ہفتہ, جولائی 18, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

’’۵۵سال پہلے دو حصوں میں تقسیم ہوا تھا‘ راج ناتھ سنگھ کی پاکستان کو سخت وارننگ

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2026-04-08
in اہم ترین, تازہ تریں, ٹاپ سٹوری
A A
’کسی بھی مہم جوئی کا منہ توڑ جواب دیا جائیگا‘
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

 

ایجنسیز

نئی دہلی؍۷؍اپریل

متعلقہ

’جنتر منتر پر احتجاج کا پروگرام برقرار‘

’عمر کو صرف اپنی اقتدار کی واپسی کی فکر ہے‘عوامی حقوق کی نہیں‘

            بھارت کے وزیر دفاع ‘راج ناتھ سنگھ نے منگل کے روز پاکستان کو سخت انتباہ جاری کیا۔یہ ردعمل پاکستان کے وزیر دفاع خواجہ آصف کے اس بیان کے بعد سامنے آیا جس میں انہوں نے مبینہ طور پر بھارت کی کسی بھی ’آئندہ شرارت‘ کی صورت میں کولکتہ کو نشانہ بنانے کی دھمکی دی تھی۔

            مغربی بنگال کے بارکپور میں ایک انتخابی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے راج ناتھ سنگھ نے کہا’’پاکستان کے وزیر دفاع کو ایسا اشتعال انگیز بیان نہیں دینا چاہیے تھا‘‘۔انہوں نے۱۹۷۱کی جنگ کا حوالہ دیتے ہوئے کہا’’۵۵ال پہلے انہیں اس کے نتائج بھگتنا پڑے تھے… پاکستان دو حصوں میں تقسیم ہو گیا تھا‘‘۔انہوں نے مزید خبردار کیا’’اگر انہوں نے بنگال کی طرف نظر اٹھا کر بھی دیکھا، تو خدا ہی جانتا ہے کہ اس بار پاکستان کے کتنے حصے ہوں گے‘‘۔

            اس سے قبل ہفتے کے روز خواجہ آصف نے مبینہ ’فالس فلیگ آپریشنز‘ کا ذکر کرتے ہوئے کہا تھا’’اگر بھارت اس بار کوئی فالس فلیگ آپریشن کرنے کی کوشش کرتا ہے، تو ان شاء اللہ ہم اسے کولکتہ تک لے جائیں گے‘‘۔

            بی جے پی کے رکن پارلیمنٹ جگدمبیکا پال نے بھی اس پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان اس وقت شدید معاشی بحران کا شکار ہے اور ایسے بیانات دراصل داخلی ناکامیوں سے توجہ ہٹانے کی کوشش ہیں۔انہوں نے کہا’’پاکستانی عوام مہنگائی اور قرضوں کے بوجھ تلے دبے ہوئے ہیں، خاص طور پر ایران پر امریکہ-اسرائیل جنگ کے اثرات کے باعث ایندھن کی قیمتیں بڑھ چکی ہیں۔ ایسے حالات میں اشتعال انگیز بیانات توجہ ہٹانے کا ذریعہ بنتے ہیں‘‘۔

            خواجہ آصف کے بیانات اس وقت سامنے آئے جب راج ناتھ سنگھ نے اس سے قبل کیرالا میں بھی ’ہمسایہ ملک کی مہم جوئی‘ کے خلاف سخت ردعمل دینے کی بات کی تھی، اگرچہ انہوں نے پاکستان کا نام نہیں لیا تھا۔ انہوں نے کہا تھا کہ اگر ایسا ہوا تو بھارت کا ردعمل’فیصلہ کن اور بے مثال‘ہوگا۔

            راج ناتھ سنگھ نے اپریل۲۰۲۵ کے پہلگام حملے کے بعد بھارت کی فوجی کارروائی’آپریشن سندور‘ کا بھی ذکر کیا، جس کے تحت پاکستان اور پاکستان کے زیر انتظام کشمیر میں دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا گیا تھا۔

