منگل, جولائی 21, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

 سکینہ ایتو کا محبوبہ مفتی پر سخت حملہ، کہا: عوام کے بجائے اقتدار کو ترجیح دی

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2026-06-03
in اہم ترین, تازہ تریں, ٹاپ سٹوری
A A
روح اللہ کا وزیر اعلیٰ کی رہائشگاہ کے باہر احتجاج سستی تشہیر:سکینہ
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

 

سرینگر؍۲جون

            نیشنل کانفرنس کی سینئر رہنما اور وزیر برائے صحت و طبی تعلیم سکینہ ایتو نے منگل کو پی ڈی پی صدر محبوبہ مفتی پر سخت تنقید کرتے ہوئے الزام عائد کیا کہ انہوں نے عوامی مفاد کے بجائے سیاسی اقتدار کو ترجیح دی اور جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت اور ریاستی درجے کے خاتمے سمیت کئی اہم پیش رفتوں کی ذمہ داری بھی انہی پر عائد ہوتی ہے۔

متعلقہ

۳۵ء۹ڈگری سینٹی گریڈ:کشمیر جھلس رہا ہے

’جموں کشمیر کو علم و ادب اور تحقیق کا قومی مرکز بنانا ہمارا ہدف‘

            صحافیوں کے ایک سوال کے جواب میں محبوبہ مفتی کی حالیہ سیاسی رابطہ مہم پر ردِعمل ظاہر کرتے ہوئے سکینہ ایتو نے کہا کہ پی ڈی پی سربراہ کے سیاسی فیصلوں نے جموں و کشمیر کو درپیش موجودہ چیلنجز میں نمایاں کردار ادا کیا، جن میں دفعہ۳۷۰؍اور دفعہ۳۵؍ اے کی منسوخی، ریاست کو مرکز کے زیر انتظام علاقہ میں تبدیل کیا جانا اور عوام کو درپیش مشکلات شامل ہیں۔

            ایتو نے الزام لگایا کہ۲۰۱۸ میں پی ڈی پی-بی جے پی مخلوط حکومت کے خاتمے کے بعد نیشنل کانفرنس کے صدر‘فاروق عبداللہ نے بی جے پی کے اثر و رسوخ کو ختم کرنے کے لیے محبوبہ مفتی کو غیر مشروط حمایت کی پیشکش کی تھی، تاہم سیاسی وجوہات کی بنا پر اس پیشکش کو مسترد کر دیا گیا۔

            وزیر صحت نے کہا، ’’جب بی جے پی نے ان کی حکومت سے حمایت واپس لے لی تھی تو فاروق عبداللہ صاحب نے بغیر کسی وزارت یا عہدے کے مطالبے کے غیر مشروط حمایت کی پیشکش کی تھی۔ مقصد صرف یہ تھا کہ بی جے پی کو اقتدار سے دور رکھا جائے اور جموں و کشمیر کے مفادات کا تحفظ کیا جائے، لیکن محبوبہ مفتی نے اس پیشکش کو مسترد کر دیا کیونکہ ان کی ترجیح عوام نہیں بلکہ اقتدار تھا۔‘‘

            ایتو نے کہا کہ پی ڈی پی اور بی جے پی کے اتحاد کے نتائج بالآخر جموں و کشمیر کے عوام کو بھگتنا پڑے۔

            موصوفہ نے کہا، ’’آج نہ ریاستی درجہ باقی ہے، نہ دفعہ۳۷۰؍اور نہ ہی دفعہ۳۵؍ اے۔ ہزاروں لوگوں نے مشکلات برداشت کیں، بہت سے افراد کو جیل جانا پڑا اور جموں و کشمیر کو بھاری سیاسی قیمت چکانی پڑی۔ اس دور میں کیے گئے فیصلوں نے ہمیں اس صورتحال تک پہنچایا۔‘‘

             ایتو نے اگست۲۰۱۹کے آئینی اقدامات کے بعد کی سیاسی صورتحال کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ فاروق عبداللہ مسلسل علاقائی سیاسی جماعتوں کے اتحاد اور مشترکہ پلیٹ فارم کے قیام کی وکالت کرتے رہے تاکہ جموں و کشمیر کے مفادات کا اجتماعی تحفظ کیا جا سکے۔

            وزیر صحت نے کہا، ’’فاروق صاحب ہمیشہ سیاسی اتحاد اور مشترکہ پلیٹ فارم کی بات کرتے رہے تاکہ عوام کے حقوق اور شناخت کا تحفظ کیا جا سکے، لیکن افسوس کہ محبوبہ مفتی نے ایسی کوششوں کی حمایت نہیں کی اور اقتدار میں واپسی پر ہی توجہ مرکوز رکھی۔‘‘

