منگل, ستمبر 1, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

’رنجیت ساگر ڈیم معاملہ پنجاب کے ساتھ اٹھائیں گے‘

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2026-04-03
in اہم ترین, تازہ تریں, ٹاپ سٹوری
A A
’رنجیت ساگر ڈیم معاملہ پنجاب کے ساتھ اٹھائیں گے‘
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

 

یہ کوئی انفرادی معاہدہ نہیں بلکہ دوحکومتوں میں عہد ہے :وزیر اعلیٰ

ایجنسیز

متعلقہ

’کوئی اختیار نہیں‘،ثالثی عدالت کا فیصلہ مسترد 

پاکستانی انسانی حقوق کمیشن کا پی او جے کے انتخابات کی شفافیت پر سوال

جموں؍۲؍اپریل

            جموں و کشمیر کے وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے جمعرات کو کہا کہ وہ رنجیت ساگر ڈیم سے متعلق زیر التوا وعدوں کا معاملہ اپنے ہم منصب پنجاب کے ساتھ اٹھائیں گے۔

            عمرعبداللہ کا یہ بیان اس وقت سامنے آیا جب بی جے پی نے اس منصوبے کی نگرانی کرنے والے بین الحکومتی معاہدے کی مبینہ خلاف ورزیوں پر تشویش ظاہر کی۔ رنجیت ساگر ڈیم، جسے تھیئن ڈیم بھی کہا جاتا ہے، دریائے راوی پر واقع ایک بڑا۶۰۰ میگاواٹ ہائیڈرو الیکٹرک منصوبہ ہے جو کٹھوعہ (جموں و کشمیر) اور پٹھانکوٹ (پنجاب) کے قریب واقع ہے، اور۲۰۰۱ میں مکمل ہوا تھا۔

            بی جے پی کے رکن اسمبلی درشن کمار کے سوال اور ان کے ساتھی شام لال شرما کے ضمنی سوال کے جواب ‘ جس میں پنجاب حکومت کی جانب سے منصوبے سے۲۰ فیصد بجلی کے حصے کی فراہمی میں ناکامی اور متاثرہ خاندانوں کو واجب الادا معاوضے کا ذکر کیا گیا‘میں وزیر اعلیٰ نے کہا کہ وہ۱۹۷۹ میں منصوبے کی تعمیر کے دوران طے پانے والی مفاہمتی یادداشت  میں درج وعدوں کی یاد دہانی پنجاب حکومت کو کرائیں گے۔

            عمرعبداللہ نے کہا’’یہ کوئی انفرادی معاہدہ نہیں بلکہ حکومت پنجاب اور حکومت جموں و کشمیر کے درمیان ایک خودمختار عہد ہے، لہٰذا ذمہ داریوں سے روگردانی کا کوئی سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔ ہم انہیں باضابطہ طور پر یاد دہانی کرائیں گے اور اس بات پر زور دیں گے کہ وہ اپنے وعدوں کو تسلیم کریں اور پورا کریں‘‘۔

            وزیر اعلیٰ نے کہا کہ جموں و کشمیر کو رنجیت ساگر ڈیم سے۲۰ فیصد بجلی کا حق حاصل ہے، جو۲۰۱۹ میں پنجاب اسٹیٹ پاور کارپوریشن لمیٹڈ اور جے کے پاور کارپوریشن لمیٹڈ کے درمیان ہونے والے سیلز معاہدے کے مطابق ہے۔

            تاہم، ناکافی ترسیلی ڈھانچے کی وجہ سے بجلی کی فراہمی ابھی تک شروع نہیں ہو سکی۔ معاوضے کے حوالے سے عمرعبداللہ نے بتایا کہ کل۸۵ء۴۸کروڑ روپے میں سے تقریباً۷۱ء۱۵ کروڑ روپے پنجاب کی جانب سے جاری کیے جا چکے ہیں، جبکہ تقریباً۱۵ء۹۴کروڑ روپے، بشمول سود، ابھی باقی ہیں۔

            وزیر اعلیٰ نے کہا کہ ادائیگی میں تاخیر کی ایک وجہ یہ بھی ہے کہ کچھ دعویداروں نے بارہا نوٹسز کے باوجود آدھار، پین اور بینک تفصیلات جیسے ضروری دستاویزات جمع نہیں کرائے۔ روزگار کے معاملے پر وزیر اعلیٰ نے کہا کہ۸۰۰سے زائد متاثرہ خاندانوں کے مسائل متعلقہ حکام کے ساتھ اٹھائے گئے ہیں۔

            تاہم انہوں نے تسلیم کیا کہ اب تک دی جانے والی ملازمتیں توقعات کے مطابق نہیں ہیں اور اس سلسلے میں مزید بات چیت کی ضرورت ہے تاکہ معاہدے اور بعد کی بحالی پالیسیوں کے تحت کیے گئے وعدے مکمل طور پر نافذ کیے جا سکیں۔

