بدھ, جولائی 22, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

’پاکستان اب بھی ہندوستان کو نشانہ بنانے والے دہشت گرد گروپوں کو پناہ دے رہا ہے‘

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2026-03-29
in اہم ترین, تازہ تریں, ٹاپ سٹوری
A A
’پاکستان اب بھی ہندوستان کو نشانہ بنانے والے دہشت گرد گروپوں کو پناہ دے رہا ہے‘
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

 

پاکستان ان دہشت گرد گروپوں کیلئے بیک وقت اڈے اور ہدف کے طور پر استعمال ہو رہا ہے:امریکی رپورٹ میں خبردار کیا گیا

(ندائے مشرق ڈیسک )

متعلقہ

’۱۰۰روزہ انسدادِ منشیات مہم محض آغاز ‘

مسلسل بارشیں:بیروہ میں میونسپل شاپنگ کمپلیکس سیلابی ریلے کی نذر

سرینگر؍۲۸مارچ

            کانگریشنل ریسرچ سروس کی ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پاکستان اپنی سرزمین پر متعدد دہشت گرد تنظیموں کو پناہ دینا جاری رکھے ہوئے ہے، جن میں وہ گروپ بھی شامل ہیں جو ہندوستان اور کشمیر کو نشانہ بناتے ہیں۔

             رپورٹ میں بتایا گیا کہ برسوں کی فوجی کارروائیوں اور پالیسی اقدامات کے باوجود یہ دہشت گرد گروپ’پاکستانی سرزمین پر کام کرنا جاری رکھے ہوئے ہیں‘۔

            کانگریشنل ریسرچ سروس نے کہا کہ ہندوستان پر مرکوز متعدد گروپ اب بھی سرگرم ہیں۔ لشکر طیبہ‘ جو۲۰۰۸کے ممبئی حملوں کا ذمہ دار ہے، اور جیش محمد، جو۲۰۰۱ کے ہندوستانی پارلیمنٹ پر حملے سے منسلک ہے، پاکستانی سرزمین سے کارروائیاں کرتے رہتے ہیں۔

            رپورٹ میں کہا گیا کہ پاکستان ان دہشت گرد گروپوں کے لیے بیک وقت اڈے اور ہدف کے طور پر استعمال ہو رہا ہے۔

            پاکستان میں گزشتہ برسوں دہشت گردی میں تیزی سے اضافہ ہوا ہے۔۲۰۱۹ میں۳۶۵تک گر جانے والی اموات کے بعد (جو مسلسل پانچ سال تک کم ہو رہی تھیں)، دہشت گردی سے متعلق اموات کی تعداد میں سال بہ سال اضافہ ہوا ہے اور’’۲۰۲۵میں یہ تعداد بڑھ کر۴۰۰۱ تک جا پہنچی جو گیارہ سالوں میں سب سے زیادہ ہے‘‘۔

            رپورٹ کے مطابق پاکستان دہشت گردی سے’’سب سے زیادہ متاثر ہونے والا ملک‘‘ ہے، جو۲۰۲۱ میں افغانستان میں طالبان کی واپسی کے بعد عسکریت پسندی کے دوبارہ سر اٹھانے کی عکاسی کرتا ہے۔

            مزید برآں، امریکی کانگریس کے اس تحقیقی ادارے نے یہ بھی پایا کہ زیادہ تر دہشت گرد گروہ’اسلامی انتہا پسندانہ نظریے سے متحرک ہیں‘۔

            رپورٹ میں کہا گیا کہ یہ گروہ پانچ وسیع زمروں میں آتے ہیں:عالمی سطح پر مرکوز، افغانستان پر مرکوز، ہندوستان اور کشمیر پر مرکوز، مقامی طور پر فعال، اور فرقہ وارانہ تنظیمیں۔

            رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ القاعدہ ایک ایسا ہی گروپ ہے جو خطے میں کام کرنا جاری رکھے ہوئے ہے، حالانکہ اس کا’مرکزی ڈھانچہ شدید طور پر کمزور ہو چکا ہے‘، اور وہ دیگر انتہاپسند تنظیموں کے ساتھ اتحاد برقرار رکھتا ہے۔

