جمعہ, اکتوبر 16, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

اقوامِ متحدہ میں بھارت کا پاکستان کے ’نسل کشی سے آلودہ ماضی‘ پر حملہ  

جس ملک کا ریکارڈ نسل کشی جیسے جرائم سے داغدار رہا ہے، وہ بھارت کے مکمل داخلی معاملات کا حوالہ دے رہا ہے:پروتھنی

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2026-05-22
in اہم ترین, تازہ تریں, ٹاپ سٹوری, عالمی خبریں
A A
’یو این میںآپریشن سندور کے متعلق پاکستان کا دعوی جھوٹا اور خودغرضی پر مبنی ہے ‘
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

سرینگر؍۲۱ مئی

            بھارت نے اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل میں پاکستان کے ’نسل کشی سے آلودہ ریکارڈ‘ پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی غیر انسانی کارروائیاں اس کی دہائیوں پر محیط اس کوشش کی عکاس ہیں جس کے تحت وہ اپنی داخلی ناکامیوں کو سرحد کے اندر اور باہر تشدد کے ذریعے بیرونی رخ دینے کی کوشش کرتا رہا ہے۔

            سلامتی کونسل میں ’مسلح تنازعات میں شہریوں کے تحفظ‘ کے موضوع پر سالانہ کھلی بحث کے دوران اقوامِ متحدہ میں بھارت کے مستقل مندوب سفیر ہریش پروتھنی نے کہا’’یہ انتہائی حیران کن بات ہے کہ پاکستان، جس کا ریکارڈ نسل کشی جیسے جرائم سے داغدار رہا ہے، بھارت کے مکمل داخلی معاملات کا حوالہ دے رہا ہے‘‘۔

متعلقہ

امریکہ نے یوکرین کو روسی میزائل حملوں کی پیشگی اطلاع روک دی؟

’لداخ کی ترقی مرکز کی اولین ترجیح‘

            پروتھنی کا یہ بیان اس وقت سامنے آیا جب پاکستان کے نمائندے نے بحث کے دوران جموں و کشمیر کا مسئلہ اٹھایا۔

            افغانستان پر پاکستان کے رواں سال کے حملوں کا ذکر کرتے ہوئے انہوں نے کہا’’دنیا یہ نہیں بھولی کہ اسی سال مارچ میں رمضان المبارک جیسے مقدس مہینے میں، جو امن، غوروفکر اور رحمت کا وقت ہوتا ہے، پاکستان نے کابل میں امید ایڈکشن ٹریٹمنٹ اسپتال پر ایک وحشیانہ فضائی حملہ کیا تھا‘‘۔

            انہوں نے کہا کہ اقوامِ متحدہ کے افغانستان معاون مشن  کے مطابق’’اس بزدلانہ اور ناقابلِ جواز تشدد میں۲۶۹ شہری ہلاک اور مزید۱۲۲ زخمی ہوئے، حالانکہ یہ مقام کسی بھی صورت میں فوجی ہدف قرار نہیں دیا جا سکتا تھا‘‘۔

            پروتھنی نے مزید کہا کہ بین الاقوامی قانون کے اعلیٰ اصولوں کی بات کرنے والا پاکستان دراصل ’’اندھیرے میں معصوم شہریوں کو نشانہ بنا کر‘‘ منافقت کا مظاہرہ کر رہا ہے۔

            اقوامِ متحدہ کے افغانستان معاون مشن کے مطابق یہ فضائی حملے تراویح کی نماز کے بعد کیے گئے، جب بڑی تعداد میں مریض مسجد سے باہر نکل رہے تھے۔

            اقوامِ متحدہ کے مطابق سرحد پار مسلح تشدد کے نتیجے میں۹۴ہزار سے زائد افغان شہری بے گھر ہوئے۔

