منگل, ستمبر 1, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

’کوئی ایم ایل اے پارٹی چھوڑ کے نہیں جارہاہے‘

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2026-05-07
in اہم ترین, تازہ تریں, ٹاپ سٹوری
A A
’کوئی ایم ایل اے پارٹی چھوڑ کے نہیں جارہاہے‘
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

’یہ بے بنیاد باتیں ہیں ‘نیشنل کانفرنس کاایسا کوئی ایم ایل اے نہیں جو پارٹی چھوڑ کر بی جے پی کی حمایت کرے گا‘

 اگر کچھ ایم ایل ایز پارٹی چھوڑنے کی تیاری کر رہے ہوتے تو کیا میں ان تقریبات میں شرکت کر رہا ہوتا:وزیر اعلیٰ

(ویب ڈیسک )

متعلقہ

’کوئی اختیار نہیں‘،ثالثی عدالت کا فیصلہ مسترد 

پاکستانی انسانی حقوق کمیشن کا پی او جے کے انتخابات کی شفافیت پر سوال

سرینگر؍۶مئی

            وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے بدھ کے روز پی ڈی پی کے رکن پارلیمان وحید پرہ کے اس دعوے کو مسترد کر دیا کہ نیشنل کانفرنس (این سی) کے اراکین اسمبلی پارٹی چھوڑنے کی تیاری کر رہے ہیں۔انہوں نے اسے’بے بنیاد‘ قرار دیا۔

            شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ کے ٹنگمرگ میں ایک تقریب کے بعد نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے عمرعبداللہ نے پی ڈی پی پر افواہیں پھیلانے کا الزام عائد کیا اور کہا کہ این سی کا کوئی بھی رکن اسمبلی پارٹی نہیں چھوڑے گا۔

            وزیر اعلیٰ نے کہا’’کیا آپ کو لگتا ہے کہ اگر کچھ ایم ایل ایز پارٹی چھوڑنے کی تیاری کر رہے ہوتے تو میں ان تقریبات میں شرکت کر رہا ہوتا؟ یہ سب بے بنیاد خبریں ہیں۔ یہی لوگ ہیں جنہوں نے راجیہ سبھا انتخابات میں بی جے پی کی مدد کی۔ یہ صرف ہم نہیں کہہ رہے، یہ آر ٹی آئی سے سامنے آیا ہے۔ نیشنل کانفرنس میں ایسا کوئی ایم ایل اے نہیں جو پارٹی چھوڑ کر بی جے پی کی حمایت کرے گا‘‘۔

            عمرعبداللہ ایک آر ٹی آئی انکشاف کا حوالہ دے رہے تھے، جس میں بتایا گیا تھا کہ گزشتہ سال کے راجیہ سبھا انتخابات کے لیے پی ڈی پی نے چیف ایجنٹ مقرر نہیں کیا تھا، جس کے نتیجے میں مطلوبہ تعداد نہ ہونے کے باوجود جموں و کشمیر بی جے پی صدر ست شرما ایک نشست جیتنے میں کامیاب ہوئے۔

            اس سے قبل وحید پرہ نے ایکس پر دعویٰ کیا تھا کہ نیشنل کانفرنس کے اندر اختلافات جنم لے رہے ہیں اور اس کے کچھ اراکین اسمبلی پی ڈی پی صدر محبوبہ مفتی کے رابطے میں ہیں۔

            اپنی اسی پوسٹ میں پرہ نے جموں و کشمیر حکومت کی جانب سے شاپیاں میں قائم معروف مذہبی و جدید تعلیمی ادارہ جامعہ سراج العلوم کو یو اے پی اے کے تحت ’غیر قانونی ادارہ‘ قرار دینے کے معاملے پر عمر عبداللہ کی خاموشی پر بھی سوال اٹھایا تھا۔

            اس الزام کے جواب میں عبداللہ نے کہا’’میں کسی دوسری پارٹی کے کہنے پر کام نہیں کرتا۔ جب مجھے کچھ کہنا ہوتا ہے تو میں کہتا ہوں۔ نہ میری حکومت خاموش ہے اور نہ ہی میں۔ جہاں بھی ایسے مسائل آتے ہیں جن پر بات کرنا ضروری ہو، وہاں ہم یا تو حکومت کی جانب سے یا پارٹی کی طرف سے بات کرتے ہیں‘‘۔

