جمعہ, اکتوبر 16, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

بارہمولہ میں پی ڈبلیو ڈی کے دو اہلکار ۱۳ہزار روپے رشوت لیتے گرفتار

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2026-04-08
in اہم ترین, تازہ تریں, ٹاپ سٹوری
A A
بڈگام میں خود کو آئی اے افسر ظاہر کرنے والا گرفتارـپولیس
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

 

سرینگر؍۷؍اپریل

            اینٹی کرپشن بیورو(اے سی بی )نے منگل کے روز کہا کہ بارہمولہ میں پی ڈبلیو ڈی (آر اینڈ بی) مکینیکل ڈویژن، شمالی کشمیر کے دو اہلکاروں کو۱۳ہزار روپے رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کیا گیا ہے۔ یہ رشوت ایک زیر التوا ادائیگی جاری کرنے کے عوض طلب کی گئی تھی۔

متعلقہ

’لداخ کی ترقی مرکز کی اولین ترجیح‘

سپریم کورٹ میں مرکز کا بیان:’ریل بنانے والے اور آزاد صحافی میں فرق کرنا مشکل ‘

            اے سی بی کے ترجمان کے مطابق۶؍اپریل۲۰۲۶ کو ہیلپ لائن نمبر پر ایک شکایت موصول ہوئی، جس میں شکایت کنندہ، جو ایک نجی فرم میں منیجر ہے اور جی ای ایم پورٹل پر رجسٹرڈ ہے، نے بتایا کہ اس کی فرم نے ایک ٹینڈر میں حصہ لیا تھا جو پی ڈبلیو ڈی (آر اینڈ بی) مکینیکل ڈویژن بارہمولہ کی جانب سے زندہ مچھلی کی نقل و حمل کے لیے مخصوص گاڑی کی فراہمی کے لیے جاری کیا گیا تھا۔

            انہوں نے بتایا کہ مذکورہ فرم کو ایل ون  قرار دیا گیا اور گاڑی محکمہ فشریز بانڈی پورہ کو فراہم کر دی گئی۔ بعد ازاں بل جی ای ایم پورٹل پر جمع کروایا گیا اور متعلقہ محکمہ میں ہارڈ کاپیاں بھی پیش کی گئیں، جس کے بعد بل کو پراسیس کر کے اکاؤنٹس سیکشن کو ادائیگی کے لیے بھیج دیا گیا۔تاہم تمام رسمی کارروائیاں مکمل ہونے کے باوجود ادائیگی کئی دنوں تک جان بوجھ کر روک کر رکھی گئی اور اس کے لیے رشوت طلب کی گئی۔

            شکایت کنندہ نے اے سی بی سے رجوع کرتے ہوئے پی ڈبلیو ڈی کے سینئر اسسٹنٹ مشتاق احمد اور جونیئر اسسٹنٹ فاروق احمد کے خلاف قانونی کارروائی کی درخواست کی، جنہوں نے ادائیگی جاری کرنے کے لیے۱۳ ہزار روپے رشوت طلب کی تھی۔

            ترجمان نے بتایا کہ شکایت موصول ہونے کے بعد خفیہ تصدیق کی گئی جس میں الزامات بظاہر درست پائے گئے۔ اس کے بعد پولیس اسٹیشن اے سی بی بارہمولہ میں ایف آئی آر نمبر۰۱/۲۰۲۶درج کی گئی، جو انسداد بدعنوانی ایکٹ۱۹۸۸(ترمیم شدہ ۲۰۱۸) کی دفعہ۷؍ اور بھارتیہ نیایا سنہتا۲۰۲۳کی دفعہ۶۱کے تحت درج کی گئی۔

            تحقیقات کے دوران اے سی بی ٹیم نے ایک کامیاب ٹریپ بچھایا اور دونوں سرکاری ملازمین کو رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا۔ قانونی کارروائی مکمل کرنے کے بعد دونوں ملزمان کو موقع پر ہی حراست میں لے لیا گیا۔

            ترجمان نے مزید بتایا کہ کیس کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔ انہوں نے کہا کہ رشوت لینا اور دینا دونوں جرم ہیں، اور اگر کوئی سرکاری ملازم کسی کام کے عوض رشوت طلب کرے تو شہری اے سی بی کی ٹول فری ہیلپ لائن پر رابطہ کر سکتے ہیں۔ اس کے علاوہ شکایات ’ستارک نگرک‘ موبائل ایپ یا ای میل کے ذریعے بھی درج کرائی جا سکتی ہیں۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

پونچھ میں سروس رائفل چلنے سے سی آر پی ایف اہلکار ہلاک

Next Post

’’۵۵سال پہلے دو حصوں میں تقسیم ہوا تھا‘ راج ناتھ سنگھ کی پاکستان کو سخت وارننگ

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

’بھارت دہشت گردی کیخلاف موقف پر ثابت قدم‘
اہم ترین

’لداخ کی ترقی مرکز کی اولین ترجیح‘

2026-10-16
۱۳ سال سے کم عمر بچوں کو سوشل میڈیا استعمال کرنے سے روکنے کی درخواست مسترد 
اہم ترین

سپریم کورٹ میں مرکز کا بیان:’ریل بنانے والے اور آزاد صحافی میں فرق کرنا مشکل ‘

2026-10-16
سانبہ میں گھر گھر تلاشی لوگوں سے پوچھ گچھ
اہم ترین

جموں و کشمیر کے کئی علاقوں میں بارش، بالائی علاقوں میں تازہ برف باری سے پہاڑ سفید

2026-10-16
’سرینگر میں بائر سیلر ملاقات سے برآمدات کو نئی رفتار ملے گی‘
اہم ترین

سونمرگ کو سال بھر ایڈونچر کھیلوں کا مرکز بنانے کا منصوبہ:عمر

2026-10-16
جموں و کشمیر کی ترقی کیلئےاسٹارٹ اپ کلچر پر توجہ ضروری:ایل جی سنہا
اہم ترین

سنہا کی ’جشنِ ڈل‘ کی کامیاب تکمیل پر پولیس کو مبارک باد

2026-10-16
امریکہ ہندوستان کے ساتھ یکجہتی کا اظہار اور دفاع کے حق کی حمایت کرتا ہے :راج ناتھ
اہم ترین

پاکستان سے کسی بھی دہشت گردانہ کارروائی کا پہلے سے زیادہ  سخت جواب دیا جائے گا: راجناتھ

2026-10-16
اہم ترین

بی جے پی نے جموں  کشمیر حکومت کے ’دوہرے اقتدار‘ کے مؤقف کو مسترد کردیا

2026-10-16
پولیس نے سرینگر میں ۵ رہائشی مکان مقفل کئے
اہم ترین

سرینگر میں منشیات کے خلاف  کارروائی، ۱۳ء۴۳ کروڑ روپے سے زائد کے اثاثے منسلک

2026-10-16
Next Post
’کسی بھی مہم جوئی کا منہ توڑ جواب دیا جائیگا‘

’’۵۵سال پہلے دو حصوں میں تقسیم ہوا تھا‘ راج ناتھ سنگھ کی پاکستان کو سخت وارننگ

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.