ہفتہ, جولائی 18, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

جموں میں انسدادِ تجاوزات مہم کی بی جے پی کی مخالفت

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2026-05-07
in اہم ترین, تازہ تریں, ٹاپ سٹوری
A A
جموں میں انسدادِ تجاوزات مہم کی بی جے پی کی مخالفت
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

 

جے ڈی اے کے نچلے درجے کے عملے پر لوگوں کو گمراہ کرنے کا الزام

ایجنسیز

متعلقہ

’جنتر منتر پر احتجاج کا پروگرام برقرار‘

’عمر کو صرف اپنی اقتدار کی واپسی کی فکر ہے‘عوامی حقوق کی نہیں‘

جموں؍۶مئی

            بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) نے جموں ڈیولپمنٹ اتھارٹی (جے ڈی اے) کی جانب سے جاری انسدادِ تجاوزات مہم کی مخالفت کرتے ہوئے اس کارروائی کو فوری طور پر روکنے، موجودہ تعمیرات کو باقاعدہ بنانے اور ’قصوروار‘ افسران کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔

            ۴ مئی کو جے ڈی اے نے رنگ روڈ اور جموں،سانبہ پٹی کے اطراف بغیر اجازت تعمیر کی گئیں۱۵ سے زائد عمارتوں کو منہدم کیا تھا تاکہ غیر قانونی تعمیرات پر قابو پایا جا سکے اور تعمیراتی ضوابط پر عمل درآمد یقینی بنایا جا سکے۔

            صورتحال اُس وقت کشیدہ ہو گئی جب بی جے پی کے رکن اسمبلی راجیو کمار بھگت مقامی لوگوں کے ساتھ بشناہ علاقے میں پہنچ گئے اور ایک تین منزلہ عمارت کی مسماری روکنے کے لیے بلڈوزروں کے سامنے کھڑے ہو گئے۔ پارٹی کے کئی دیگر رہنما بھی احتجاج میں شامل ہوئے۔

            بعد ازاں بی جے پی رہنماؤں کے ایک وفد، جس میں راجیو کمار بھگت، گرو رام بھگت، سریندر بھگت اور سابق رکن اسمبلی چندر پرکاش گنگا شامل تھے، نے۵مئی کو جے ڈی اے کے وائس چیئرمین روپیش کمار سے ملاقات کی اور انہدامی کارروائیوں کو معطل کرنے، موجودہ تعمیرات کی رجسٹریشن اور انہیں قانونی حیثیت دینے کا مطالبہ کیا۔

            نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے راجیو کمار بھگت نے الزام لگایا کہ جے ڈی اے کا انفورسمنٹ وِنگ اپنی ذمہ داری نبھانے میں ناکام رہا اور نچلے درجے کے عملے پر لوگوں کو گمراہ کرنے کا الزام عائد کیا۔

            بھگت نے کہا’’ہم بار بار کہتے رہے ہیں کہ جے ڈی اے لوگوں کو واضح طور پر بتائے کہ کہاں تعمیرات کی اجازت ہے۔ اس کے بجائے عملے نے پیسے لیے، تعمیرات کی اجازت دی، اور پھر جب عمارتیں تیسری منزل تک پہنچ گئیں تو انہیں گرا دیا گیا‘‘۔انہوں نے کارروائی کے وقت پر بھی سوال اٹھاتے ہوئے کہا’’ایسی کون سی ہنگامی صورتحال تھی کہ افسران صبح ۴بجے مسماری کے لیے پہنچ گئے‘‘۔

            بی جے پی لیڈرنے ایک کسان کا حوالہ بھی دیا جس کی زمین کا کچھ حصہ رنگ روڈ کے لیے حاصل کیا گیا تھا، جس کے بعد اس کے پاس محدود زمین بچی تھی جہاں اس نے تعمیر شروع کی تھی۔

            رکن اسمبلی نے جے ڈی اے افسران کے خلاف سخت کارروائی، بشمول انفورسمنٹ عملے کی معطلی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ انتظامی غفلت کے باعث غیر قانونی تعمیرات کو فروغ ملا۔انہوں نے ان افسران کی مبینہ بے ضابطگیوں کی جانچ اینٹی کرپشن بیورو سے کرانے کا بھی مطالبہ کیا۔

            گرو رام بھگت نے کہا کہ جے ڈی اے حکام کے ساتھ ملاقات ’مثبت ماحول‘ میں ہوئی اور دعویٰ کیا کہ انہیں یقین دہانی کرائی گئی ہے کہ پہلے سے تعمیر شدہ عمارتوں کو فوری طور پر منہدم نہیں کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ لوگوں کو آن لائن این او سی کے لیے درخواست دینے اور منظوری کے بعد تعمیرات دوبارہ شروع کرنے کی اجازت دی جائے گی۔