            مغربی بنگال انتخابات کے نتائج اور ایس آئی آر تنازعے سے متعلق سوال پر وزیر اعلیٰ نے کہا’’اتنے ووٹروں کے نام ووٹر لسٹ سے حذف کیے گئے اور عدالت نے کہا کہ وہ انتخابات کے بعد اس معاملے کی سماعت کرے گی۔ اب اس سماعت کا کیا فائدہ ہوگا؟ انتخابات ختم ہو چکے ہیں اور ان لوگوں کو ووٹ ڈالنے کا موقع ہی نہیں ملا۔ اگر بی جے پی کو جیتنے کے لیے ایسا کرنا تھا تو اب وہ جیت چکی ہے۔ اب دیکھنا ہوگا کہ اس کا ملک کے باقی حصوں پر کیا اثر پڑے گا‘‘۔

            کابینہ میں توسیع کے امکان سے متعلق سوال پر عبداللہ نے کہا’’آپ لوگ اس کے بارے میں اتنے فکر مند کیوں ہیں؟ جب ہمیں کرنا ہوگا، ہم کر لیں گے‘‘۔انہوں نے کہا کہ گزشتہ سال پہلگام حملے کے بعد جو سیاحتی مقامات بند کر دیے گئے تھے، انہیں مرحلہ وار دوبارہ کھولا جائے گا۔

            وزیر اعلیٰ نے کہا’’یہ معاملہ اسمبلی میں بھی اٹھایا گیا تھا۔ کئی مقامات دوبارہ کھول دیے گئے ہیں، کچھ باقی ہیں اور انہیں بھی مرحلہ وار کھول دیا جائے گا۔‘‘

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

جموں میں انسدادِ تجاوزات مہم کی بی جے پی کی مخالفت

Next Post

ممتا کا موقف جمہوریت کے تقاضوں کے ہم آہنگ نہیں 

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

’کوئی اختیار نہیں‘،ثالثی عدالت کا فیصلہ مسترد 
اہم ترین

’کوئی اختیار نہیں‘،ثالثی عدالت کا فیصلہ مسترد 

2026-09-01
پاکستانی انسانی حقوق کمیشن کا پی او جے کے انتخابات کی شفافیت پر سوال
اہم ترین

پاکستانی انسانی حقوق کمیشن کا پی او جے کے انتخابات کی شفافیت پر سوال

2026-09-01
’بھارت کثرت میں وحدت کے اصول پر قائم‘
اہم ترین

سنہا کی انڈین ریڈ کراس سوسائٹی کی سالانہ جنرل میٹنگ کی صدارت

2026-09-01
اننت ناگ کے نوجوان کسان نے روپ وے بنا کر شعبہ باغبانی میں انقلاب برپا کیا
اہم ترین

’جموں و کشمیر میں سیب کی پیداواریت میں کمی‘ بادام کی کاشت سکڑ گئی‘

2026-09-01
ماہانہ وظیفے میں اضافہ ‘انٹرن ڈاکٹروں کی غیر معینہ ہڑتال شروع
اہم ترین

ماہانہ وظیفے میں اضافہ ‘انٹرن ڈاکٹروں کی غیر معینہ ہڑتال شروع

2026-09-01
بالائی علاقوں میں تازہ برفباری‘ میدانی علاقوں میں بارش
اہم ترین

 آئندہ۲۴سے۴۸ گھنٹوں کے دوران موسلادھار بارشوں کا امکان

2026-09-01
رام بن میں پولیس اور فوج کی مشترکہ کارروائی میں جنگجوؤں کی خفیہ کمیشن گاہ تباہ
اہم ترین

شوپیاں میں دہشت گردوں  کا ٹھکانہ تباہ، اسلحہ و گولہ بارود برآمد

2026-09-01
سرینگر سڑک حادثے میں دو؍افراد ہلاک ‘ایک زخمی
اہم ترین

واتھورہ میں ٹرک کی زد میں  آکر۱۷ سالہ لڑکا جاں بحق

2026-09-01
Next Post
آگ سے متاثرین کی امداد

ممتا کا موقف جمہوریت کے تقاضوں کے ہم آہنگ نہیں 

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.