منگل, جولائی 28, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

وزیر اعلیٰ نے ریاستی درجہ بحالی میں تاخیر کو’سزا‘ قرار دیا

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2026-04-25
in اہم ترین, تازہ تریں, ٹاپ سٹوری
A A
وزیر اعلیٰ نے ریاستی درجہ بحالی میں تاخیر کو’سزا‘ قرار دیا
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

 

’بحالی کو کسی لیڈر کے وزیر اعلیٰ بننے سے مشروط نہیں کیا جا سکتا‘

(ویب ڈیسک)

متعلقہ

پردھان مستعفی‘سی جے پی کا احتجاج بھی ختم

 جموں و کشمیر کی سیاسی پارٹیاں:’پردھان کا استعفیٰ نوجوانوں کی فتح‘

سرینگر؍۲۴؍ اپریل

وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے بی جے پی پر الزام عائد کیا ہے کہ جموں و کشمیر کو ریاستی درجہ دینے میں تاخیر دراصل عوام کو ’سزا‘ دینے کے مترادف ہے کیونکہ انہوں نے جموں و کشمیر نیشنل کانفرنس کو ووٹ دیا۔

یہ تازہ بیان اُس وقت سامنے آیا جب اپوزیشن لیڈر سنیل شرما نے جمعہ کے روز عمر عبداللہ کی قیادت والی حکومت پر سخت تنقید کرتے ہوئے اسے ’ناکارہ کارکردگی، بدعنوانی اور غلط ترجیحات‘ کا حامل قرار دیا اور کہا کہ حکومت’میراتھن، اسکیئنگ اور فائیو اسٹار ڈنرز‘ میں مصروف ہے۔

شرما نے یہ بھی کہا کہ ریاستی درجہ کی بحالی کا مطالبہ کسی ایک فرد یا سیاسی خاندان سے منسلک نہیں ہونا چاہیے، بظاہر یہ اشارہ عبداللہ خاندان کی طرف تھا۔ انہوں نے کہا’’ریاستی درجہ اپنے وقت پر بحال ہوگا، لیکن اسے کسی ایک لیڈر کے وزیر اعلیٰ بننے سے مشروط نہیں کیا جا سکتا‘‘۔

ہفتہ کے روز عمر عبداللہ نے اس بیان پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ بی جے پی کے بیانات دراصل راجوری ضلع کے نوشہرہ سرحدی علاقے میں حالیہ بڑے عوامی اجتماع کے بعد گھبراہٹ کا نتیجہ ہیں۔

وزیر اعلیٰ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر کہا، ’’نوشہرہ میں چند روز قبل ہونے والے شاندار اجتماع سے گھبرا کر بی جے پی نے آخرکار کچھ سچ بول ہی دیا‘جموں و کشمیر کے عوام کو سزا دی جا رہی ہے اور انہیں ریاستی درجہ سے محروم رکھا جا رہا ہے کیونکہ انہوں نے نیشنل کانفرنس کو ووٹ دیا۔ ان کے بلند بانگ دعووں کا یہی حال ہے‘‘۔

عمر عبداللہ نے سنیل شرما پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ اسمبلی ان کی غیر موجودگی میں زیادہ ’پُرسکون اور نتیجہ خیز‘ رہی۔ یہ اشارہ بی جے پی لیڈر کے حالیہ آسام دورے کی جانب تھا۔

ادھر جمعہ کی شام نیشنل کانفرنس کے ترجمان اور رکن اسمبلی تنویر صادق نے بھی سنیل شرما پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ وہ ’’ان کی گمشدگی کی رپورٹ درج کروانے والے تھے‘‘۔

دوسری جانب، سنیل شرما نے الزام لگایا کہ عمر عبداللہ حکومت کی جانب سے عوام سے کیے گئے وعدے—جیسے مفت ایل پی جی سلنڈر‘۲۰۰یونٹ بجلی اور نوجوانوں کو روزگار—ابھی تک پورے نہیں ہوئے۔ انہوں نے حکومت کی ترجیحات پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ حکمرانی پس منظر میں چلی گئی ہے جبکہ لیڈران صرف تقریبات اور نمایاں سرگرمیوں میں نظر آتے ہیں۔

بی جے پی لیڈر نے مزید کہا کہ انتظامی نظام میں بگاڑ پیدا ہو چکا ہے، عوامی رسائی مؤثر نہیں، محکموں کا جائزہ نہیں لیا جا رہا، اور وزراء میدان میں نظر نہیں آتے۔ انہوں نے بدعنوانی کے الزامات بھی عائد کیے اور کہا کہ عام شہریوں کو سرکاری دفاتر میں معمول کے کاموں کے لیے رشوت دینی پڑ رہی ہے۔ (ایجنسیاں)

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

حج سیزن میں وزٹ ویزا رکھنے والوں کو رہائش فراہم کرنے پر ایک لاکھ ریال جرمانہ ہوگا

Next Post

’منشیات اسمگلنگ اور دہشت گردی میں گٹھ جوڑ‘

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

پردھان مستعفی‘سی جے پی کا احتجاج بھی ختم
اہم ترین

پردھان مستعفی‘سی جے پی کا احتجاج بھی ختم

2026-07-26
 جموں و کشمیر کی سیاسی پارٹیاں:’پردھان کا استعفیٰ نوجوانوں کی فتح‘
اہم ترین

 جموں و کشمیر کی سیاسی پارٹیاں:’پردھان کا استعفیٰ نوجوانوں کی فتح‘

2026-07-26
کرگل وجے دیوس تقریبات میں  شرکت کیلئےراج ناتھ سرینگر پہنچ گئے
اہم ترین

کرگل وجے دیوس تقریبات میں شرکت کیلئےراج ناتھ سرینگر پہنچ گئے

2026-07-26
 وادی میںمسلسل پانچویں روز بھی بارشوں کا سلسلہ جاری رہا
اہم ترین

 وادی میںمسلسل پانچویں روز بھی بارشوں کا سلسلہ جاری رہا

2026-07-26
’منشیات کو نہ، کتابوں کو ہاں:سنہا کی نوجوانوں سے مطالعہ اپنانے کی اپیل
اہم ترین

’منشیات کو نہ، کتابوں کو ہاں:سنہا کی نوجوانوں سے مطالعہ اپنانے کی اپیل

2026-07-26
۳۶ دنوں تک جاری رہنے والےجنتر منتر کا ا بڑا چیلنج:روزانہ پندرہ ہزار کلوگرام کچرا
اہم ترین

۳۶ دنوں تک جاری رہنے والےجنتر منتر کا ا بڑا چیلنج:روزانہ پندرہ ہزار کلوگرام کچرا

2026-07-26
سے ۵۱اگست تک جموں صوبے میں شدید بارشوں کا امکان خراب موسم کے باعث پونچھ میں دوسرے روز بھی اسکول بند رہے
اہم ترین

’ پہلگام راستہ عارضی طور پر بند یاترا بالتل روٹ سے جاری رہے گی‘

2026-07-26
گاندربل میں موٹر سائیکل کی   ٹکر سے راہگیر جاں بحق، ایک زخمی
اہم ترین

 ڈوڈہ میں ٹیمپو حادثے کا شکار، دو افراد جاں بحق، چار زخمی

2026-07-26
Next Post
’منشیات اسمگلنگ اور دہشت گردی میں گٹھ جوڑ‘

’منشیات اسمگلنگ اور دہشت گردی میں گٹھ جوڑ‘

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.