            بی جے پی رکن اسمبلی سریندر بھگت نے کہا کہ انہوں نے انہدامی کارروائی روکنے اور عوامی مفادات کے تحفظ کے لیے مداخلت کی، تاہم انہوں نے واضح کیا کہ وہ قانونی کارروائی کی حمایت کرتے ہیں۔

            بھگت نے کہا’’ہم کسی غیر قانونی سرگرمی کی حمایت نہیں کریں گے، لیکن قانون کے نام پر غریب لوگوں کو ہراساں کرنا بھی قبول نہیں کیا جائے گا‘‘۔

            اراکین اسمبلی نے مختلف محکموں، خاص طور پر جے ڈی اے اور محکمہ مال کے درمیان تال میل کی کمی کا معاملہ بھی اٹھایا اور کہا کہ زمین کے استعمال سے متعلق متضاد درجہ بندیوں نے عوام میں الجھن پیدا کر دی ہے۔انہوں نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ کے ساتھ ایک مشترکہ اجلاس منعقد کیا جائے گا تاکہ زمینی ریکارڈ کو منظم بنایا جا سکے، دائرہ اختیار واضح کیا جائے اور اجازت ناموں کے عمل میں شفافیت یقینی بنائی جا سکے۔

            دوسری جانب جے ڈی اے حکام نے مؤقف اختیار کیا کہ انہدامی کارروائی تمام قانونی نوٹسز کی تکمیل کے بعد انجام دی گئی اور اس کا مقصد تعمیراتی ضوابط پر عمل درآمد اور منظم شہری ترقی کو یقینی بنانا تھا۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

’ بھارت کے آخری گاؤں اب ہمارے پہلے گاؤںہیں ‘

Next Post

’کوئی ایم ایل اے پارٹی چھوڑ کے نہیں جارہاہے‘

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

’جنتر منتر پر احتجاج کا پروگرام برقرار‘
اہم ترین

’جنتر منتر پر احتجاج کا پروگرام برقرار‘

2026-07-16
’عمر کو صرف اپنی اقتدار کی واپسی کی فکر ہے‘عوامی حقوق کی نہیں‘
اہم ترین

’عمر کو صرف اپنی اقتدار کی واپسی کی فکر ہے‘عوامی حقوق کی نہیں‘

2026-07-16
 متنازعہ کتاب تنازع: جموں یونیورسٹی نے بلیک لسٹ مصنفین اور ناشرین پر پابندی عائد کر دی
اہم ترین

 متنازعہ کتاب تنازع: جموں یونیورسٹی نے بلیک لسٹ مصنفین اور ناشرین پر پابندی عائد کر دی

2026-07-16
 سنہا کابھگوتی نگر یاتری نواس میں یاتریوں کی سہولیات کا جائزہ
اہم ترین

 سنہا کابھگوتی نگر یاتری نواس میں یاتریوں کی سہولیات کا جائزہ

2026-07-16
ہمالیہ میں برف باری سابقہ اندازوں سے کہیں زیادہ ہو سکتی ہے، نئی تحقیق کا انکشاف
اہم ترین

ہمالیہ میں برف باری سابقہ اندازوں سے کہیں زیادہ ہو سکتی ہے، نئی تحقیق کا انکشاف

2026-07-16
فنڈنگ بحران :پاکستان کے زیر قبضہ کشمیر کی یونیورسٹی بند‘۸ہزارطلبہ متاثر
اہم ترین

پی او کے نہ ’آزاد‘ ہے، نہ ’متنازع‘، بلکہ ’زیرِ قبضہ‘ علاقہ ہے:مقامی رہنما

2026-07-16
جموں و کشمیر میں بڑا ردوبدل‘۸۲پولیس افسران تبدیل
اہم ترین

  پربھات کا کارگو کمپلیکس سری نگر  کا دورہ، سکیورٹی تیاریوں کا جائزہ

2026-07-16
ایل اور سی پر سکوت:کیرن علاقے میں سیاحتی سرگرمیاں شروع ہونے لگیں
اہم ترین

 سانبہ میں بین الاقوامی سرحد  کے قریب کھیت میں مشتبہ  سوراخ ملنے پر سرچ آپریشن

2026-07-16
Next Post
’کوئی ایم ایل اے پارٹی چھوڑ کے نہیں جارہاہے‘

’کوئی ایم ایل اے پارٹی چھوڑ کے نہیں جارہاہے‘

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.