            داعش کا علاقائی ذیلی گروپ، داعش-خراسان صوبہ، جس کے پاس’۴ہزار سے ۶ہزارلڑاکا‘ہونے کا تخمینہ ہے، افغانستان اور پاکستان میں سرگرم ہے اور اس نے دیگر انتہاپسند گروپوں کے سابق ارکان کو شامل کیا ہے۔

            امریکی رپورٹ میںمقامی سطح پر، تحریک طالبان پاکستان کو ’پاکستان میں کام کرنے والا سب سے مہلک دہشت گرد گروپ‘قرار دیا گیا ہے، جس کے پاس تخمیناً۲۵۰۰ سے۵۰۰۰لڑاکا ہیں اور اس کا اعلان کردہ مقصد پاکستانی ریاست کا تختہ الٹنا اور شرعی نظام نافذ کرنا ہے۔

            سی آر ایس امریکی کانگریس کا ایک آزاد تحقیقی ادارہ ہے جو کانگریس کے اراکین کو باخبر فیصلے کرنے میں مدد دینے کے لیے مختلف مسائل پر متواتر رپورٹیں تیار کرتا ہے۔ اس کی رپورٹیں کانگریس کی سرکاری حیثیت نہیں سمجھی جاتیں۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

بانڈی پورہ اور گاندربل  کیلئے برفانی تودے کا انتباہ

Next Post

 اسمبلی میں ڈاکٹر فاروق عبداللہ پر قاتلانہ حملے کی مذمت

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

’۱۰۰روزہ انسدادِ منشیات مہم محض آغاز ‘
اہم ترین

’۱۰۰روزہ انسدادِ منشیات مہم محض آغاز ‘

2026-07-22
مسلسل بارشیں:بیروہ میں میونسپل شاپنگ کمپلیکس سیلابی ریلے کی نذر
اہم ترین

مسلسل بارشیں:بیروہ میں میونسپل شاپنگ کمپلیکس سیلابی ریلے کی نذر

2026-07-22
’ ریاستی درجہ جموں و کشمیر کی خصوصی آئینی حیثیت کی بحالی کی بنیاد ہے‘
اہم ترین

’ ریاستی درجہ جموں و کشمیر کی خصوصی آئینی حیثیت کی بحالی کی بنیاد ہے‘

2026-07-22
’حکومت سیاسی سرگرمیاں معطل کرے‘ باز آباد کاری پر توجہ دے‘
اہم ترین

’حکومت سیاسی سرگرمیاں معطل کرے‘ باز آباد کاری پر توجہ دے‘

2026-07-22
’جھلستی دھوپ کے باعث تعطیلات ہوئیں، اب بارشوں کے سبب توسیع، یہ کیسا فیصلہ؟‘
اہم ترین

’جھلستی دھوپ کے باعث تعطیلات ہوئیں، اب بارشوں کے سبب توسیع، یہ کیسا فیصلہ؟‘

2026-07-22
جموں کشمیر کے تمام اسکولوں کی  گرمائی تعطیلات۲۶ جولائی تک توسیع
اہم ترین

جموں کشمیر کے تمام اسکولوں کی گرمائی تعطیلات۲۶ جولائی تک توسیع

2026-07-22
وزیر اعلیٰ کا جموں و کشمیر کیلئے مزید سرمایہ کاری کا مطالبہ
اہم ترین

 بارش کے بعد آبی جماؤ  پر وزیر اعلیٰ کا  اسمارٹ سٹی  منصوبے کی تحقیقات کا اعلان

2026-07-22
’ منشیات کے مسئلہ براہِ راست تعلق دہشت گردی سے ہے‘
اہم ترین

 چہرہ شناختی نظام کی مدد سے یو اے پی اے کا ملزم اننت ناگ میں گرفتار

2026-07-22
Next Post
 اسمبلی میں ڈاکٹر فاروق عبداللہ پر قاتلانہ حملے کی مذمت

 اسمبلی میں ڈاکٹر فاروق عبداللہ پر قاتلانہ حملے کی مذمت

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.