کہنا ہے کہ بعد میں جاری کیے گئے اجلاس کے منٹس میں ان نکات کی مناسب عکاسی نہیں کی گئی۔

مرکز پر تاخیری حربے استعمال کرنے اور گزشتہ پانچ برس کے دوران متعدد مذاکراتی دور ہونے کے باوجود لداخ کے دیرینہ مطالبات پر کوئی بامعنی پیش رفت نہ کرنے کا الزام دہراتے ہوئے دورجے نے مطالبہ کیا کہ تمام مسائل کے پُرامن حل کے لیے خلوصِ نیت کے ساتھ مذاکراتی عمل جاری رکھا جائے۔

انہوں نے کہا کہ ہڑتال کا مقصد لداخ کے مسائل کے حل میں مرکز کی ’’عدم سنجیدگی‘‘ کے خلاف عوامی احتجاج ریکارڈ کرانا اور مذاکرات کے دوران طے پانے والی مفاہمتوں پر من و عن عمل درآمد کو یقینی بنانا ہے۔

یونین ٹیریٹری انتظامیہ کی کارکردگی پر تنقید کرتے ہوئے انہوں نے نئی شراب پالیسی، اراضی کی تبدیلی سے متعلق قوانین اور سیاحت کے شعبے میں اصلاحات سمیت بند کمروں میں کیے گئے تمام فیصلوں کو فوری طور پر واپس لینے کا مطالبہ کیا۔ ان کا الزام تھا کہ یہ فیصلے لداخ کے عوام کی امنگوں اور مفادات کے منافی ہیں۔

انہوں نے بعض مشنری گروپوں کی مبینہ سرگرمیوں پر بھی تشویش ظاہر کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ مقامی آبادی کو مذہب تبدیل کرنے پر آمادہ کرنے کی کوششیں کی جا رہی ہیں۔ انہوں نے لداخ کی منفرد ثقافتی اور مذہبی شناخت کے تحفظ کی ضرورت پر زور دیا۔ (ایجنسیاں)

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

پارلیمانی کمیٹی کا جموں و کشمیر  دورہ خوش اسلوبی سے جاری: تھرور

Next Post

آرٹیکل۳۷۰ کی منسوخی سے شیاما پرساد مکھرجی کا خواب پورا ہوا:  شاہ

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

یوم آزادی کی تقاریب‘سکیورٹی مزید سخت
اہم ترین

یوم آزادی کی تقاریب‘سکیورٹی مزید سخت

2026-08-12
’یہ اپنی غلطیوں پر پردہ ڈالنے کی کوشش ہےُ
اہم ترین

مکہ دفاعی معاہدے کے اثرات کا جائزہ لے رہے ہیں :جیسوال

2026-08-12
یومِ آزادی سے قبل وادی بھر میں ترنگا ریلیوں کے انعقاد کا سلسلہ جاری
اہم ترین

یومِ آزادی سے قبل وادی بھر میں ترنگا ریلیوں کے انعقاد کا سلسلہ جاری

2026-08-12
مغربی بنگال اورآسام اسمبلی الیکشن میں بی جے پی کی شاندار فتح
اہم ترین

بھتہ خوری کےالزام میں بی جے پی ضلع صدر کیخلاف کیس درج

2026-08-12
معشوقہ کے شوہر کو جھوٹے کیس میں پھنسانے کیلئے عاشق نے اس کے گھر منشیات بھیج دیں 
اہم ترین

معشوقہ کے شوہر کو جھوٹے کیس میں پھنسانے کیلئے عاشق نے اس کے گھر منشیات بھیج دیں 

2026-08-12
’ہر گھر جھنڈ‘:’۱۵؍اگست کو لوگوں کو اپنے گھروں پر ترنگا لہرانے کی تلقین کی جائیگی ‘
اہم ترین

صدرِ جمہوریہ کی ’وندے ماترم‘ کی توہین  کو جرم قرار دینے والے بل کو منظوری

2026-08-12
پٹواری۱۰ہزار روپے رشوت لیتے ہوئے گرفتار:اے سی بی
اہم ترین

۳ لاکھ روپے رشوت لینے کے الزام میں سابق پٹواری کیخلاف

2026-08-12
پلوامہ میں جنگجوؤں نے غیر مقامی مزدور کو زخمی کر دیا
اہم ترین

ڈوڈہ میں پہاڑ پر چڑھتے ۴ مشتبہ دہشت گرد نظر آئے‘ فوج کاتلاشی آپریشن شروع

2026-08-12
Next Post
آرٹیکل۳۷۰ کی منسوخی سے شیاما پرساد مکھرجی کا خواب پورا ہوا:  شاہ

آرٹیکل۳۷۰ کی منسوخی سے شیاما پرساد مکھرجی کا خواب پورا ہوا:  شاہ

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.