جمعرات, نومبر 5, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home کھیل

پنجاب کنگز جیت کے تسلسل کو برقرار رکھنے کے لیے پرعزم

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2026-04-11
in کھیل
A A
پنجاب کنگز جیت کے تسلسل کو برقرار رکھنے کے لیے پرعزم
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

یوتھ اولمپک کھیلوں میں ہندوستان کے 17 ایتھلیٹ 11 مقابلوں میں حصہ لیں گے

ہندوستان کی نظریں جیت کے ساتھ اختتام پر مرکوز، نیوزی لینڈ ایک اور شاندار کارکردگی کا خواہاں

مُلّاں پور، 10 اپریل ( یو این آئی)انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) 2026 کے 17ویں معرکے میں ہفتے کے روز پنجاب کنگز کا سامنا سن رائزرز حیدرآباد سے ہوگا۔ مہاراجہ یادویندر سنگھ انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں ہونے والے اس میچ میں پنجاب کی ٹیم اپنی حالیہ فتوحات کے تسلسل کو برقرار رکھنے کے ارادے سے میدان میں اترے گی۔
پنجاب کنگز نے رواں سیزن کا آغاز شاندار انداز میں کیا ہے، جہاں انہوں نے اپنے پہلے تین میچوں میں سے دو میں کامیابی حاصل کر کے پوائنٹس ٹیبل پر اپنی پوزیشن مستحکم کر لی ہے۔ کپتان شریس ایر کی قیادت میں ٹیم کا ٹاپ آرڈر مستحکم نظر آ رہا ہے، جبکہ پربھ سمرن سنگھ، پریانش آریہ، کوپر کونولی اور مارکس اسٹوئنس مڈل آرڈر کو مضبوطی فراہم کر رہے ہیں۔ ارشدیپ سنگھ اور لوکی فرگوسن کی قیادت میں پیس اٹیک موثر ثابت ہو رہا ہے، جبکہ یجویندر چہل اور ہرپریت برار کی اسپن جوڑی مڈل اوورز میں رنز کی رفتار روکنے میں کامیاب رہی ہے۔دوسری جانب سن رائزرز حیدرآباد کے لیے اب تک کا سفر اتار چڑھاؤ کا شکار رہا ہے۔ تین میچوں میں سے صرف ایک جیت کے ساتھ ٹیم کو اپنی کارکردگی میں تسلسل لانے کی ضرورت ہے۔
ٹیم کے پاس ابھیشیک شرما، ٹریوس ہیڈ، ایشان کشن اور ہینرک کلاسن جیسے دھواں دھار بلے باز موجود ہیں، جو کسی بھی وقت میچ کا پانسہ پلٹ سکتے ہیں۔ تاہم بڑی شراکت داریاں قائم نہ کر پانا ان کا کمزور پہلو رہا ہے۔ ہرشل پٹیل جے دیو اناڈکٹ اور ٹی نٹراجن پر مشتمل بولنگ یونٹ کو دباؤ والے لمحات میں بہتر کارکردگی دکھانی ہوگی۔یہ مقابلہ پنجاب کے منظم کھیل اور حیدرآباد کے جارحانہ انداز کے درمیان ہوگا۔ ماہرین کے مطابق ملاں پور کی وکٹ متوازن رہنے کی توقع ہے، جہاں فاسٹ بولرز اور اسپنرز دونوں کے لیے مدد موجود ہوگی۔ یہاں 170 رنز کا ہدف دفاع کے لیے موزوں ثابت ہو سکتا ہے۔ ٹاس کا کردار کلیدی ہوگا، اور ابتدائی اوورز میں برتری حاصل کرنے والی ٹیم کے پاس جیت کے زیادہ امکانات ہوں گے۔جہاں پنجاب کنگز اپنی برتری برقرار رکھنے کے لیے پرعزم ہے، وہی سن رائزرز حیدرآباد ایک جامع ٹیم ورک کے ذریعے ٹورنامنٹ میں واپسی کی کوشش کرے گی۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

فیفا ورلڈکپ 2026: متحدہ عرب امارات کے تین میچ آفیشلز کا تاریخی انتخاب

Next Post

بین الاقوامی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

یوتھ اولمپک کھیلوں میں ہندوستان کے 17 ایتھلیٹ 11 مقابلوں میں حصہ لیں گے
کھیل

یوتھ اولمپک کھیلوں میں ہندوستان کے 17 ایتھلیٹ 11 مقابلوں میں حصہ لیں گے

2026-10-31 - Updated on 2026-11-03
ہندوستان کی نظریں جیت کے ساتھ اختتام پر مرکوز، نیوزی لینڈ ایک اور شاندار کارکردگی کا خواہاں
کھیل

ہندوستان کی نظریں جیت کے ساتھ اختتام پر مرکوز، نیوزی لینڈ ایک اور شاندار کارکردگی کا خواہاں

2026-10-31 - Updated on 2026-11-03
کھیل

نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے تین ون ڈے کے لیے عاقب نبی ہندوستانی ٹیم میں شامل

2026-10-31 - Updated on 2026-11-03
کھیل

ہندوستانی مردوں کی ٹیم کامن ویلتھ کبڈی چیمپئن شپ کے فائنل میں پہنچ گئی

2026-10-31 - Updated on 2026-11-03
اہم ترین

رن فار یونٹی‘ کے پیش نظر آج  بلیوارڈ روڈ پر ٹریفک پابندیاں

2026-10-31
کھیل

معاہدہ نہ ہونے پر امریکا و اسرائیل ایران پر بڑے حملوں کی تیاری کر رہے ہیں: امریکی ویب سائٹ کا دعویٰ

2026-10-30
دہلی نے خواتین کی ڈومیسٹک ٹی20 کرکٹ میں 262 رنز کا نیا ریکارڈ قائم کیا
کھیل

دہلی نے خواتین کی ڈومیسٹک ٹی20 کرکٹ میں 262 رنز کا نیا ریکارڈ قائم کیا

2026-10-30
ہندوستان کی نظریں 0-4 کی برتری پر، نیوزی لینڈ کو حل تلاش کرنا ہوگا
کھیل

ہندوستان کی نظریں 0-4 کی برتری پر، نیوزی لینڈ کو حل تلاش کرنا ہوگا

2026-10-30
Next Post
اسرائیلی حملے کا دنیا میں خام تیل کی قیمتوں پر اثر

بین الاقوامی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.