جمعرات, جولائی 16, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

ہمالیہ میں برف باری سابقہ اندازوں سے کہیں زیادہ ہو سکتی ہے، نئی تحقیق کا انکشاف

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2026-07-16
in اہم ترین, تازہ تریں, ٹاپ سٹوری
A A
ہمالیہ میں برف باری سابقہ اندازوں سے کہیں زیادہ ہو سکتی ہے، نئی تحقیق کا انکشاف
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

 

تحقیق کے مطابق صرف ایک موسمِ سرما میں ہماچل پردیش کے لیک ہمپٹا علاقے میں برف باری کا تخمینہ۳۷ فیصد کم لگایا گیا تھا

(ندائے مشرق ڈیسک )

متعلقہ

’جنتر منتر پر احتجاج کا پروگرام برقرار‘

’عمر کو صرف اپنی اقتدار کی واپسی کی فکر ہے‘عوامی حقوق کی نہیں‘

سرینگر؍۱۵جولائی

ایک نئی تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ صرف ایک موسمِ سرما کے دوران ہمالیہ میں برف باری کے دستیاب بہترین سابقہ تجزیوں نے ہماچل پردیش کے لیک ہمپٹا علاقے میں مجموعی موسمی برف باری کا تخمینہ۳۷ فیصد کم لگایا تھا۔

برطانوی انٹارکٹک سروے‘ برطانیہ کے محکمہ موسمیات  اور انڈین انسٹی آف ٹیکنالوجی (آئی آئی ٹی) کھڑگ پور کے محققین سمیت سائنس دانوں نے کہا ہے کہ ہمالیہ میں برف باری کا حساب کئی برسوں سے درست انداز میں نہیں لگایا جا رہا تھا، جبکہ یہ نئی تحقیق مغربی و وسطی ہمالیہ میں برف باری کے بہتر اور زیادہ درست اندازے فراہم کرتی ہے۔

محققین کے مطابق برف باری تازہ پانی کا ایک نہایت اہم ذریعہ اور زمینی آبی نظام کا بنیادی جزو ہے، تاہم دشوار گزار پہاڑی علاقوں میں پیچیدہ جغرافیائی ساخت کے باعث اس کی درست پیمائش انتہائی مشکل ہوتی ہے۔

’منتھلی ویدر ریویو‘ نامی تحقیقی جریدے میں شائع ہونے والی اس تحقیق میں اس مشکل کا حل یہ نکالا گیا کہ بلند پہاڑی علاقوں میں واقع منجمد جھیلوں کو قدرتی دباؤ پیما کے طور پر استعمال کیا گیا، تاکہ مغربی و وسطی ہمالیہ سمیت دیگر پہاڑی علاقوں میں برف باری کی نگرانی کی جا سکے۔

تحقیقی ٹیم نے تین جھیلوں ‘مغربی ہمالیہ میں واقع گھیپن اور ہمپٹا  جبکہ نیپال میں موگو ‘میں بازار میں دستیاب پانی کے دباؤ ناپنے والے آلات نصب کیے۔

برطانوی انٹارکٹک سروے سے وابستہ پہاڑی موسمیات کے سائنس دان اور تحقیق کے مصنف سدھارتھ گمبر نے ’دی کنورسیشن‘ میں شائع اپنے مضمون میں بتایا کہ’’روایتی آلات کے برعکس یہ سینسر پوری جھیل کی سطح، جو ہزاروں سے لے کر اربوں مربع میٹر تک پھیلی ہوتی ہے، کو محسوس کرتے ہیں، جس سے برف باری کے وقت اور شدت کی پیمائش ممکن ہو جاتی ہے‘‘۔

انہوں نے کہا کہ آرکی میڈیز کے اصولِ نقل مکانی کی بنیاد پر یہ آلات جھیل کے پانی کے دباؤ کو استعمال کرتے ہوئے جمع ہونے والی برف کے وزن کو براہِ راست ناپتے ہیں، جس سے برف باری کا درست اور غیر جانبدار تخمینہ حاصل ہوتا ہے۔

تحقیق کے نتائج سے ظاہر ہوا کہ یہ ماڈل عمومی طور پر نہ صرف یہ درست انداز میں بتا سکتا ہے کہ برف کب باری، بلکہ یہ بھی کہ کتنی مقدار میں برف جمع ہوئی۔ خاص طور پر شدید برف باری کے واقعات کی درست نمائندگی میں یہ ماڈل انتہائی مؤثر ثابت ہوا۔

