جمعہ, اکتوبر 16, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

عوام نے این سی حکومت پر اعتماد کھو دیا: اشول کول

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2026-05-21
in اہم ترین, تازہ تریں, ٹاپ سٹوری
A A
عوام نے این سی حکومت پر اعتماد کھو دیا: اشول کول
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

 

ریاستی درجے کی بحالی وقت آنے پر ہوگی:درخشاں اندرابی

ندائے مشرق خبر

متعلقہ

’لداخ کی ترقی مرکز کی اولین ترجیح‘

سپریم کورٹ میں مرکز کا بیان:’ریل بنانے والے اور آزاد صحافی میں فرق کرنا مشکل ‘

سرینگر؍۲۰مئی

            اپوزیشن بی جے پی نے بدھ کے روز کہا کہ جموں و کشمیر کے عوام نے بدعنوانی اور بدانتظامی کی سیاست کے باعث برسراقتدار نیشنل کانفرنس (این سی) پر اپنا اعتماد کھو دیا ہے۔

            پارٹی کے مطابق یہاں ایک عظیم الشان شمولیتی پروگرام منعقد کیا گیا جس میں این سی اور دیگر سیاسی جماعتوں کے سینکڑوں کارکنان، نوجوان اور سرکردہ شخصیات نے بی جے پی میں شمولیت اختیار کی۔

            بی جے پی جموں و کشمیر کے جنرل سیکریٹری (تنظیم) اشوک کول نے کہا، ’’جموں و کشمیر کے عوام، خصوصاً نوجوانوں نے بدعنوانی، بدانتظامی اور عام لوگوں کی فلاح و ترقی کیلئے کام نہ کرنے کی وجہ سے برسراقتدار نیشنل کانفرنس پر اعتماد کھو دیا ہے۔‘‘

            پارٹی کے مطابق بی جے پی میں شامل ہونے والوں میں دانش ریاض ڈار (این سی)، شبیر لنگو، محمد یوسف زرگر، بھارتیہ کسان سماج جموں و کشمیر کے نائب صدر طارق صوفی اور سنور چودھری شامل ہیں۔

            نئے شامل ہونے والوں کا خیرمقدم کرتے ہوئے اشوک کول نے کہا کہ کشمیر وادی میں بی جے پی کیلئے عوامی حمایت میں اضافہ ہو رہا ہے جو وزیر اعظم نریندر مودی کی پالیسیوں اور وژن پر عوام کے اعتماد کی عکاسی کرتا ہے۔

            کول نے کہا، ’’بی جے پی ایک ایسی واحد جماعت بن کر ابھری ہے جو شفافیت، ترقی، اچھی حکمرانی اور معاشرے کے تمام طبقات کیلئے مساوی مواقع فراہم کرنے کیلئے پُرعزم ہے۔ کشمیر بھر میں بی جے پی کیلئے بڑھتی حمایت وزیر اعظم مودی کی پالیسیوں اور وژن پر عوام کے اعتماد کی علامت ہے۔‘‘

            بی جے پی لیڈر نے کہا کہ کشمیر کے لوگ بی جے پی کے ساتھ وابستہ ہو رہے ہیں اور پارٹی وادی میں اس طرح کے شمولیتی پروگرام جاری رکھے گی۔

            کول نے کہا، ’’آج ہزاروں افراد نے پروگرام میں شرکت کی اور سینکڑوں نے پارٹی میں شمولیت اختیار کی۔ اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ اب بی جے پی کو قبول کیا جا رہا ہے۔‘‘انہوں نے مزید کہا، ’’کچھ عرصہ پہلے لوگ بی جے پی کے ساتھ وابستہ ہونے سے خوفزدہ رہتے تھے، لیکن اب لوگ میڈیا کے سامنے بی جے پی میں شامل ہو رہے ہیں، جو ایک بڑی بات ہے۔‘‘

            پارٹی میں شامل ہونے والوں کا خیرمقدم کرتے ہوئے بی جے پی رہنما نے ان کا شکریہ ادا کیا اور کہا، ’’یہ ظاہر کرتا ہے کہ جموں و کشمیر خصوصاً کشمیر وادی میں بی جے پی مسلسل مضبوط ہو رہی ہے۔‘‘

            اس دوران جموں و کشمیر وقف بورڈ کی چیئرپرسن اور بھارتیہ جنتا پارٹی کی سینئر لیڈر ڈاکٹر درخشاں اندرابی نے بدھ کے روز نیشنل کانفرنس (این سی) پر الزام عائد کیا کہ دو سال قبل ’’بہت بڑا مینڈیٹ‘‘ حاصل کرنے کے باوجود اس نے عوام کو دھوکہ دیا، جبکہ انہوں نے یقین ظاہر کیا کہ ’’وقت آنے پر‘‘ جموں و کشمیر کو ریاستی درجہ بحال کر دیا جائے گا۔

