جمعہ, ستمبر 11, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

شوال کا چاند نظر نہ آیا، جموں و کشمیر  میں عیدالفطر ہفتہ کو منائی جائے گی

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2026-03-20
in اہم ترین, تازہ تریں, ٹاپ سٹوری
A A
حج ۲۰۲۲:وقوف عرفہ ۸ جولائی کو ہوگا‘
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

 

سرینگر؍۱۹ مارچ

جمعرات کی شام شوال کا چاند نظر نہیں آیا، جس کے بعد جموں و کشمیر بھر میں عیدالفطر اب ہفتہ،۲۱ مارچ۲۰۲۶کو منائی جائے گی۔

متعلقہ

’جموںکشمیر اپنی کہانیاں خود بیان کرے ‘

لداخ کو آرٹیکل۳۷۱کے تحت آئینی تحفظات، منفرد طرز کا منتخب ادارہ ملنے کا امکان

مفتی اعظم‘ مفتی ناصر اسلام  نے کہا’’خطے کے کسی بھی حصے سے چاند نظر آنے کی کوئی مصدقہ اطلاع موصول نہیں ہوئی، لہٰذا عیدالفطر ہفتہ کو منائی جائے گی‘‘۔

اسلام نے کہا کہ اس کے ساتھ ہی مقدس مہینہ رمضان۳۰دن مکمل کرے گا۔ انہوں نے عوام کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے خطے میں امن، ہم آہنگی اور خوشحالی کے لیے دعا بھی کی۔

وادی بھر میں مسلمان اب ہفتہ کے روز مذہبی جوش و خروش کے ساتھ عید منانے کی تیاریوں میں مصروف ہیں۔ عید کی نماز عیدگاہوں اور مساجد میں ادا کی جائے گی، جبکہ اس موقع سے قبل بازاروں میں بھی خاصی چہل پہل دیکھی جا رہی ہے۔

دریںا ثنا ملک کی کسی بھی تنظیم نے چاند کی رویت کا اعلان نہیں کیا ہے، لہذا شوال کی پہلی تاریخ بروز ہفتہ۲۱مارچ ہوگی اور عید کی نماز۲۱مارچ کو ادا کی جائے گی۔

یہ اطلاع مرکزی دارالقضا امارت شرعیہ بہار، اڑیسہ، جھارکھنڈ، پھلواڑی شریف پٹنہ،رؤیت ہلال کمیٹی امارت شرعیہ ہند، مرکزی چاند کمیٹی فرنگی محل لکھنو اور دیگر تنظیموں نے دی ہے۔

دہلی اور آس پاس موسم ابر آلود ہونے کے سبب چاند نہیں دیکھا گیا۔ آج بعد نماز مغرب رؤیت ہلال کمیٹی امارت شرعیہ ہند کی میٹنگ مولانا مفتی ذکاوت حسین قاسمی نائب امیر شریعت صوبہ دہلی کے زیر صدارت، امارت شرعیہ ہند کے مرکزی دفتر میں منعقد ہوئی۔چاند دیکھنے کا اہتمام کیا گیا۔ دہلی میں مطلع ابر آلود ہے،چاند نظر نہیں آیا۔ ملک کے بیشتر مقامات سے رابطہ کیا گیا، کسی جگہ سے روئیت کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔

مرکزی دارالقضا امارت شرعیہ بہار، اڑیسہ، جھارکھنڈ، پھلواڑی شریف پٹنہ کے قاضی انظار عالم قاسمی نے اعلان کیا ہے کہ پٹنہ اور دیگر شاخوں نے میں چاند دیکھنے کا اہتمام کیا مگر کہیں سے بھی رویت کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔ لہذا۳۰کی رویت کا اعتبار کرتے ہوئے کل بروز جمعہ ماہ رمضان کی ۳۰تاریخ ہوگی اور بروز۲۱مارچ کو عیدالفطر کی نماز ادا کی جائے گی۔ امارت شرعیہ ہند نے بھی عدم رویت کا اعلان کیا ہے۔ اس کے علاوہ شاہی جامع مسجد فتح پوری رویت ہلال کمیٹی، مسجد فتح پوری،دہلی اور ملک کی مختلف رویت ہلال کمییٹوں نے چاند نہ دیکھے جانے کی اطلاع دی ہے۔