تحقیق میں مصنفین نے لکھا’’نتائج سے معلوم ہوتا ہے کہ یہ ماڈل برف باری کے مشاہدات کے وقت اور مقدار، دونوں کی درست انداز میں نقل کر سکتا ہے اور طویل المدتی برف باری کے ریکارڈ تیار کرنے کے لیے مؤثر طور پر استعمال کیا جا سکتا ہے‘‘۔

سدھارتھ گمبر کے مطابق یہ جاننا کہ برف کب گرتی ہے، برف پگھلنے کے عمل اور دریاؤں میں بہنے والے پانی کی مقدار کی پیش گوئی کے لیے انتہائی اہم ہے، جس سے مقامی آبادی اور پالیسی سازوں کو مستقبل میں پانی کی قلت سے نمٹنے کی بہتر منصوبہ بندی میں مدد مل سکتی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اگرچہ اب وقت آ گیا ہے کہ پہاڑی علاقوں سے حاصل ہونے والے آبی وسائل پر انحصار کا ازسرِنو جائزہ لیا جائے، کیونکہ اس خطے میں پانی کی قلت بڑھتی جا رہی ہے، تاہم پہاڑ کتنی مقدار میں پانی فراہم کرتے ہیں اور وقت کے ساتھ اس میں کس طرح تبدیلی آ رہی ہے، اس بارے میں اب بھی خاصی غیر یقینی صورتحال موجود ہے۔

سدھارتھ گمبر نے کہا’’آبی وسائل کے مستقبل کی درست پیش گوئی کے لیے برف باری کی معیاری اور درست پیمائش آج پہلے سے کہیں زیادہ اہم ہو گئی ہے، جبکہ اب تک ایسی قابلِ اعتماد پیمائشیں دستیاب نہیں تھیں۔‘‘

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

پاکستان کے زیرِ قبضہ جموںکشمیر میں جبر

Next Post

 سنہا کابھگوتی نگر یاتری نواس میں یاتریوں کی سہولیات کا جائزہ

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

’جنتر منتر پر احتجاج کا پروگرام برقرار‘
اہم ترین

’جنتر منتر پر احتجاج کا پروگرام برقرار‘

2026-07-16
’عمر کو صرف اپنی اقتدار کی واپسی کی فکر ہے‘عوامی حقوق کی نہیں‘
اہم ترین

’عمر کو صرف اپنی اقتدار کی واپسی کی فکر ہے‘عوامی حقوق کی نہیں‘

2026-07-16
 متنازعہ کتاب تنازع: جموں یونیورسٹی نے بلیک لسٹ مصنفین اور ناشرین پر پابندی عائد کر دی
اہم ترین

 متنازعہ کتاب تنازع: جموں یونیورسٹی نے بلیک لسٹ مصنفین اور ناشرین پر پابندی عائد کر دی

2026-07-16
 سنہا کابھگوتی نگر یاتری نواس میں یاتریوں کی سہولیات کا جائزہ
اہم ترین

 سنہا کابھگوتی نگر یاتری نواس میں یاتریوں کی سہولیات کا جائزہ

2026-07-16
فنڈنگ بحران :پاکستان کے زیر قبضہ کشمیر کی یونیورسٹی بند‘۸ہزارطلبہ متاثر
اہم ترین

پی او کے نہ ’آزاد‘ ہے، نہ ’متنازع‘، بلکہ ’زیرِ قبضہ‘ علاقہ ہے:مقامی رہنما

2026-07-16
جموں و کشمیر میں بڑا ردوبدل‘۸۲پولیس افسران تبدیل
اہم ترین

  پربھات کا کارگو کمپلیکس سری نگر  کا دورہ، سکیورٹی تیاریوں کا جائزہ

2026-07-16
ایل اور سی پر سکوت:کیرن علاقے میں سیاحتی سرگرمیاں شروع ہونے لگیں
اہم ترین

 سانبہ میں بین الاقوامی سرحد  کے قریب کھیت میں مشتبہ  سوراخ ملنے پر سرچ آپریشن

2026-07-16
ہندوارہ:ریت کے ٹیلے میں دھنس جانے سے شہری کی موت‘ دوسرا زخمی
اہم ترین

رام بن میں قومی شاہراہ پر چٹان  گرنے سے سابق سرپنچ جاں بحق

2026-07-16
Next Post
 سنہا کابھگوتی نگر یاتری نواس میں یاتریوں کی سہولیات کا جائزہ

 سنہا کابھگوتی نگر یاتری نواس میں یاتریوں کی سہولیات کا جائزہ

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.