جمعہ, جولائی 24, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home سچ تو یہ ہے

حادثوں کا شہر

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2026-03-20
in سچ تو یہ ہے
A A
کانگریسی قیادت ‘ بھاجپا کیلئے اثاثہ
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

کوئی مستعفی نہیں ہوگا!

دہلی کی بے دلی!

 

صاحب کوئی ہمیں بھی سمجھائے کہ آخر یہ ہو کیا رہا ہے ؟نہیں صاحب جو ہورہا ہے ‘ اسے یونہی ہونے نہیںدیا جا سکتا ہے اور….اور بالکل بھی نہیں دیا جا سکتا ہے…. اسے روکنا ہو گا آج اور ابھی روکنا ہو گا کہ …. کہ بات انسانی زندگیوں کی ہے…. جو آئے روز سڑک حادثوں کی نذر ہو رہی ہیں …. ابھی ایک حادثے میں ہلاک ہونے والے یا والوں کی آخری رسومات بھی انجام نہیں دی جاتی ہیں کہ ….دوسرا حادثہ…. سڑک حادثہ ہوجاتا ہے ۔پہلے تو بڑی بڑی شاہراہوں پر حادثے ہوتے تھے…. بڑے بڑے حادثے اور اب تو سرینگر اور وادی کے دوسرے اضلاع کے چھوٹے موٹے راستوں پر یہ حادثے ہو تے ہیں …. سو فیصد ہو تے ہیں ۔ ایسا لگ رہا ہے کہ جموں کشمیر میں سڑک حادثوںکا کوئی مقابلہ چل رہا ہے…. لگتا ہے کہ ایک دوڑ سی لگی ہو ئی ہے …. سڑک حادثوں کی دوڑ جس میں ہر ایک شامل ہونا چاہتا ہے …. ان حادثوں میں لوگ مررہے ہیں….کیوں مررہے ہیں‘ ہم نہیں جانتے ہیں…. کہ …. کہ اگر ہم کچھ جانتے ہیں تو یہ کہ یہ حادثے …. جان لیوا حادثے اظہار تعزیت کے پیغامات اور …. اور نہ مارے گئے افراد کے لواحقین کے حق میں مالی امداد منظور کرنے سے رک سکتے ہیں…. انتظامیہ کا رول صرف ایکس گریشیا ریلیف کی ادائےگی یا منظوری تک ہی محدود نہیں ہے…. محدود نہیں ہو نا چاہےے‘محدود نہیں ہو سکتا ہے…. حادثے کیوں ہو رہے ہیں‘ اتنے تواتر کے ساتھ کیوں ہو رہے ہیں‘ اس بات کا پتہ لگا کر ‘تدارکی اقدامات اٹھا کر …. جو کوتاہیاں اور خامیاں سامنے آئیں گی انہیں ایڈریس کرنے سے ہی سڑک حادثے اور ان حادثوں میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع کو روکا جا سکتا ہے…. روکا جانا چاہئے ۔ جموں کشمیر ایک چھوٹی نہیں بلکہ بہت چھوٹی سی جگہ ہے اور…. اور اس چھوٹے موٹے علاقے میں سالانہ دس بارہ سو افراد کی سڑک حادثات میں موت واقعی میں کوئی چھوٹی موٹی بات نہیں ہے اور…. اور بالکل بھی نہیں ہے ۔اس لئے صاحب اس سے پہلے کہ حادثات مزید لوگوں کی جان لیں ‘ گھروں کو اجاڑ دیں …. ہنگامی نہیں بلکہ جنگی اقدامات کی ضرورت ہے اور…. اور ہمیں یقین ہے …. ایک سو فےصد یقین ہے کہ انتظامیہ اقدامات کریگی…. فوری طور پر کریگی  ….عملی اقدامات۔ ہے نا؟

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

’مغربی ایشیا کی صورتحال عالمی برادری کیلئے آزمائش‘

Next Post

جموں و کشمیر میں۱۴؍ اور۱۵؍اپریل کو کشمیر ٹریول مارٹ کا انعقاد

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

کوئی مستعفی نہیں ہوگا!

2026-07-23
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

دہلی کی بے دلی!

2026-07-22
کانگریسی قیادت ‘ بھاجپا کیلئے اثاثہ
سچ تو یہ ہے

بارش پر مقدمہ

2026-07-21
کانگریسی قیادت ‘ بھاجپا کیلئے اثاثہ
سچ تو یہ ہے

سرما نہیں گرما میں اسکول بند رکھئے!

2026-07-19
کانگریسی قیادت ‘ بھاجپا کیلئے اثاثہ
سچ تو یہ ہے

موسم گرما اور بہکی بہکی باتیں

2026-07-18
کانگریسی قیادت ‘ بھاجپا کیلئے اثاثہ
سچ تو یہ ہے

جناب! غصہ تھوک دیجئے

2026-07-16
کانگریسی قیادت ‘ بھاجپا کیلئے اثاثہ
سچ تو یہ ہے

۱۳ جولائی کے کتنے سچ ہیں؟

2026-07-15
کانگریسی قیادت ‘ بھاجپا کیلئے اثاثہ
سچ تو یہ ہے

مٹن نہیں تو چکن ہی سہی!

2026-07-12
Next Post
’جموں کشمیر کی وحدت ناقابلِ سمجھوتہ‘

جموں و کشمیر میں۱۴؍ اور۱۵؍اپریل کو کشمیر ٹریول مارٹ کا انعقاد

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.