            عمرعبداللہ نے کہا’’ہماری کوشش یہ بھی ہے کہ رقم جلد از جلد مستحقین تک پہنچے، تاہم یہ بھی حقیقت ہے کہ جب تک تمام ضروری تقاضے اور طریقہ کار مکمل نہیں ہوتے، ادائیگی ممکن نہیں‘‘۔ انہوں نے مزید کہا’’ہم اس معاملے کا متعلقہ انتظامیہ کے ساتھ جائزہ لیں گے اور یہ یقینی بنانے کی کوشش کریں گے کہ۱۹۷۹ کے معاہدے کے تحت کیے گئے وعدے طے شدہ طریقہ کار اور مدت کے اندر مکمل کیے جائیں‘‘۔

            پنجاب حکومت پر مفاہمتی یادداشت کے تحت وعدے پورے نہ کرنے کا الزام لگاتے ہوئے شام لال شرما نے وزیر اعلیٰ سے کہا کہ وہ اس معاملے کو سنجیدگی سے اٹھائیں۔ انہوں نے کہا’’ہم اپنی طرف سے بھی تعاون کے لیے تیار ہیں۔ چونکہ اب دوسرے مرحلے پر کام جاری ہے، اس لیے یہ تمام زیر التوا معاملات اٹھانے کا درست وقت ہے‘‘۔

            درشن کمار نے متاثرہ افراد کے ساتھ ہونے والی ناانصافی پر تشویش ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ جن لوگوں کو ملازمت دی گئی ہے، انہیں اکثر باورچی یا مزدور جیسے عہدوں پر تعینات کیا جاتا ہے، جہاں ترقی کے مواقع نہ ہونے کے برابر ہیں۔

            عمرعبداللہ نے کہا’’معاہدے میں یہ بھی طے تھا کہ ملازمتیں منصوبے کے قریب دی جائیں گی، مگر اس کے برعکس لوگوں کو پنجاب کے دور دراز علاقوں میں بھیج دیا گیا ہے۔ اعلیٰ تعلیم یافتہ نوجوان، حتیٰ کہ پوسٹ گریجویٹ افراد کو بھی کم درجے کی ملازمتوں میں رکھا جا رہا ہے، جہاں وہ کلرک جیسے کام کرنے پر مجبور ہیں۔‘‘

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

جموں و کشمیر میں بجلی کے بقایا جات۳۷۴۷ کروڑ روپے سے تجاوز کرگئے

Next Post

ایل جی نے اسمبلی سے منظور شدہ  تین بلوں کی منظوری دے دی

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

’کوئی اختیار نہیں‘،ثالثی عدالت کا فیصلہ مسترد 
اہم ترین

’کوئی اختیار نہیں‘،ثالثی عدالت کا فیصلہ مسترد 

2026-09-01
پاکستانی انسانی حقوق کمیشن کا پی او جے کے انتخابات کی شفافیت پر سوال
اہم ترین

پاکستانی انسانی حقوق کمیشن کا پی او جے کے انتخابات کی شفافیت پر سوال

2026-09-01
’بھارت کثرت میں وحدت کے اصول پر قائم‘
اہم ترین

سنہا کی انڈین ریڈ کراس سوسائٹی کی سالانہ جنرل میٹنگ کی صدارت

2026-09-01
اننت ناگ کے نوجوان کسان نے روپ وے بنا کر شعبہ باغبانی میں انقلاب برپا کیا
اہم ترین

’جموں و کشمیر میں سیب کی پیداواریت میں کمی‘ بادام کی کاشت سکڑ گئی‘

2026-09-01
ماہانہ وظیفے میں اضافہ ‘انٹرن ڈاکٹروں کی غیر معینہ ہڑتال شروع
اہم ترین

ماہانہ وظیفے میں اضافہ ‘انٹرن ڈاکٹروں کی غیر معینہ ہڑتال شروع

2026-09-01
بالائی علاقوں میں تازہ برفباری‘ میدانی علاقوں میں بارش
اہم ترین

 آئندہ۲۴سے۴۸ گھنٹوں کے دوران موسلادھار بارشوں کا امکان

2026-09-01
رام بن میں پولیس اور فوج کی مشترکہ کارروائی میں جنگجوؤں کی خفیہ کمیشن گاہ تباہ
اہم ترین

شوپیاں میں دہشت گردوں  کا ٹھکانہ تباہ، اسلحہ و گولہ بارود برآمد

2026-09-01
سرینگر سڑک حادثے میں دو؍افراد ہلاک ‘ایک زخمی
اہم ترین

واتھورہ میں ٹرک کی زد میں  آکر۱۷ سالہ لڑکا جاں بحق

2026-09-01
Next Post
ایل جی نے اسمبلی سے منظور شدہ   تین بلوں کی منظوری دے دی

ایل جی نے اسمبلی سے منظور شدہ  تین بلوں کی منظوری دے دی

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.