            ایک مقامی خبر رساں ایجنسی سے بات کرتے ہوئے ڈاکٹر اندرابی نے الزام لگایا کہ این سی نے ووٹ حاصل کرنے کیلئے وعدے کیے لیکن انہیں پورا کرنے میں ناکام رہی۔ انہوں نے کہا، ’’انہوں نے لوگوں کو دھوکہ دیا۔ آج آپ وہ دھوکہ دیکھ رہے ہیں… آج ہر کوئی بی جے پی کا جھنڈا تھامنا چاہتا ہے۔‘‘

            اندرابی نے دعویٰ کیا کہ این سی کے بیشتر زمینی سطح کے کارکن اب بی جے پی میں شامل ہو رہے ہیں اور اس تبدیلی کا سہرا وزیر اعظم نریندر مودی کے وژن کو دیا۔

            ریاستی درجے کے بارے میں ڈاکٹر اندرابی نے کہا، ’’ہمارے وزیر اعظم اور وزیر داخلہ نے پارلیمنٹ میں ریاستی درجے کے بارے میں جو کہا ہے، ان شاء اللہ وہ ہوگا، لیکن جب وقت آئے گا۔‘‘

            موصوفہ نے این سی، پی ڈی پی اور کانگریس کو بھی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے الزام لگایا کہ یہ جماعتیں جموں و کشمیر کے عوام کو ’’ان کے حقوق سے محروم‘‘ رکھنا چاہتی ہیں۔

            وقف سربراہ نے مزید کہا، ’’یہ لوگ خود مرکز جاتے ہیں لیکن یہاں کے لوگوں کو محروم رکھنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ آج ہر کوئی بی جے پی کے ساتھ چلنا چاہتا ہے، ترقی اور خوشحالی کے ساتھ چلنا چاہتا ہے۔‘‘

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

جنگلاتی حقوق قانون کی خلاف ورزی کی تحقیقات  محض چشم پوشی:سجاد لون

Next Post

جموں:سرحد کے قریب ڈرون کے ذریعے گرائی گئی۲  کلو منشیات ضبط

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

’بھارت دہشت گردی کیخلاف موقف پر ثابت قدم‘
اہم ترین

’لداخ کی ترقی مرکز کی اولین ترجیح‘

2026-10-16
۱۳ سال سے کم عمر بچوں کو سوشل میڈیا استعمال کرنے سے روکنے کی درخواست مسترد 
اہم ترین

سپریم کورٹ میں مرکز کا بیان:’ریل بنانے والے اور آزاد صحافی میں فرق کرنا مشکل ‘

2026-10-16
سانبہ میں گھر گھر تلاشی لوگوں سے پوچھ گچھ
اہم ترین

جموں و کشمیر کے کئی علاقوں میں بارش، بالائی علاقوں میں تازہ برف باری سے پہاڑ سفید

2026-10-16
’سرینگر میں بائر سیلر ملاقات سے برآمدات کو نئی رفتار ملے گی‘
اہم ترین

سونمرگ کو سال بھر ایڈونچر کھیلوں کا مرکز بنانے کا منصوبہ:عمر

2026-10-16
جموں و کشمیر کی ترقی کیلئےاسٹارٹ اپ کلچر پر توجہ ضروری:ایل جی سنہا
اہم ترین

سنہا کی ’جشنِ ڈل‘ کی کامیاب تکمیل پر پولیس کو مبارک باد

2026-10-16
امریکہ ہندوستان کے ساتھ یکجہتی کا اظہار اور دفاع کے حق کی حمایت کرتا ہے :راج ناتھ
اہم ترین

پاکستان سے کسی بھی دہشت گردانہ کارروائی کا پہلے سے زیادہ  سخت جواب دیا جائے گا: راجناتھ

2026-10-16
اہم ترین

بی جے پی نے جموں  کشمیر حکومت کے ’دوہرے اقتدار‘ کے مؤقف کو مسترد کردیا

2026-10-16
پولیس نے سرینگر میں ۵ رہائشی مکان مقفل کئے
اہم ترین

سرینگر میں منشیات کے خلاف  کارروائی، ۱۳ء۴۳ کروڑ روپے سے زائد کے اثاثے منسلک

2026-10-16
Next Post
جموں:سرحد کے قریب ڈرون کے ذریعے گرائی گئی۲  کلو منشیات ضبط

جموں:سرحد کے قریب ڈرون کے ذریعے گرائی گئی۲  کلو منشیات ضبط

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.