ہفتہ, جولائی 18, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

ڈرون کے ذریعے اسلحہ اسمگلنگ کیس ‘این آئی اے کی تحقیقات شروع

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2026-04-07
in اہم ترین, تازہ تریں, ٹاپ سٹوری
A A
این آئی اے کا ہندواڑہ نارکو ٹیررازم کیس میں ایک اور ملزم کو گرفتار کرنے کا دعویٰ
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

 

ایجنسیز

نئی دہلی؍۶؍ اپریل

متعلقہ

’جنتر منتر پر احتجاج کا پروگرام برقرار‘

’عمر کو صرف اپنی اقتدار کی واپسی کی فکر ہے‘عوامی حقوق کی نہیں‘

نیشنل انویسٹی گیشن ایجنسی (این آئی اے) نے بھارت،پاکستان سرحد کے پار ڈرون کے ذریعے اسلحہ اور گولہ بارود کی اسمگلنگ کے معاملے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

حکام کے مطابق اس کے پیچھے ایک بڑے دہشت گردانہ منصوبے کا شبہ ہے جس کا مقصد ملک میں حملے انجام دینا ہو سکتا ہے۔

مرکزی وزارت داخلہ کی ہدایت پر این آئی اے نے اس سلسلے میں ایک مقدمہ درج کیا ہے، جس میں پاکستان میں مقیم مبینہ دہشت گرد کارکن جسویر چوہدری، اس کے بھارتی ساتھی شبھم کمار اور دیگر نامعلوم افراد کے کردار کی جانچ کی جا رہی ہے۔

یہ کیس ابتدائی طور پر رواں سال فروری میں پنجاب پولیس نے درج کیا تھا۔ امرتسر میں اسٹیٹ اسپیشل آپریشنز سیل  کو خفیہ اطلاع ملی تھی کہ چوہدری کی ہدایات پر اس کے بھارتی ساتھیوں نے ڈرون کے ذریعے بھارت،پاکستان سرحد پار سے اسلحہ، گولہ بارود اور دیسی ساختہ بم(آئی ای ڈیز) کی بڑی کھیپ حاصل کی۔

اطلاعات کے مطابق اس اسلحے کو پنجاب، دہلی اور ملک کے دیگر حصوں میں دھماکوں کے لیے استعمال کرنے کا منصوبہ بنایا جا رہا تھا۔ اس ضمن میں۱۰فروری کو ریاستی پولیس نے ایف آئی آر درج کی تھی۔

وزارت داخلہ کے حکم میں کہا گیا ہے کہ یہ معاملہ ایک ’غیر ملکی عنصر‘ کی جانب سے رچی گئی مجرمانہ سازش سے متعلق ہے، جس کا مقصد بھارت میں دہشت گردانہ کارروائیاں انجام دینا تھا۔

حکام کے مطابق جرم کی سنگینی، قومی سلامتی پر اس کے ممکنہ اثرات، اور اس کے بین الاقوامی روابط کے پیش نظر اس کیس کی تفتیش این آئی اے کو سونپی گئی ہے تاکہ اس بڑے نیٹ ورک اور سازش کو بے نقاب کیا جا سکے۔

واضح رہے کہ این آئی اے نے گزشتہ ماہ بھی پنجاب میں ڈرون کے ذریعے اسلحہ گرائے جانے کے ایک اور کیس کی تحقیقات کے لیے ایف آئی آر درج کی تھی۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

جنگ کے سائے میں ہندوستان کے لیے برکس کا مشکل امتحان، ‘اعلیٰ سفارت کاری اثرات کو کم کرے گی’: انل تریگونایت

Next Post

 کٹھوعہ میں سماجی بہبود محکمہ کے  اہلکار کو رشوت کیس میں گرفتار

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

’جنتر منتر پر احتجاج کا پروگرام برقرار‘
اہم ترین

’جنتر منتر پر احتجاج کا پروگرام برقرار‘

2026-07-16
’عمر کو صرف اپنی اقتدار کی واپسی کی فکر ہے‘عوامی حقوق کی نہیں‘
اہم ترین

’عمر کو صرف اپنی اقتدار کی واپسی کی فکر ہے‘عوامی حقوق کی نہیں‘

2026-07-16
 متنازعہ کتاب تنازع: جموں یونیورسٹی نے بلیک لسٹ مصنفین اور ناشرین پر پابندی عائد کر دی
اہم ترین

 متنازعہ کتاب تنازع: جموں یونیورسٹی نے بلیک لسٹ مصنفین اور ناشرین پر پابندی عائد کر دی

2026-07-16
 سنہا کابھگوتی نگر یاتری نواس میں یاتریوں کی سہولیات کا جائزہ
اہم ترین

 سنہا کابھگوتی نگر یاتری نواس میں یاتریوں کی سہولیات کا جائزہ

2026-07-16
ہمالیہ میں برف باری سابقہ اندازوں سے کہیں زیادہ ہو سکتی ہے، نئی تحقیق کا انکشاف
اہم ترین

ہمالیہ میں برف باری سابقہ اندازوں سے کہیں زیادہ ہو سکتی ہے، نئی تحقیق کا انکشاف

2026-07-16
فنڈنگ بحران :پاکستان کے زیر قبضہ کشمیر کی یونیورسٹی بند‘۸ہزارطلبہ متاثر
اہم ترین

پی او کے نہ ’آزاد‘ ہے، نہ ’متنازع‘، بلکہ ’زیرِ قبضہ‘ علاقہ ہے:مقامی رہنما

2026-07-16
جموں و کشمیر میں بڑا ردوبدل‘۸۲پولیس افسران تبدیل
اہم ترین

  پربھات کا کارگو کمپلیکس سری نگر  کا دورہ، سکیورٹی تیاریوں کا جائزہ

2026-07-16
ایل اور سی پر سکوت:کیرن علاقے میں سیاحتی سرگرمیاں شروع ہونے لگیں
اہم ترین

 سانبہ میں بین الاقوامی سرحد  کے قریب کھیت میں مشتبہ  سوراخ ملنے پر سرچ آپریشن

2026-07-16
Next Post
ٹنگمرگ میں اینٹی کرپشن بیورو نے کلرک کو رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کیا

 کٹھوعہ میں سماجی بہبود محکمہ کے  اہلکار کو رشوت کیس میں گرفتار

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.