جمعہ, اکتوبر 16, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

جموں و کشمیر میں بجلی کے بقایا جات۳۷۴۷ کروڑ روپے سے تجاوز کرگئے

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2026-04-03
in اہم ترین, تازہ تریں, ٹاپ سٹوری
A A
جموں و کشمیر میں بجلی کے بقایا جات۳۷۴۷ کروڑ روپے سے تجاوز کرگئے
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

 

پی ایچ ای، آبپاشی اور سی آر پی ایف سرفہرست نادہندگان میں شامل ‘محکمہ داخلہ اورہاؤسنگ و شہری ترقی محکمہ بھی پیچھے نہیں ہیں 

(ویب ڈیسک )

متعلقہ

’لداخ کی ترقی مرکز کی اولین ترجیح‘

سپریم کورٹ میں مرکز کا بیان:’ریل بنانے والے اور آزاد صحافی میں فرق کرنا مشکل ‘

سرینگر؍۲؍اپریل

            جموں کشمیر کے وزیر اعلیٰ ‘عمر عبداللہ نے جمعرات کو کہا کہ یونین ٹیریٹری میں سرکاری محکموں‘پبلک سیکٹر یونٹس اور سیکورٹی اداروں پر بجلی کے بقایا جات بڑھ کر۳۷۴۷ کروڑ روپے سے زائد ہو گئے ہیں، جن میں بڑی ذمہ داریاں بنیادی ڈھانچے اور یوٹیلٹی سے متعلق اہم محکموں پر مرکوز ہیں۔

            بجلی کے بقایا جات کی یہ تفصیلات وزیر اعلیٰ، جو پاور ڈیولپمنٹ ڈیپارٹمنٹ(پی ڈی پی)کے انچارج بھی ہیں، نے اسمبلی میں پی ڈی پی کے رکن اسمبلی آغا سید منتظر مہدی کے سوال کے جواب میں پیش کیں۔

            اعداد و شمار کے مطابق کل بقایا رقم۳۷۴۷۳۵ء۴۲ لاکھ روپے ہے، جس میں۲۳۱۰۲۲ء۴۱لاکھ روپے کشمیر پاور ڈسٹری بیوشن کارپوریشن لمیٹڈ(کے پی ڈی سی ایل)کے تحت اور۱۴۳۷۱۳ء۰۱لاکھ روپے جموں پاور ڈسٹری بیوشن کارپوریشن لمیٹڈ(جے پی ڈی سی ایل )کے تحت شامل ہیں۔

            پبلک ہیلتھ انجینئرنگ(پی ایچ ای) محکمہ سب سے بڑا نادہندہ بن کر سامنے آیا ہے، جس کے بقایا جات۱۳۰۰۴۳ لاکھ روپے ہیں، اس کے بعد آبپاشی و فلڈ کنٹرول محکمہ ہے جس پر۵۸۰۵۹ء۷۲ لاکھ روپے واجب الادا ہیں۔

            سیکورٹی ایجنسیوں میں سینٹرل ریزرو پولیس فورس(سی آر پی ایف)پر۲۹۶۳۸ء۴۵ لاکھ روپے، فوج پر۱۹۷۱۹ء۹۴لاکھ روپے جبکہ بارڈر سیکیورٹی فورس(بی ایس ایف)پر۱۱۱۶ء۸۷لاکھ روپے کے بقایا جات ہیں۔

            محکمہ داخلہ پر۲۲۳۰۶ء۴۶ لاکھ روپے کے بقایا جات جمع ہو چکے ہیں، جبکہ ہاؤسنگ و شہری ترقی محکمہ پر۱۴۴۴۹ء۴۷لاکھ روپے واجب الادا ہیں۔پاور ڈیولپمنٹ ڈیپارٹمنٹ خودبھی ۱۰۷۵۶ء۵۳لاکھ روپے کا مقروض ہے، جبکہ پاور ڈیولپمنٹ کارپوریشن پر۲۲۷۷ء۵۱لاکھ روپے کے بقایا جات ہیں۔

            میونسپل ادارے بھی ایک بڑا بوجھ بنے ہوئے ہیں، جن میں صرف میونسپلٹیز پر۲۴۱۶۳ء۸۰ لاکھ روپے واجب الادا ہیں۔ محکمہ ریونیو و ریلیف پر۸۲۲۷ء۶۲ لاکھ روپے جبکہ محکمہ صحت و طبی تعلیم پر۱۱۹۸۹ء۳۱لاکھ روپے کے بقایا جات ہیں۔

