ہفتہ, جون 13, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

محکمہ اسکولی تعلیم میں بڑے پیمانے پر ردوبدل کے احکامات

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2026-06-13
in اہم ترین, تازہ تریں, ٹاپ سٹوری
A A
محکمہ اسکولی تعلیم میں بڑے پیمانے پر ردوبدل کے احکامات
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

 

۲۲؍ افسران بطور انچارج چیف ایجوکیشن آفیسر تعینات کئے گئے

ویب ڈیسک

متعلقہ

امرناتھ یاترا:نا قابل تسخیر سکیورٹی انتظامات کی ہدایت

امرناتھ یاتراـاور محرم ‘آئی جی پی کشمیر کا سکیورٹی جائزہ اجلاس

سرینگر؍۱۲جون

                جموں و کشمیر حکومت نے جمعرات کو محکمہ اسکولی تعلیم میں بڑے پیمانے پر انتظامی ردوبدل کرتے ہوئے۲۲   پرنسپلز اور مساوی عہدے کے افسران کو انچارج چیف ایجوکیشن آفیسرز (سی ای اوز) اور مساوی عہدوں پر تعینات کرنے کے علاوہ۲۸؍ افسران کے تبادلے اور نئی تعیناتیاں عمل میں لانے کے احکامات جاری کیے ہیں۔

                محکمہ اسکولی تعلیم کی جانب سے جاری ایک حکمنامے کے مطابق یہ تعیناتیاں افسران کی موجودہ تنخواہ اور گریڈ میں کی گئی ہیں، جن کا مقصد محکمہ کی کارکردگی کو مزید مؤثر بنانا ہے۔

                جن افسران کو انچارج چیف ایجوکیشن آفیسرز اور مساوی عہدوں پر تعینات کیا گیا ہے، ان میں نذیر احمد خان، سرو دھمن کمار، پشپا بھٹ، وینا کماری، ارویندر کور، راج کماری، جاوید اقبال گلشن، رینوکا ناگپال، کلپنا جسروتیا، روزی قریشی، نیتو گنڈوترا، رفیق احمد میر، شادی لال گپتا، نکہت میر، انجم راجا، فاروق احمد ڈار، بشیر احمد گنائی (آر بی اے)، سپنا سوری، غلام نبی نجر، فیاض احمد میر، وحیدہ شیخ اور عبدالرشید ملا شامل ہیں۔

                حکومت نے واضح کیا ہے کہ یہ تعیناتیاں کسی بھی افسر کو مستقل تقرری یا توثیق کے لیے ترجیحی حق فراہم نہیں کریں گی اور یہ کسی بھی زیر سماعت عدالتی مقدمے کے فیصلے سے مشروط ہوں گی۔ متعلقہ افسران کو اپنی سروس ریکارڈ اور تعلیمی اسناد کی صداقت سے متعلق حلف نامے جمع کرانے کی بھی ہدایت دی گئی ہے۔

                ان تعیناتیوں کے بعد کئی افسران کے تبادلے اور نئی تعیناتیاں بھی عمل میں لائی گئی ہیں۔ اونیل کمار بھٹ کو سی ای او گاندربل سے منتقل کر کے سی ای او رام بن تعینات کیا گیا ہے، جبکہ سنجیو کمار سوری کو پرنسپل ڈائیٹ راجوری مقرر کیا گیا ہے۔

                اسی طرح عبدالرشید میر کو پرنسپل ڈائیٹ کپواڑہ، دیپک کمار گپتا کو پرنسپل ڈائیٹ ریاسی اور رفعت عرفان قادری کو پرنسپل ڈائیٹ سرینگر تعینات کیا گیا ہے۔

                گیتو بانگوترا کو سی ای او ریاسی جبکہ نذیر احمد خان کو سی ای او گاندربل مقرر کیا گیا ہے۔ سرو دھمن کمار کو پرنسپل ڈائیٹ رام بن، پشپا بھٹ کو ایس سی ای آر ٹی ڈویژنل آفس جموں اور وینا کماری کو ایس سی ای آر ٹی جموں و کشمیر میں تعینات کیا گیا ہے۔

                ارویندر کور کو پرنسپل ڈائیٹ کڈ، ادھم پور، راج کماری کو ایس سی ای آر ٹی ڈویژنل آفس جموں اور جاوید اقبال گلشن کو سی ای او پونچھ کے ساتھ پرنسپل ڈائیٹ پونچھ کا اضافی چارج دیا گیا ہے۔

                رینوکا ناگپال کو ایس سی ای آر ٹی جموں و کشمیر جبکہ کلپنا جسروتیا کو سماگرا شکشا میں تعینات کیا گیا ہے۔

