جمعہ, اکتوبر 30, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

انتہائی مطلوبہ منشیات فروش خاتون اننت ناگ میں گرفتار

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2026-05-06
in اہم ترین, تازہ تریں, ٹاپ سٹوری
A A
انتہائی مطلوبہ منشیات فروش خاتون اننت ناگ میں گرفتار
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

 

سرینگر اور اننت ناگ میں ڈرگ سمگلروں کی جائیدادیں ضبط

(ویب ڈیسک )

متعلقہ

نوجوان جموںکشمیر کا سرمایہ‘ منشیات سے دور رہیں

آغا روح اللہ۳ نومبر کو نیشنل کانفرنس چھوڑنے کے فیصلے پر قائم

سرینگر؍۵مئی

جموں کشمیر میں ’نشہ مُکت جے اینڈ کے ابھیان‘ کے تحت منشیات کی اسمگلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن تیز کیے جانے کے دوران اننت ناگ پولیس نے متعدد نارکوٹکس مقدمات میں ملوث ایک بدنام زمانہ خاتون منشیات فروش کو گرفتار کر لیا اور اس کے قبضے سے ممنوعہ مادہ برآمد کیا، حکام نے منگل کو بتایا۔

پولیس کے ترجمان نے ایک بیان میں کہا کہ پولیس پوسٹ دیالگام کی ایک ٹیم نے لالان بائی پاس پر معمول کی ناکہ چیکنگ قائم کی تھی۔ چیکنگ کے دوران ایک خاتون کو بونڈیالگام سے لالان کی جانب آتے ہوئے دیکھا گیا۔

پولیس پارٹی کو دیکھ کر اس نے موقع سے فرار ہونے کی کوشش کی جس سے شبہ پیدا ہوا۔ تاہم مستعد ناکہ پارٹی نے فوری اور مہارت کے ساتھ کارروائی کرتے ہوئے اسے موقع پر ہی دھر لیا۔

تلاشی کے دوران اس کے قبضے سے ایک ممنوعہ مادہ، جو بظاہر ہیروئن جیسا تھا، برآمد ہوا۔ مسلسل پوچھ گچھ کے بعد اس نے اپنی شناخت شگفتہ اختر دختر محمد حسین ڈار ساکن ڈینجر پورہ، اننت ناگ کے طور پر ظاہر کی۔

اس سلسلے میں متعلقہ تھانے میں ایف آئی آر نمبر۱۳۰/۲۰۲۶درج کر کے این ڈی پی ایس ایکٹ کی دفعات۸ /۲۱کے تحت مقدمہ قائم کیا گیا ہے اور تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔

پولیس کے مطابق گرفتار خاتون ایک بدنام اور انتہائی مطلوب منشیات فروش ہے جو پہلے سے کئی این ڈی پی ایس مقدمات میں ملوث رہی ہے، اور اس کی گرفتاری کو ضلع میں منشیات کے خلاف جاری مہم میں ایک بڑی کامیابی قرار دیا جا رہا ہے۔

دریں اثنا، منشیات کی اسمگلنگ کے خلاف ایک بڑی کارروائی کے تحت سرینگر پولیس نے منگل کے روز ایک بدنام منشیات فروش کی تقریباً ایک کروڑ ۲۰ لاکھ کروڑ روپے مالیت کی غیر منقولہ جائیداد ضبط کر لی۔ یہ کارروائی ’نشہ مُکت جموں و کشمیر ابھیان‘ کے تحت جاری۱۰۰روزہ مہم کا حصہ ہے۔

پولیس اسٹیشن نوہٹہ نے این ڈی پی ایس ایکٹ کی دفعہ۶۸ ایف کے تحت ایف آئی آر نمبر۶۱/۲۰۱۹کے سلسلے میں یہ کارروائی انجام دی، جو این ڈی پی ایس ایکٹ کی دفعات۸/۲۰ کے تحت درج ہے۔

ضبط کی گئی جائیداد میں ایک مکمل طور پر مرمت شدہ تین منزلہ رہائشی مکان، تین واش رومز پر مشتمل ایک علیحدہ کنکریٹ کچن بلاک، اور۹ مرلہ زمین شامل ہے۔یہ جائیداد نثار احمد شیخ ولد حبیب اللہ شیخ، ساکن کنی دیوار، شیخ محلہ، حوال، سرینگر کی ملکیت ہے۔

پولیس تحقیقات سے معلوم ہوا کہ یہ جائیداد منشیات کی غیر قانونی تجارت سے حاصل شدہ رقم سے خریدی گئی تھی۔ قانونی کارروائی مکمل کرنے کے بعد اسے غیر قانونی اثاثہ قرار دے کر ضبط کر لیا گیا۔