دریں اثناء مرکزی جمعیت اہل حدیث ہند کی مرکزی اہل حدیث رؤیت ہلال کمیٹی دہلی سے جاری اخباری بیان کے مطابق بعد نماز مغرب اہل حدیث کمپلیکس، ابوالفضل انکلیو،جامعہ نگر، نئی دہلی میں مرکزی اہل حدیث رؤیت ہلال کمیٹی دہلی کی ایک اہم میٹنگ منعقد ہوئی اور رؤیت ہلال سلسلے میں حسب سابق ملک کی اکثرریاستوں کے ذمہ داروں اور ملی تنظیموں سے بذریعہ فون رابطے کیے گئے۔ مگر ملک کے کسی بھی حصہ سے رؤیت ہلال کی کوئی خبر موصول نہیں ہوئی۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

۷۳راجیہ سبھا اراکینِ پارلیمنٹ نے  اپنے خلاف مجرمانہ مقدمات ظاہر کیے

Next Post

ورلڈ ہیپی نیس رپورٹ بھارت۱۱۶ویں مقام پر

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

حکومت جموںکشمیر میں جنگل راج کی اجازت نہیں دے گی ‘
اہم ترین

’جموںکشمیر اپنی کہانیاں خود بیان کرے ‘

2026-09-11
لداخ کو آرٹیکل۳۷۱کے تحت آئینی تحفظات، منفرد طرز کا منتخب ادارہ ملنے کا امکان
اہم ترین

لداخ کو آرٹیکل۳۷۱کے تحت آئینی تحفظات، منفرد طرز کا منتخب ادارہ ملنے کا امکان

2026-09-11
لال قلعہ ہدف نہیں بلکہ لال مندر ہدف تھا ‘لیکن ٹریفک نے خودکش بمبار کا رخ بدل دیا
اہم ترین

لال قلعہ ہدف نہیں بلکہ لال مندر ہدف تھا ‘لیکن ٹریفک نے خودکش بمبار کا رخ بدل دیا

2026-09-11
’بی جے پی کا قانونی نوٹس ’محبت نامہ‘اور باعث اعزاز ہے ‘
اہم ترین

’یہ تاریخی حقیقت ہے، معافی مانگنے کی کوئی ضرورت نہیں‘

2026-09-11
بی جے پی ٹرانسپورٹ سیل کی سرینگر میں ٹرانسپورٹرز سے ملاقاتیں
اہم ترین

بی جے پی ٹرانسپورٹ سیل کی سرینگر میں ٹرانسپورٹرز سے ملاقاتیں

2026-09-11
اے سی بی کی کارروائی کے بعد فائر اینڈ ایمرجنسی سروسز کے چار اہلکار معطل
اہم ترین

ڈوڈہ میں وائرل ویڈیو کے بعد پنچایت سیکریٹری معطل

2026-09-11
کپوارہ میں سرکاری ملازم منشیات فروش نکلا‘ گرفتار، براؤن شوگر بر آمد
اہم ترین

ریاسی میں مبینہ طور پر رشوت  لیتے ہو ئے پولیس افسر گرفتار

2026-09-11
وادی کے بالائی علاقوں میں تازہ برفباری‘ میدانی علاقوں میں موسلادھار بارش
اہم ترین

ڈی جی پی کا ڈوڈہ، کٹھوعہ  اور اودھم پور کے سنگم پر  مشترکہ سکیورٹی پوسٹ کا دورہ

2026-09-11
Next Post
’ہر گھر جھنڈ‘:’۱۵؍اگست کو لوگوں کو اپنے گھروں پر ترنگا لہرانے کی تلقین کی جائیگی ‘

ورلڈ ہیپی نیس رپورٹ بھارت۱۱۶ویں مقام پر

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.