            دیگر بڑے محکموں میں محکمہ سیاحت(۴۷۵۹ء۰۵ لاکھ روپے)، محکمہ تعلیم(۲۸۶۶ء۴۰لاکھ روپے)، محکمہ تعمیرات عامہ(۱۹۵۱ء۲۱لاکھ روپے) اور محکمہ دیہی ترقی(۱۰۶۲ء۹۵لاکھ روپے) شامل ہیں۔

            اعداد و شمار میں مرکزی ایجنسیوں اور پبلک سیکٹر اداروں جیسے این ایچ پی سی‘این ایچ اے آئی‘ ریلوے، پاور گرڈ کارپوریشن آف انڈیا، بی ایس این ایل ‘ اور پراسر بھارتی کے بقایا جات بھی شامل ہیں، اس کے علاوہ مختلف ڈیولپمنٹ اتھارٹیز اور کارپوریشنز جیسے جے ڈی اے ‘ یو ڈی اے ‘ سڈکو اور ایس آر ٹی سی بھی شامل ہیں۔

            اپنے جواب میں عبداللہ نے کہا کہ پاور ڈسٹری بیوشن کمپنیاں(ڈسکامز) نادہندہ محکموں اور اداروں سے بقایا جات کی وصولی کے لیے سرگرمی سے اقدامات کر رہی ہیں۔

            اس انکشاف سے جموں و کشمیر کے پاور سیکٹر پر بڑھتے ہوئے مالی دباؤ کی نشاندہی ہوتی ہے، جہاں بقایا جات کا ایک بڑا حصہ سرکاری اور ادارہ جاتی استعمال میں پھنسا ہوا ہے۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

’ جلد ہی ایک ’انتہائی اہم‘بل کے لیے پارلیمنٹ کا دوبارہ اجلاس ہوگا‘

Next Post

’رنجیت ساگر ڈیم معاملہ پنجاب کے ساتھ اٹھائیں گے‘

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

’بھارت دہشت گردی کیخلاف موقف پر ثابت قدم‘
اہم ترین

’لداخ کی ترقی مرکز کی اولین ترجیح‘

2026-10-16
۱۳ سال سے کم عمر بچوں کو سوشل میڈیا استعمال کرنے سے روکنے کی درخواست مسترد 
اہم ترین

سپریم کورٹ میں مرکز کا بیان:’ریل بنانے والے اور آزاد صحافی میں فرق کرنا مشکل ‘

2026-10-16
سانبہ میں گھر گھر تلاشی لوگوں سے پوچھ گچھ
اہم ترین

جموں و کشمیر کے کئی علاقوں میں بارش، بالائی علاقوں میں تازہ برف باری سے پہاڑ سفید

2026-10-16
’سرینگر میں بائر سیلر ملاقات سے برآمدات کو نئی رفتار ملے گی‘
اہم ترین

سونمرگ کو سال بھر ایڈونچر کھیلوں کا مرکز بنانے کا منصوبہ:عمر

2026-10-16
جموں و کشمیر کی ترقی کیلئےاسٹارٹ اپ کلچر پر توجہ ضروری:ایل جی سنہا
اہم ترین

سنہا کی ’جشنِ ڈل‘ کی کامیاب تکمیل پر پولیس کو مبارک باد

2026-10-16
امریکہ ہندوستان کے ساتھ یکجہتی کا اظہار اور دفاع کے حق کی حمایت کرتا ہے :راج ناتھ
اہم ترین

پاکستان سے کسی بھی دہشت گردانہ کارروائی کا پہلے سے زیادہ  سخت جواب دیا جائے گا: راجناتھ

2026-10-16
اہم ترین

بی جے پی نے جموں  کشمیر حکومت کے ’دوہرے اقتدار‘ کے مؤقف کو مسترد کردیا

2026-10-16
پولیس نے سرینگر میں ۵ رہائشی مکان مقفل کئے
اہم ترین

سرینگر میں منشیات کے خلاف  کارروائی، ۱۳ء۴۳ کروڑ روپے سے زائد کے اثاثے منسلک

2026-10-16
Next Post
’رنجیت ساگر ڈیم معاملہ پنجاب کے ساتھ اٹھائیں گے‘

’رنجیت ساگر ڈیم معاملہ پنجاب کے ساتھ اٹھائیں گے‘

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.