            پاکستان کی جانب سے اس کے جواب میں میزائل حملے کیے گئے، جنہیں بھارتی فضائی دفاعی نظام نے ناکام بنا دیا۔ یہ جھڑپ۷ سے۱۰ مئی تک جاری رہی اور۱۹۷۱ کے بعد دونوں ممالک کے درمیان ایک بڑی فوجی کشیدگی سمجھی جاتی ہے، جس کے بعد جنگ بندی طے پائی۔

            ادھر گزشتہ ہفتے اتر پردیش کی انسداد دہشت گردی اسکواڈ نے چار افراد کو گرفتار کیا، جن کے بارے میں کہا جا رہا ہے کہ وہ پاکستان میں موجود ہینڈلرز کے زیرِ انتظام ایک نیٹ ورک کا حصہ تھے اور ریلوے سمیت اہم شہری تنصیبات پر حملوں کی منصوبہ بندی کر رہے تھے۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

بارہمولہ میں پی ڈبلیو ڈی کے دو اہلکار ۱۳ہزار روپے رشوت لیتے گرفتار

Next Post

جموں میں لا یونیورسٹی ‘ طلبہ کے وفد کی وزیر اعلیٰ سے ملاقات‘۱۰ دن کی مہلت

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

’جنتر منتر پر احتجاج کا پروگرام برقرار‘
اہم ترین

’جنتر منتر پر احتجاج کا پروگرام برقرار‘

2026-07-16
’عمر کو صرف اپنی اقتدار کی واپسی کی فکر ہے‘عوامی حقوق کی نہیں‘
اہم ترین

’عمر کو صرف اپنی اقتدار کی واپسی کی فکر ہے‘عوامی حقوق کی نہیں‘

2026-07-16
 متنازعہ کتاب تنازع: جموں یونیورسٹی نے بلیک لسٹ مصنفین اور ناشرین پر پابندی عائد کر دی
اہم ترین

 متنازعہ کتاب تنازع: جموں یونیورسٹی نے بلیک لسٹ مصنفین اور ناشرین پر پابندی عائد کر دی

2026-07-16
 سنہا کابھگوتی نگر یاتری نواس میں یاتریوں کی سہولیات کا جائزہ
اہم ترین

 سنہا کابھگوتی نگر یاتری نواس میں یاتریوں کی سہولیات کا جائزہ

2026-07-16
ہمالیہ میں برف باری سابقہ اندازوں سے کہیں زیادہ ہو سکتی ہے، نئی تحقیق کا انکشاف
اہم ترین

ہمالیہ میں برف باری سابقہ اندازوں سے کہیں زیادہ ہو سکتی ہے، نئی تحقیق کا انکشاف

2026-07-16
فنڈنگ بحران :پاکستان کے زیر قبضہ کشمیر کی یونیورسٹی بند‘۸ہزارطلبہ متاثر
اہم ترین

پی او کے نہ ’آزاد‘ ہے، نہ ’متنازع‘، بلکہ ’زیرِ قبضہ‘ علاقہ ہے:مقامی رہنما

2026-07-16
جموں و کشمیر میں بڑا ردوبدل‘۸۲پولیس افسران تبدیل
اہم ترین

  پربھات کا کارگو کمپلیکس سری نگر  کا دورہ، سکیورٹی تیاریوں کا جائزہ

2026-07-16
ایل اور سی پر سکوت:کیرن علاقے میں سیاحتی سرگرمیاں شروع ہونے لگیں
اہم ترین

 سانبہ میں بین الاقوامی سرحد  کے قریب کھیت میں مشتبہ  سوراخ ملنے پر سرچ آپریشن

2026-07-16
Next Post
جموں میں لا یونیورسٹی ‘  طلبہ کے وفد کی وزیر  اعلیٰ سے ملاقات‘۱۰ دن کی مہلت

جموں میں لا یونیورسٹی ‘ طلبہ کے وفد کی وزیر اعلیٰ سے ملاقات‘۱۰ دن کی مہلت

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.