                روزی قریشی کو پرنسپل ڈائیٹ پامپور، نیتو گنڈوترا کو پرنسپل ڈائیٹ شوپیاں اور رفیق احمد میر کو سی ای او بانڈی پورہ کے ساتھ پرنسپل ڈائیٹ بانڈی پورہ کا اضافی چارج سونپا گیا ہے۔

                اسی طرح شادی لال گپتا کو پرنسپل ڈائیٹ کولگام، نکہت میر کو پرنسپل ڈائیٹ سوپور، انجم راجا کو سی ای او پلوامہ، فاروق احمد ڈار کو سی ای او اننت ناگ، بشیر احمد گنائی کو سی ای او بڈگام، سپنا سوری کو پرنسپل ڈائیٹ بڈگام، غلام نبی نجار کو سی ای او بارہمولہ، فیاض احمد میر کو سی ای او کولگام، وحیدہ شیخ کو پرنسپل ڈائیٹ اننت ناگ اور عبدالرشید ملا کو پرنسپل ڈائیٹ گاندربل تعینات کیا گیا ہے۔

                محکمہ اسکولی تعلیم نے تمام افسران کو ہدایت دی ہے کہ وہ حکم نامہ جاری ہونے کی تاریخ سے۱۰دن کے اندر اپنی نئی تعیناتیوں پر حاضر ہوں، بصورت دیگر ان کی تعیناتیاں بغیر کسی مزید نوٹس کے ازخود منسوخ تصور کی جائیں گی۔

                یہ حکم نامہ رام نواس شرما، آئی اے ایس، کمشنر/سیکریٹری حکومت، محکمہ اسکولی تعلیم کی جانب سے جاری کیا گیا ہے اور متعلقہ حکام کو فوری عمل درآمد کی ہدایت دی گئی ہے۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

میٹا کی سروسز میں عالمی خلل، فیس بک، انسٹاگرام اور واٹس ایپ متاثر

Next Post

سرینگر ہوائی اڈے کی مجوزہ بندش پر وزیر اعلیٰ کی مرکزی وزیر ہوا بازی سے ملاقات

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

امرناتھ یاترا:نا قابل تسخیر سکیورٹی انتظامات کی ہدایت
اہم ترین

امرناتھ یاترا:نا قابل تسخیر سکیورٹی انتظامات کی ہدایت

2026-06-13
امرناتھ یاتراـاور محرم ‘آئی جی پی کشمیر کا سکیورٹی جائزہ اجلاس
اہم ترین

امرناتھ یاتراـاور محرم ‘آئی جی پی کشمیر کا سکیورٹی جائزہ اجلاس

2026-06-13
سرینگر ہوائی اڈے کی مجوزہ بندش پر وزیر اعلیٰ کی مرکزی وزیر ہوا بازی سے ملاقات
اہم ترین

سرینگر ہوائی اڈے کی مجوزہ بندش پر وزیر اعلیٰ کی مرکزی وزیر ہوا بازی سے ملاقات

2026-06-13
میٹا کی سروسز میں عالمی خلل، فیس بک، انسٹاگرام اور واٹس ایپ متاثر
اہم ترین

میٹا کی سروسز میں عالمی خلل، فیس بک، انسٹاگرام اور واٹس ایپ متاثر

2026-06-13
ہندوارہ:ریت کے ٹیلے میں دھنس جانے سے شہری کی موت‘ دوسرا زخمی
اہم ترین

پونچھ میں لاپتہ چار افراد کی گاڑی  نالے سے برآمد، دو لاشیں نکال لی گئیں

2026-06-13
مغربی بنگال اورآسام اسمبلی الیکشن میں بی جے پی کی شاندار فتح
اہم ترین

’مودی حکومت کے دور میں جموں و کشمیر میں بڑی تبدیلی آئی‘

2026-06-13
سول انتظامیہ میں پھیر بدل ‘۹ جے کے اے ایس افسران کے تبادلے اور تقرریوں کے احکامات
اہم ترین

محدود انتظامی ردوبدل‘ ۶ جے کے اے ایس افسران  کے تبادلے اور نئی تعیناتیاں

2026-06-13
پلوامہ کے لاپتہ سبکدوش سرکاری ملازم کی لاش چوبیس روز بعد بر آمد
اہم ترین

جی ایم سی راجوری میں مریض کی  موت کی تحقیقات کیلئے کمیٹی تشکیل

2026-06-13
Next Post
سرینگر ہوائی اڈے کی مجوزہ بندش پر وزیر اعلیٰ کی مرکزی وزیر ہوا بازی سے ملاقات

سرینگر ہوائی اڈے کی مجوزہ بندش پر وزیر اعلیٰ کی مرکزی وزیر ہوا بازی سے ملاقات

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.