جمعہ, ستمبر 11, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

جموں و کشمیر اور تلنگانہ کو بھگوان  شیو کی مقدس سرزمینوں کے  طور پر تسلیم کیا جاتا ہے:ایل جی

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2026-06-03
in اہم ترین, تازہ تریں, ٹاپ سٹوری
A A
جموں و کشمیر اور تلنگانہ کو بھگوان   شیو کی مقدس سرزمینوں کے   طور پر تسلیم کیا جاتا ہے:ایل جی
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

 

سرینگر؍۲جون

            جموں و کشمیر لوک بھون میں آج لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا کی موجودگی میں تلنگانہ کے یومِ تاسیس کی تقریب منائی گئی۔

متعلقہ

ڈوڈہ میں وائرل ویڈیو کے بعد پنچایت سیکریٹری معطل

ریاسی میں مبینہ طور پر رشوت  لیتے ہو ئے پولیس افسر گرفتار

            اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے لیفٹیننٹ گورنر نے کہا کہ یہ ایک دلچسپ اور قابلِ ذکر اتفاق ہے کہ جموں و کشمیر اور تلنگانہ دونوں کو بھگوان شیو کی مقدس سرزمینوں کے طور پر تسلیم کیا جاتا ہے۔

            سنہا نے تلنگانہ کی شاندار ادبی روایات کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ اس خطے کی عظیم ادبی شخصیات نے معاشرے میں شعور بیدار کرنے اور فکری رہنمائی فراہم کرنے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔

            لیفٹیننٹ گورنر نے کہا، ’’گیارہویں صدی کے شاعر ملیا ریچنّا کی شاعری سے لے کر جدید دور کی شخصیات آتریا اور داسارتھی کرشنماچاریولو کے تخلیقی افکار تک، تلنگانہ کی ادبی روایت نے ہندوستانی ادب کو بے حد مالا مال کیا ہے۔ قدیم زمانے سے اس خطے کی عظیم ہستیوں نے سماجی شعور بیدار کرنے اور اصلاحِ معاشرہ کے لیے غیر معمولی خدمات انجام دی ہیں۔‘‘

            اس موقع پر انہوں نے آزادی کے عظیم مجاہدین اور قبائلی رہنماؤں رام جی گونڈ، کومارم بھیم اور الّوری سیتاراما راجو کو بھی خراجِ عقیدت پیش کیا۔

            لیفٹیننٹ گورنر نے کہا کہ تلنگانہ کے کسانوں، فوجیوں، سائنس دانوں، صنعت کاروں، شاعروں اور فنکاروں نے قوم کی تعمیر و ترقی میں گراں قدر خدمات انجام دی ہیں۔

            سنہا نے کہا، ’’جس طرح ہر شہری ہماری مشترکہ ترقی میں اپنا حصہ ڈالتا ہے، آئیے ہم عہد کریں کہ اپنی گوناگونی سے طاقت حاصل کریں، اپنی عظیم ثقافت کا جشن منائیں اور ایک خوشحال مستقبل کی جانب مل کر پیش قدمی کریں۔‘‘

 

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

 سکینہ ایتو کا محبوبہ مفتی پر سخت حملہ، کہا: عوام کے بجائے اقتدار کو ترجیح دی

Next Post

حجاج کی وطن واپسی شروع ‘پہلا قافلہ سری نگر پہنچ گیا‘ وزیر اعلیٰ  نے استقبال کیا

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

اے سی بی کی کارروائی کے بعد فائر اینڈ ایمرجنسی سروسز کے چار اہلکار معطل
اہم ترین

ڈوڈہ میں وائرل ویڈیو کے بعد پنچایت سیکریٹری معطل

2026-09-11
کپوارہ میں سرکاری ملازم منشیات فروش نکلا‘ گرفتار، براؤن شوگر بر آمد
اہم ترین

ریاسی میں مبینہ طور پر رشوت  لیتے ہو ئے پولیس افسر گرفتار

2026-09-11
وادی کے بالائی علاقوں میں تازہ برفباری‘ میدانی علاقوں میں موسلادھار بارش
اہم ترین

ڈی جی پی کا ڈوڈہ، کٹھوعہ  اور اودھم پور کے سنگم پر  مشترکہ سکیورٹی پوسٹ کا دورہ

2026-09-11
ایس ایم سی نے سرینگر میں آن لائن  ویسٹ بن بکنگ سروس شروع کردی
اہم ترین

ایس ایم سی نے سرینگر میں آن لائن ویسٹ بن بکنگ سروس شروع کردی

2026-09-11
۷۹واں یومِ آزادی:وزیر اعلیٰ بخشی اسٹیڈیم میں قومی پرچم لہرائیں گے
اہم ترین

وزیر اعلیٰ کی صدارت میں  وزراء کونسل کا اجلاس منعقد

2026-09-11
اہم ترین

جموں و کشمیر ایک بار پھر  عالمی فلم سازی کا مرکز بن  سکتا ہے: مرکزی وزیر مروگن

2026-09-11
وندے ماترم پر این سی اور کانگریس آمنے سامنے
اہم ترین

وندے ماترم پر این سی اور کانگریس آمنے سامنے

2026-09-10
انجینئر رشید کا عبوری ضمانت میںترمیم  کے لیے دہلی ہائی کورٹ سے رجوع
اہم ترین

’کیا انجینئر رشید کو سخت شرائط کے ساتھ ضمانت دی جاسکتی ہے؟‘

2026-09-10
Next Post
حجاج کی وطن واپسی شروع ‘پہلا قافلہ سری نگر پہنچ گیا‘ وزیر اعلیٰ  نے استقبال کیا

حجاج کی وطن واپسی شروع ‘پہلا قافلہ سری نگر پہنچ گیا‘ وزیر اعلیٰ  نے استقبال کیا

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.