سرینگر //
آل جموں کشمیر ٹرانسپورٹ ویلفیئر ایسوسی ایشن کے ایک وفد نے آج یہاں راج بھون میں لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا سے ملاقات کی ۔
آل جے اینڈکے ٹرانسپورٹ ویلفیئر ایسوسی ایشن کے چیئرمین ایس اجیت سنگھ کی قیادت میں وفد نے ایس پرمدیپ سنگھ پما ، شبیر احمد ، شیخ محمد یوسف اور عبدالمجید گاسی کے ساتھ یونین میں ٹرانسپورٹ سیکٹر سے متعلق کئی مسائل اور مطالبات پیش کئے ۔
چیئر مین اے جے کے ٹی ڈبلیو اے نے لیفٹیننٹ گورنر کا شکریہ ادا کیا کہ وہ ٹرانسپورٹرز کے تحفظات کے تئیں حساس ہیں اور وقتاً فوقتاً ان کیلئے مختلف امدادی اقدامات اور اسکیموں میں توسیع کرتے ہیں ۔ انہوں نے لفٹینٹ گورنر کو روزانہ کی بنیاد پر ٹرانسپورٹرز کو درپیش مختلف مسائل اور مشکلات سے بھی آگاہ کیا ۔
سنہانے وفد کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے یقین دلایا کہ ان کے پیش کردہ حقیقی مسائل کو جانچنے اور ان کا جلد از جلد ازالہ کیا جائے گا ۔