حکام نے کہا کہ یہ اقدام منشیات کے نیٹ ورکس کے مالی ڈھانچے کو ختم کرنے اور معاشرے سے اس لعنت کے خاتمے کے لیے پولیس کے پختہ عزم کی عکاسی کرتا ہے۔

ادھر، اننت ناگ پولیس نے منشیات کے خلاف اپنی مہم جاری رکھتے ہوئے ایک اور بڑی کارروائی میں تقریباً۸۵ لاکھ روپے مالیت کی غیر منقولہ جائیداد ضبط کر لی۔پولیس اسٹیشن سریگفوارہ نے این ڈی پی ایس ایکٹ کی دفعہ۶۸ (ایف) کے تحت شلگام کے رہائشی امتیاز احمد گنی ولد لاسی گنی کے ایک منزلہ مکان کو ضبط کیا۔

ملزم کے خلاف ایف آئی آر نمبر۷۲/۲۰۲۲ این ڈی پی ایس ایکٹ کی متعلقہ دفعات کے تحت درج ہے۔ تحقیقات کے دوران ثابت ہوا کہ یہ جائیداد منشیات کی غیر قانونی آمدنی سے خریدی گئی تھی۔قانونی تقاضے مکمل کرنے کے بعد اس جائیداد کو باضابطہ طور پر ضبط کر لیا گیا ہے۔

حکام کے مطابق یہ اقدامات منشیات کے کاروبار کو سہارا دینے والے مالی نیٹ ورکس کو توڑنے کی وسیع مہم کا حصہ ہیں، تاکہ نہ صرف ملزمان کو سزا دی جا سکے بلکہ منشیات کی تجارت کی معاشی بنیادوں کو بھی کمزور کیا جا سکے۔

اننت ناگ پولیس نے ضلع سے منشیات کے مکمل خاتمے کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے خبردار کیا کہ اس مکروہ کاروبار میں ملوث عناصر کے خلاف سخت قانونی کارروائی، بشمول جائیدادوں کی ضبطی، بلا تعطل جاری رہے گی۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

مغل روڈ کار حادثہ:  دو لاشیں برآمد، پولیس

Next Post

ٹرین کی سہولت سے کشمیر کی چیری تجارت کو نئی رفتار ملے گی‘ کسان پر امید 

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

نوجوان جموںکشمیر کا سرمایہ‘ منشیات سے دور رہیں
اہم ترین

نوجوان جموںکشمیر کا سرمایہ‘ منشیات سے دور رہیں

2026-10-30
’عمر کو صرف اپنی اقتدار کی واپسی کی فکر ہے‘عوامی حقوق کی نہیں‘
اہم ترین

آغا روح اللہ۳ نومبر کو نیشنل کانفرنس چھوڑنے کے فیصلے پر قائم

2026-10-30
اودھم پور اور ریاسی میں غیر قانونی کان کنی کے خلاف اے سی بی کی بڑی کارروائی
اہم ترین

’جموں کی نمائندگی پر بی جے پی کے الزامات مسترد کرتے ہیں‘

2026-10-30
سرینگر جموں شاہراہ پر ٹریفک کی نقل و حمل بحال
اہم ترین

دربار موو:سرینگرجموں شاہراہ پر دو روز تک ٹریفک پابندیاں عائد

2026-10-30
’جموں کشمیر کی نئی میڈیا پالیسی میں سوشل میڈیا پلیٹ فارم بھی شامل ہوں گے، مسودہ زیرِ غور‘
اہم ترین

’جموں کشمیر کی نئی میڈیا پالیسی میں سوشل میڈیا پلیٹ فارم بھی شامل ہوں گے، مسودہ زیرِ غور‘

2026-10-30
سرینگر سڑک حادثے میں دو؍افراد ہلاک ‘ایک زخمی
اہم ترین

پر رام بن میں ٹرک اور دو کاروں کے درمیان تصادم، چار افراد زخمی

2026-10-30
اہم ترین

غیر قانونی رقوم کی منتقلی: بارہمولہ

2026-10-30
سوپور میں آوارہ کتے کے   حملے میں کمسن بچی جاں بحق
اہم ترین

بڈگام میں کتے کے  کاٹنے سے۶۰سالہ شخص زخمی

2026-10-30
Next Post
ٹرین کی سہولت سے کشمیر کی چیری تجارت کو نئی رفتار ملے گی‘ کسان پر امید 

ٹرین کی سہولت سے کشمیر کی چیری تجارت کو نئی رفتار ملے گی‘ کسان پر امید 

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.