ہفتہ, اگست 1, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

 کٹھوعہ میں سماجی بہبود محکمہ کے  اہلکار کو رشوت کیس میں گرفتار

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2026-04-07
in اہم ترین, تازہ تریں, ٹاپ سٹوری
A A
ٹنگمرگ میں اینٹی کرپشن بیورو نے کلرک کو رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کیا

ACB

FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

 

ایجنسیز

جموں؍۶؍ اپریل

متعلقہ

’جموںکشمیر میں تبدیلی مؤثر حکمرانی کا نتیجہ ہے‘

بھارت کا پاکستان پر مقبوضہ کشمیر میں کریک ڈاؤن کے دوران ۴۰ شہریوں کی ہلاکت کا الزام

جموں و کشمیر اینٹی کرپشن بیورو (جے کے اے سی بی)، جموں نے ایک مقدمہ ایف آئی آر نمبر۳۰/۲۰۲۶زیر دفعع۷؍انسدادِ بدعنوانی ایکٹ‘۱۹۸۸ درج کیا ہے، جس میں ایک سرکاری ملازم دیس راج، جونیئر اسسٹنٹ تعینات محکمہ سماجی بہبود، بلاور، ضلع کٹھوعہ کے خلاف شکایت کنندہ سے غیر قانونی رشوت طلب کرنے اور وصول کرنے کے الزام میں کارروائی کی گئی ہے۔

جاری بیان کے مطابق، مذکورہ سرکاری ملازم نے شکایت کنندہ سے دس ہزار روپے رشوت کا مطالبہ کیا تاکہ اس کی بیٹی کی شادی کے لیے ریاستی میرج اسسٹنس اسکیم کے تحت امداد جاری کی جا سکے، جس کی شادی۱۶؍اپریل ۲۰۲۶کو طے ہے۔

مذکورہ ملزم نے بعد ازاں بات چیت کے بعد۵ہزار روپے رشوت لینے پر رضامندی ظاہر کی۔ شکایت کنندہ پہلے ہی۱۵۰۰ روپے رشوت کے طور پر ادا کر چکا تھا اور اب دوبارہ بات چیت کے بعد ملزم مزید۳۰۰۰ روپے کا مطالبہ کر رہا تھا تاکہ۵۰ہزار روپے کی امداد جاری کی جا سکے۔ چونکہ شکایت کنندہ رشوت ادا نہیں کرنا چاہتا تھا، اس لیے اس نے قانون کے تحت کارروائی کے لیے اینٹی کرپشن بیورو سے رجوع کیا۔

شکایت موصول ہونے پر ایک خفیہ جانچ کی گئی جس میں متعلقہ سرکاری ملازم کی جانب سے رشوت طلب کرنے کی تصدیق ہوئی، جس کے بعد پولیس اسٹیشن اے سی بی جموں میں ایف آئی آر نمبر۰۳/۲۰۲۶زیر دفعہ۷؍ انسدادِ بدعنوانی ایکٹ‘۱۹۸۸ درج کر کے تحقیقات شروع کی گئیں۔

تحقیقات کے دوران ایک ٹریپ ٹیم تشکیل دی گئی، جس نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو شکایت کنندہ سے رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا۔ یہ کارروائی آزاد گواہوں کی موجودگی میں انجام دی گئی۔ ملزم کو قانونی تقاضے پورے کرتے ہوئے موقع پر ہی گرفتار کیا گیا، جبکہ رشوت کی رقم بھی اس کے قبضے سے برآمد کر لی گئی۔

مزید برآں، مجسٹریٹ کی موجودگی میں ملزم کی رہائش گاہ، واقعہ کشن پور، بلاور، میں تلاشی بھی لی جا رہی ہے۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ اس کیس کی مزید تحقیقات جاری ہے۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

ڈرون کے ذریعے اسلحہ اسمگلنگ کیس ‘این آئی اے کی تحقیقات شروع

Next Post

۳۰۰کروڑ روپے تک شاہراہ منصوبوں کی مدت۱۲ماہ مقرر

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

’جموںکشمیر میں تبدیلی مؤثر حکمرانی کا نتیجہ ہے‘
اہم ترین

’جموںکشمیر میں تبدیلی مؤثر حکمرانی کا نتیجہ ہے‘

2026-08-01
بھارت کا پاکستان پر مقبوضہ کشمیر میں کریک ڈاؤن کے دوران ۴۰ شہریوں کی ہلاکت کا الزام
اہم ترین

بھارت کا پاکستان پر مقبوضہ کشمیر میں کریک ڈاؤن کے دوران ۴۰ شہریوں کی ہلاکت کا الزام

2026-08-01
موسلا دھار بارش‘کچھ علاقوں میں اچانک سیلابی صورتحال
اہم ترین

موسلا دھار بارش‘کچھ علاقوں میں اچانک سیلابی صورتحال

2026-08-01
سجاد نے شہری ہلاکتوں کیلئے مرحوم مفتی سعید کو ذمہ دار قراردیا
اہم ترین

سجاد نے شہری ہلاکتوں کیلئے مرحوم مفتی سعید کو ذمہ دار قراردیا

2026-08-01
گھی کے چاربرانڈ اور غلط لیبل والے منجمد گوشت کا استعمال غیر محفوظ قرار
اہم ترین

گھی کے چاربرانڈ اور غلط لیبل والے منجمد گوشت کا استعمال غیر محفوظ قرار

2026-08-01
پٹن تصادم :’جاں بحق جنگجو آرمی ریکروٹمنٹ ریلی میں رخنہ ڈالنے کی طاق میں تھے‘
اہم ترین

کولگام میں دہشت گردوں  کی فائرنگ، غیر مقامی مزدور ہلاک، دوسرا زخمی

2026-08-01
بارہمولہ میں بی ایس ایف اہلکار  گولی لگنے سے مردہ پائے گئے
اہم ترین

بارہمولہ میں بی ایس ایف اہلکار گولی لگنے سے مردہ پائے گئے

2026-08-01
اینٹی کرپشن بیورو نے حلقہ پٹواری برین نشاط اور چوکیدار کو رنگے ہاتھوں دھر لیا
اہم ترین

فائر اینڈ ایمرجنسی سروسز کے۵۵۲ منتخب امیدوار  دوبارہ قد کی پیمائش کیلئے طلب

2026-08-01
Next Post
۳۰۰کروڑ روپے تک شاہراہ منصوبوں کی مدت۱۲ماہ مقرر

۳۰۰کروڑ روپے تک شاہراہ منصوبوں کی مدت۱۲ماہ مقرر

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.