            بھارتی مندوب نے کہا کہ پاکستان جیسے ملک سے ایسے ’گھناؤنے جارحانہ اقدامات’’ پر حیرت نہیں ہونی چاہیے، کیونکہ وہ ’’اپنے ہی لوگوں پر بمباری کرتا ہے اور منظم نسل کشی میں ملوث رہا ہے‘‘۔

            انہوں نے کہا کہ۱۹۷۱ میں’’آپریشن سرچ لائٹ‘‘ کے دوران پاکستانی فوج نے چار لاکھ خواتین کی اجتماعی عصمت دری کی منظم مہم چلائی تھی۔

            واضح رہے کہ’آپریشن سرچ لائٹ‘ مشرقی پاکستان، جو اب بنگلہ دیش ہے، میں بنگلہ قوم پرست تحریک کے خلاف مارچ۱۹۷۱میں پاکستانی فوجی کارروائی کا خفیہ نام تھا۔

            پروتھنی نے کہا’’ایسا غیر انسانی طرزِ عمل اس بات کی عکاسی کرتا ہے کہ پاکستان دہائیوں سے اپنی داخلی ناکامیوں کو چھپانے کے لیے سرحد کے اندر اور باہر تشدد کا سہارا لیتا رہا ہے۔ نہ ایمان، نہ قانون اور نہ ہی اخلاقیات ‘دنیا پاکستان کے پروپیگنڈے کو بخوبی سمجھتی ہے۔

 

(ویب ڈیسک)

 

‘‘

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

برفباری اور بارش سے کشمیر میں درجۂ حرارت میں کمی  

Next Post

’ ہر بچے کو صحت مند غذا تک رسائی کا حق ہے‘

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

امریکہ نے یوکرین کو روسی میزائل حملوں کی پیشگی اطلاع روک دی؟
عالمی خبریں

امریکہ نے یوکرین کو روسی میزائل حملوں کی پیشگی اطلاع روک دی؟

2026-10-16
’بھارت دہشت گردی کیخلاف موقف پر ثابت قدم‘
اہم ترین

’لداخ کی ترقی مرکز کی اولین ترجیح‘

2026-10-16
۱۳ سال سے کم عمر بچوں کو سوشل میڈیا استعمال کرنے سے روکنے کی درخواست مسترد 
اہم ترین

سپریم کورٹ میں مرکز کا بیان:’ریل بنانے والے اور آزاد صحافی میں فرق کرنا مشکل ‘

2026-10-16
سانبہ میں گھر گھر تلاشی لوگوں سے پوچھ گچھ
اہم ترین

جموں و کشمیر کے کئی علاقوں میں بارش، بالائی علاقوں میں تازہ برف باری سے پہاڑ سفید

2026-10-16
’سرینگر میں بائر سیلر ملاقات سے برآمدات کو نئی رفتار ملے گی‘
اہم ترین

سونمرگ کو سال بھر ایڈونچر کھیلوں کا مرکز بنانے کا منصوبہ:عمر

2026-10-16
جموں و کشمیر کی ترقی کیلئےاسٹارٹ اپ کلچر پر توجہ ضروری:ایل جی سنہا
اہم ترین

سنہا کی ’جشنِ ڈل‘ کی کامیاب تکمیل پر پولیس کو مبارک باد

2026-10-16
امریکہ ہندوستان کے ساتھ یکجہتی کا اظہار اور دفاع کے حق کی حمایت کرتا ہے :راج ناتھ
اہم ترین

پاکستان سے کسی بھی دہشت گردانہ کارروائی کا پہلے سے زیادہ  سخت جواب دیا جائے گا: راجناتھ

2026-10-16
اہم ترین

بی جے پی نے جموں  کشمیر حکومت کے ’دوہرے اقتدار‘ کے مؤقف کو مسترد کردیا

2026-10-16
Next Post
’جموںکشمیر کو منشیات سے پاک کرنے تک چین سے نہیں بیٹھوں گا‘

’ ہر بچے کو صحت مند غذا تک رسائی کا حق ہے‘

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.