ہفتہ, جولائی 18, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

حجاج کے سامان کو سری نگر منتقل کرنے کے لیے فضائی انتظام کیا جائے:وزیر اعلیٰ

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2026-06-02
in اہم ترین, تازہ تریں, ٹاپ سٹوری
A A
حجاج کے سامان کو سری نگر منتقل کرنے کے لیے فضائی انتظام کیا جائے:وزیر اعلیٰ
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

 

سرینگر ہوائی اڈے پر رن وے کی پابندیوں کے باعث حج عازمین کے سامان پر عائد پابندیاں ناگزیر:مرکز

ویب ڈیسک

متعلقہ

’جنتر منتر پر احتجاج کا پروگرام برقرار‘

’عمر کو صرف اپنی اقتدار کی واپسی کی فکر ہے‘عوامی حقوق کی نہیں‘

سرینگر؍ یکم جون

جموں  کشمیر کے وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے مرکزی وزیر برائے شہری ہوا بازی رام موہن نائیڈو کو خط لکھ کر حج سے واپس آنے والے عازمین کے چیک اِن شدہ سامان کی بروقت اور محفوظ ترسیل کو یقینی بنانے کے لیے فوری مداخلت کی اپیل کی ہے۔

وزیر اعلیٰ نے اپنے خط میں کہا کہ سری نگر ہوائی اڈے پر جاری مرمتی کاموں اور دیگر عملی مشکلات کے باعث واپس آنے والے حاجیوں کو شدید دشواریوں کا سامنا ہے کیونکہ ان کا سامان ان کے ساتھ ایک ہی پرواز میں نہیں لایا جا رہا۔

عمر عبداللہ نے نشاندہی کی کہ متعدد عازمینِ حج، خصوصاً معمر حاجیوں نے اس انتظام پر مایوسی کا اظہار کیا ہے جس کے تحت ان کا چیک اِن شدہ سامان سعودی عرب سے واپسی کی پروازوں کے ساتھ نہیں پہنچ رہا۔ اس کے بجائے سامان کو الگ راستے سے بھیجا جا رہا ہے اور بعد میں احمد آباد سے سڑک کے ذریعے جموں و کشمیر منتقل کیا جا رہا ہے، جس کی وجہ سے سامان کی حوالگی میں تاخیر ہو رہی ہے۔

وزیر اعلیٰ نے کہا کہ اس تاخیر کے باعث حاجیوں اور ان کے اہل خانہ کو خاصی پریشانی کا سامنا ہے، کیونکہ اس سے زم زم کا پانی، کھجوریں اور دیگر مذہبی تبرکات کی تقسیم متاثر ہو رہی ہے، جنہیں عموماً حج سے واپسی کے فوراً بعد رشتہ داروں، پڑوسیوں اور احباب میں تقسیم کیا جاتا ہے۔

عمرعبداللہ نے زور دے کر کہا کہ یہ مسئلہ محض انتظامی یا لاجسٹک نوعیت کا نہیں بلکہ اس کا براہِ راست تعلق حج سے وابستہ مذہبی اور سماجی روایات سے ہے۔

وزیر اعلیٰ نے مرکزی وزارتِ شہری ہوا بازی سے فوری مداخلت کی درخواست کرتے ہوئے کہا کہ ایسے انتظامات کیے جائیں تاکہ عازمین کا سامان محفوظ طریقے سے اور انہی پروازوں کے ساتھ جموں و کشمیر پہنچ سکے جن کے ذریعے حاجی واپس آ رہے ہیں۔

عمر عبداللہ نے اپنے خط میں لکھا، ’’ان کے سامان کی بروقت اور محفوظ ترسیل نہ صرف حاجیوں اور ان کے اہل خانہ کو درپیش حقیقی مشکلات کو کم کرے گی بلکہ ان اشیاء کے تقدس اور جذباتی اہمیت کو بھی برقرار رکھے گی جو مذہبی اعتبار سے خصوصی اہمیت رکھتی ہیں۔‘‘

وزیر اعلیٰ نے امید ظاہر کی کہ اس معاملے پر جلد اور مثبت غور کیا جائے گا تاکہ وطن واپسی پر حج عازمین کو غیر ضروری مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

دریں اثنا مرکزی وزارتِ اقلیتی امور (ایم او ایم اے) نے پیر کو سرینگر واپس آنے والے حج عازمین کے سامان پر عائد پابندیوں کے حوالے سے وضاحت جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ اقدامات سرینگر ہوائی اڈے پر جاری رن وے کی مرمت اور دیگر عملی مجبوریوں کے باعث ناگزیر ہو گئے ہیں۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری ایک بیان میں وزارت نے کہا کہ سرینگر ہوائی اڈے کے لیے جاری کردہ نوٹم اور رن وے کی جاری مرمتی سرگرمیوں کے نتیجے میں رن وے کی دستیاب لمبائی عارضی طور پر محدود ہو گئی ہے، جس کے باعث پروازوں کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے طیاروں کے وزن (پے لوڈ) پر پابندیاں عائد کرنا ضروری ہو گیا۔

وزارت کے مطابق حج پروازوں کے شیڈول میں خلل سے بچنے اور عازمین کو کم سے کم پریشانی سے دوچار کرنے کے لیے سرینگر ایمبارکیشن پوائنٹ سے وابستہ اکاسا ایئر کی واپسی حج پروازوں کو احمد آباد کے راستے چلانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