            نیشنل کانفرنس کی رہنما نے مزید الزام لگایا کہ جموں و کشمیر کی حالیہ تاریخ کے اہم مواقع پر بھی پی ڈی پی سربراہ نے وسیع تر عوامی مفاد کے بجائے سیاسی عزائم کو ترجیح دی۔

            واضح رہے کہ محبوبہ مفتی نے آج ہی وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ، اپوزیشن جماعتوں کے رہنماؤں اور سول سوسائٹی کے نمائندوں کو خطوط لکھ کر وزیر اعظم اور مرکزی وزیر داخلہ سے رابطے کی مشترکہ کوشش کی اپیل کی تھی تاکہ جموں و کشمیر کو درپیش مسائل کے حل کے لیے اقدامات کیے جا سکیں۔

            حالیہ انہدامی کارروائیوں اور انسدادِ تجاوزات مہم پر تبصرہ کرتے ہوئے ایتو نے قانون کے مبینہ طور پر امتیازی نفاذ پر تنقید کی اور تمام خلاف ورزی کرنے والوں کے ساتھ یکساں سلوک کا مطالبہ کیا۔

            وزیر صحت نے کہا، ’’اگر غریب لوگوں کے خلاف کارروائی کی جا رہی ہے تو ان بااثر افراد کے خلاف بھی کارروائی ہونی چاہیے جنہوں نے مبینہ طور پر وسیع اراضی پر قبضہ کر رکھا ہے۔ قانون طاقتور اور کمزور کے لیے الگ الگ معیار نہیں رکھ سکتا۔‘‘

            اپنی جماعت کے موقف کو دہراتے ہوئے ایتو نے کہا کہ نیشنل کانفرنس جموں و کشمیر کے ریاستی درجے کی بحالی اور عوام کے سیاسی، آئینی اور معاشی حقوق کے تحفظ کے لیے پرعزم ہے۔انہوں نے کہا، ’’ہم ریاستی درجے کی بحالی اور اپنے عوام کی شناخت، وقار اور حقوق کے تحفظ کے لیے اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے۔ یہی ہمارا عزم ہے۔‘‘

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

اننت ناگ میں درخت گرنے سے ایک شخص جاں بحق، اہلیہ شدید زخمی

Next Post

جموں و کشمیر اور تلنگانہ کو بھگوان  شیو کی مقدس سرزمینوں کے  طور پر تسلیم کیا جاتا ہے:ایل جی

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

۳ء۳۵ڈگری سینٹی گریڈ :سرینگر میں دوسرا گرم ترین دن
اہم ترین

۳۵ء۹ڈگری سینٹی گریڈ:کشمیر جھلس رہا ہے

2026-07-20
نشہ مکت جموں کشمیر کیلئے ۱۰۰  روزہ مہم
اہم ترین

’جموں کشمیر کو علم و ادب اور تحقیق کا قومی مرکز بنانا ہمارا ہدف‘

2026-07-20
محبوبہ کا این سی پر جنوبی کشمیر کو نظر انداز کرنے کا الزام
اہم ترین

پی ڈی پی کاجنتر منتر پر این سی کے مجوزہ اجلاس میں مشروط آمادگی کا اظہار

2026-07-20
نئی پارلیمنٹ کی عمارت روایت اور جدیدیت کا حسین امتزاج
اہم ترین

پارلیمنٹ کے مانسون اجلاس میں ہنگامہ آرائی کے آثار ‘ حکومت اور اپوزیشن آمنے سامنے

2026-07-20
اہم ترین

محمد جعفر اخون ’پارٹی مخالف  سرگرمیوں‘ پر چھ برس کیلئے خارج

2026-07-20
جموں کشمیر پولیس میں انسپکٹر سطح پر بڑے پیمانے پر رد و بدل
اہم ترین

پونچھ میں۲۵کروڑ روپے سے زائد مالیت کی ہیروئن ضبط

2026-07-20
شوپیاں گرینیڈ حملے میں ملوث تین افراد گرفتار، اسلحہ بر آمد:پولیس
اہم ترین

راجوری اور کٹھوعہ میں مبینہ مویشی اسمگلر  سمیت دو افراد پی ایس اے کے تحت نظر بند

2026-07-20
پراپرٹی ٹیکس کے خلاف جموں جزوی طور پر بند
اہم ترین

بھدرواہ فائرنگ میں نوجوان کی ہلاکت پر ڈوڈہ اور کشتواڑ میں جزوی بند

2026-07-20
Next Post
جموں و کشمیر اور تلنگانہ کو بھگوان   شیو کی مقدس سرزمینوں کے   طور پر تسلیم کیا جاتا ہے:ایل جی

جموں و کشمیر اور تلنگانہ کو بھگوان  شیو کی مقدس سرزمینوں کے  طور پر تسلیم کیا جاتا ہے:ایل جی

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.