ہفتہ, جون 6, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home قومی خبریں

دہلی ہائی کورٹ نے چین سے ہیلوسلفیوران میتھائل ہربیسائیڈ کی درآمد پر لگائی روک

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2026-06-06
in قومی خبریں
A A
مودی کی گریجویشن کی ڈگری کے کیس میں دہلی ہائی کورٹ کا فیصلہ مؤخر
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

مودی نے عالمی یومِ ماحولیات پر ماحولیاتی تحفظ کے تئیں نئے سرے سے عہد کرنے کا اظہار کیا

خوبصورت سیاحتی مقام کو کروڑوں درخت کاٹ کر برباد کیا جا رہا ہے: راہل گاندھی

نئی دہلی، 04 جون (یو این آئی) دہلی ہائی کورٹ نے زرعی کیمیکلز اور عوامی تحفظ سے جڑے معاملات میں ریگولیٹری معیارات کی سختی سے تعمیل کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے، دہلی میں واقع کمپنی ‘کرسٹل کراپ پروٹیکشن لمیٹڈ’ (سی سی پی ایل) کو ہربیسائیڈ ‘ہیلوسلفیوران میتھائل’ کی درآمد اور تیاری کے لیے دیا گیا رجسٹریشن منسوخ کر دیا ہے یہ کیمیکل گنے اور مکے جیسی فصلوں کےساتھ اگنے والی گھاس کوختم کرنے کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔ جسٹس سی ہری شنکر اور جسٹس اوم پرکاش شکلا پر مشتمل ڈویژن بنچ نے اپنے حکم میں کہا کہ رجسٹریشن سرٹیفکیٹ جاری کرنے کے عمل میں سنگین بے ضابطگیاں ہوئیں۔ سی سی پی ایل کو 2011 میں سنگاپور کی کمپنی ‘فرٹی اگرو’ کے ذریعے تیار اور سپلائی کیے گئے نمونوں کی درآمد کی اجازت ملی تھی۔ بعد میں کمپنی نے 2016 میں چین کی ‘جیانگ سو اگرو کیمیکلز’ کے ذریعے تیار کردہ اور ‘ہیبی بیسٹار’ کے ذریعے سپلائی کیے جانے والے ‘ہیلوسلفیوران میتھائل 98 فیصد’ کی درآمد کے لیے رجسٹریشن سرٹیفکیٹ کی درخواست دی۔
ہائی کورٹ نے پایا کہ رجسٹریشن کمیٹی نے یہ سرٹیفکیٹ اس صورتحال میں جاری کر دیا، جبکہ یہ ظاہر کرنے والا کوئی ٹھوس ریکارڈ دستیاب نہیں تھا کہ جیانگ سو اگرو کیمیکلز کو 2011 میں اس پروڈکٹ کی تیاری کی اجازت حاصل تھی۔ عدالت نے ذکر کیا کہ مذکورہ کمپنی کو ہیلوسلفیوران میتھائل 98 فیصد کی تیاری کے لیے عارضی رجسٹریشن اکتوبر 2018 میں ملا تھا۔ عدالت نے کہا کہ کیڑے مار ادویات (انسکٹیسائیڈز) ایکٹ کی دفعہ 9(3) کے تحت رجسٹریشن سرٹیفکیٹ جاری کرنا واضح طور پر غیر قانونی تھا۔ ہائی کورٹ کے اس فیصلے کے بعد اب سی سی پی ایل ہیلوسلفیوران میتھائل 98 فیصد کی درآمد یا ہیلوسلفیوران میتھائل 75 فیصد ڈبلیو جی کی گھریلو تیاری نہیں کر سکے گی۔
عدالت نے اپنے تفصیلی حکم میں کہا کہ بغیر جانچ یا غیر مجاز مینوفیکچرر سے حاصل کردہ کیڑے مار ادویات اور زرعی کیمیکلز کی درآمد اور استعمال سے انسانی اور حیوانی زندگی کے ساتھ ساتھ ماحول پر بھی سنگین منفی اثرات پڑ سکتے ہیں۔ اس لیے ایسے معاملات میں ریگولیٹری عمل کی مکمل تعمیل کی جانی ضروری ہے۔ یہ حکم ‘دھنوکا ایگری ٹیک لمیٹڈ’ کی طرف سے دائر کردہ لیٹرز پیٹنٹ اپیل پر سماعت کے دوران پاس کیا گیا۔ کمپنی کی جانب سے سپریم کورٹ کی ایڈوکیٹ آن ریکارڈ شوبھا رام مورتی نے موقف پیش کیا۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

ایرانی سپریم لیڈر سے ملاقات باعث اعزاز ہوگی: صدر ٹرمپ

Next Post

خوبصورت سیاحتی مقام کو کروڑوں درخت کاٹ کر برباد کیا جا رہا ہے: راہل گاندھی

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

مغربی ایشیا بحران کا بھارت بھرپور مقابلہ کر رہا ہے:وزیر اعظم
قومی خبریں

مودی نے عالمی یومِ ماحولیات پر ماحولیاتی تحفظ کے تئیں نئے سرے سے عہد کرنے کا اظہار کیا

2026-06-06
جموں و کشمیر کا ریاستی درجہ بحال کرنے کے لئے دباوڈالیں گے: راہل گاندھی
قومی خبریں

خوبصورت سیاحتی مقام کو کروڑوں درخت کاٹ کر برباد کیا جا رہا ہے: راہل گاندھی

2026-06-06
’مغربی بنگال میں یکساں سول کوڈ نافذ کریں گے‘
قومی خبریں

مودی گجرات، دادرا اور نگر حویلی، دمن اور دیو میں 21,700 کروڑ روپے سے زیادہ کے پروجیکٹوں کا افتتاح اور سنگِ بنیاد رکھیں گے

2026-06-05
انڈیا بلاک جموں و کشمیر کو ریاست کا درجہ بحال کرنے کو یقینی بنائے گا: راہل گاندھی
قومی خبریں

مودی حکومت میں تعلیمی نظام ہوا تباہ، آکانکشا کی موت اسی ناکامی کا نتیجہ: راہل گاندھی

2026-06-05
۱۳ سال سے کم عمر بچوں کو سوشل میڈیا استعمال کرنے سے روکنے کی درخواست مسترد 
قومی خبریں

سپریم کورٹ نے ڈبلیو ایف آئی کے خلاف دہلی ہائی کورٹ کے ریمارکس کو ہٹانے سے کیا انکار

2026-06-05
پنجاب میں ہم نے اپنا پہلا وعدہ پورا کیا: کیجریوال
قومی خبریں

تعلیم کے شعبے میں پنجاب بنا ملک میں نمبر ون : کیجریوال

2026-06-05
قصوروا روں کو بخشا نہیں جائیگا ‘دہشت گردی کے خلاف جنگ جاری رہے گی:مودی
قومی خبریں

مودی نے ڈنمارک کی وزیر اعظم فریڈرکسن کو عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دی

2026-06-04
وقف ترمیمی قانون پر عدالت عظمی کا حکم اپوزیشن پارٹیوں کی جیت ہے : کانگریس
قومی خبریں

دھرمیندر پردھان کو بچانے کی وجہ بتائیں مودی: کانگریس

2026-06-04
Next Post
جموں و کشمیر کا ریاستی درجہ بحال کرنے کے لئے دباوڈالیں گے: راہل گاندھی

خوبصورت سیاحتی مقام کو کروڑوں درخت کاٹ کر برباد کیا جا رہا ہے: راہل گاندھی

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.