اس انتظام کے تحت حج عازمین احمد آباد تک۳۵  کلوگرام چیک اِن سامان ساتھ لے جا سکیں گے۔ تاہم احمد آباد سے سرینگر کے مرحلے میں ہر عازم کو صرف۵کلوگرام چیک اِن سامان طیارے میں لے جانے کی اجازت ہوگی، جبکہ باقی۳۰ کلوگرام سامان الگ سے سڑک کے ذریعے سرینگر منتقل کیا جائے گا۔ ہاتھ کے سامان (کیبن بیگیج) کی مقررہ حد میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے۔

وزارت نے واضح کیا کہ ’’یہ انتظامات صرف ہوائی اڈے کی عملی مجبوریوں اور فضائی تحفظ کے تقاضوں کے پیش نظر کیے گئے ہیں۔‘‘

بیان میں مزید کہا گیا کہ وزارتِ اقلیتی امور، حج کمیٹی آف انڈیا اور جموں و کشمیر حج کمیٹی تمام متعلقہ اداروں کے ساتھ رابطے میں ہیں تاکہ حج عازمین کی واپسی کو محفوظ، منظم اور سہل بنایا جا سکے۔

یہ وضاحت ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب گزشتہ چند روز کے دوران جموں و کشمیر کے متعدد حج عازمین نے سامان کی مقررہ حد میں کمی اور احمد آباد سے سرینگر تک سامان کی علیحدہ ترسیل پر تشویش کا اظہار کیا تھا۔

اس سے قبل جموں و کشمیر حج کمیٹی کے چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈاکٹر شجاعت احمد قریشی نے بھی کہا تھا کہ سامان سے متعلق پابندیاں سرینگر ہوائی اڈے پر جاری رن وے کی مرمت اور اپریل سے اکتوبر تک نافذ نوٹم کے باعث عائد کی گئی ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ عام حالات میں ہر حج عازم کو۴۰  کلوگرام چیک اِن سامان اور۷ کلوگرام دستی سامان لے جانے کی اجازت ہوتی ہے، تاہم اس سال آپریشنل مجبوریوں کے باعث ایئر لائنز کو سرینگر آنے والی پروازوں میں وزن کی گنجائش کم کرنا پڑی۔

ڈاکٹر قریشی نے یقین دلایا کہ باقی سامان چند روز کے اندر محفوظ طریقے سے کشمیر پہنچا دیا جائے گا، جبکہ آبِ زم زم پہلے ہی سرینگر پہنچ چکا ہے اور اسے ہوائی اڈے پر عازمین میں تقسیم کیا جا رہا ہے۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

جموں کشمیر مردم شماری کی خود اندراج مہم میں یوٹیز میں   سرفہرست

Next Post

سنہا کا منشیات مخالف مہم کو جذباتی اور عوامی رنگ

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

’جنتر منتر پر احتجاج کا پروگرام برقرار‘
اہم ترین

’جنتر منتر پر احتجاج کا پروگرام برقرار‘

2026-07-16
’عمر کو صرف اپنی اقتدار کی واپسی کی فکر ہے‘عوامی حقوق کی نہیں‘
اہم ترین

’عمر کو صرف اپنی اقتدار کی واپسی کی فکر ہے‘عوامی حقوق کی نہیں‘

2026-07-16
 متنازعہ کتاب تنازع: جموں یونیورسٹی نے بلیک لسٹ مصنفین اور ناشرین پر پابندی عائد کر دی
اہم ترین

 متنازعہ کتاب تنازع: جموں یونیورسٹی نے بلیک لسٹ مصنفین اور ناشرین پر پابندی عائد کر دی

2026-07-16
 سنہا کابھگوتی نگر یاتری نواس میں یاتریوں کی سہولیات کا جائزہ
اہم ترین

 سنہا کابھگوتی نگر یاتری نواس میں یاتریوں کی سہولیات کا جائزہ

2026-07-16
ہمالیہ میں برف باری سابقہ اندازوں سے کہیں زیادہ ہو سکتی ہے، نئی تحقیق کا انکشاف
اہم ترین

ہمالیہ میں برف باری سابقہ اندازوں سے کہیں زیادہ ہو سکتی ہے، نئی تحقیق کا انکشاف

2026-07-16
فنڈنگ بحران :پاکستان کے زیر قبضہ کشمیر کی یونیورسٹی بند‘۸ہزارطلبہ متاثر
اہم ترین

پی او کے نہ ’آزاد‘ ہے، نہ ’متنازع‘، بلکہ ’زیرِ قبضہ‘ علاقہ ہے:مقامی رہنما

2026-07-16
جموں و کشمیر میں بڑا ردوبدل‘۸۲پولیس افسران تبدیل
اہم ترین

  پربھات کا کارگو کمپلیکس سری نگر  کا دورہ، سکیورٹی تیاریوں کا جائزہ

2026-07-16
ایل اور سی پر سکوت:کیرن علاقے میں سیاحتی سرگرمیاں شروع ہونے لگیں
اہم ترین

 سانبہ میں بین الاقوامی سرحد  کے قریب کھیت میں مشتبہ  سوراخ ملنے پر سرچ آپریشن

2026-07-16
Next Post
سنہا کا منشیات مخالف مہم کو جذباتی اور عوامی رنگ

سنہا کا منشیات مخالف مہم کو جذباتی اور عوامی رنگ

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.