ہفتہ, ستمبر 5, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home قومی خبریں

شوالک کے بعد ایل پی جی جہاز ‘نندا دیوی’ 46,500 میٹرک ٹن کارگو کے ساتھ گجرات پہنچ گیا

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2026-03-18
in قومی خبریں
A A
روس نے یوکرین کے سب سے بڑے بحری جہاز کو تباہ کر دیا، فوٹیج جاری
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

ہندوستان – بیلجیئم شراکت داری میں نئی رفتار، آئندہ 5 سال میں دوطرفہ تجارت دگنا کرنے کا ہدف: مودی

ڈرائیونگ لائسنس کے لیے گریڈڈ پوائنٹ سسٹم پر غور، ڈرائیور کی ہر غلطی پر کٹیں گے پوائنٹس

پروندرسندھو
نئی دہلی، 17 مارچ (یو این آئی) آبنائے ہرمز سے پہلے ایل پی جی بردار بحری جہاز ’شوالک‘ کے مندرا پہنچنے کے ایک دن بعد، منگل کوہندوستان کی ایندھن کی سپلائی میں مزید بہتری آئی۔ ایل پی جی جہاز ‘نندا دیوی’، جو 46,500 میٹرک ٹن مائع پیٹرولیم گیس سے لداہے ، گجرات کے جام نگر میں وڈینار بندرگاہ پر لنگر انداز ہو گیا، جس سے جاری سپلائی کے بحران میں راحت ملے گی۔
رپورٹس کے مطابق نندا دیوی سے ایم ٹی بی ڈبلیو برچ میں شپ ٹو شپ ٹرانسفر (جہاز سے جہاز میں منتقلی) کی کارروائیاں جلد شروع ہونے کی توقع ہے۔
مغربی ایشیا میں جاری کشیدگی کی وجہ سے کئی دنوں تک آبنائے ہرمز کے قریب رکے رہنے کے بعد، ‘شوالک’ بالآخر تقریباً 46,000 میٹرک ٹن ایل پی جی کے کارگو کے ساتھ بندرگاہ پر پہنچا۔ حکام نے بتایا کہ تقریباً 20,000 میٹرک ٹن مندرا میں اتارا جانا تھا، جبکہ باقی ماندہ منگلور میں اتارنے کے لیے مختص کیا گیا تھا۔
پیر کے روز ایک میڈیا بریفنگ کے دوران، وزارت جہاز رانی کے خصوصی سکریٹری راجیش کمار سنہا نے بتایا کہ ایک تیسرا ہندوستانی پرچم والا جہاز ‘جگ لاڈکی’ بھی تقریباً 81,000 ٹن موربن خام تیل لے کر روانہ ہو چکا ہے۔
گزشتہ ہفتے قومی دارالحکومت میں ایک میڈیا کانکلیو کے دوران، ایرانی سفیر محمد فتح علی نے کہا تھا کہ ان کے ملک نے دونوں ممالک کے درمیان "دیرینہ دوستی” کی وجہ سے متعدد ہندوستانی جہازوں کو آبنائے ہرمز سے گزرنے کی اجازت دی ہے۔ انہوں نے کہا، ’’ہم نے کچھ جہازوں کو ہرمز سے گزرنے کی اجازت دی ہے، لیکن ہم اس وقت یہ نہیں بتا سکتے کہ کتنے۔ میں مستقبل میں اس معاملے کی پیروی کروں گا۔ ایران اورہندوستان کے تاریخی تعلقات اور مشترکہ مفادات ہیں۔‘‘
اس سے قبل، وزیر خارجہ ایس جے شنکر نے کہا تھا کہ ہندوستان آبنائے ہرمز کے ذریعے معمول کی نقل و حمل بحال کرنے میں مدد کے لیے ایران کے ساتھ رابطے میں ہے، جو کہ ایک اہم سمندری راستہ ہے جہاں سے دنیا کی تیل کی تجارت کا تقریباً پانچواں حصہ گزرتا ہے۔
بات چیت اور ہم آہنگی کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ ہندوستان کے مفاد میں ہے کہ وہ علاقائی شراکت داروں کے ساتھ مل کر ایک عملی حل تلاش کرے جس سے جہاز رانی سے متعلق ٹریفک محفوظ طریقے سے دوبارہ شروع ہو سکے۔ وزیر نے ایل پی جی جہازوں ‘شوالک’ اور ‘نندا دیوی’ کی نقل و حمل کو اس بات کا ثبوت قرار دیا کہ سفارتی کوششیں نتیجہ خیزثابت ہو رہی ہیں۔ تاہم، جے شنکر نے واضح کیا کہ ابھی تک ہندوستانی پرچم والے تمام جہازوں کے گزرنے کے لیے کوئی جامع انتظام موجود نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ جہازوں کے لیے کلیئرنس فی الحال انفرادی طور پر ہینڈل کی جا رہی ہے، اور آبی گزرگاہ سے ہر ٹرانزٹ کا جائزہ کیس ٹو کیس بنیادوں پر لیا جا رہا ہے۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

ایئر انڈیا 19 سے 28 مارچ کے درمیان یورپ اور کینیڈا کے لیے 36 اضافی پروازیں چلائے گی

Next Post

گلمرگ لیز کیس:ہائی کورٹ  نے درخواستیں نمٹا دیں

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

ہندوستان – بیلجیئم شراکت داری میں نئی رفتار، آئندہ 5 سال میں دوطرفہ تجارت دگنا کرنے کا ہدف: مودی
قومی خبریں

ہندوستان – بیلجیئم شراکت داری میں نئی رفتار، آئندہ 5 سال میں دوطرفہ تجارت دگنا کرنے کا ہدف: مودی

2026-09-04
ڈرائیونگ لائسنس کے لیے گریڈڈ پوائنٹ سسٹم پر غور، ڈرائیور کی ہر غلطی پر کٹیں گے پوائنٹس
قومی خبریں

ڈرائیونگ لائسنس کے لیے گریڈڈ پوائنٹ سسٹم پر غور، ڈرائیور کی ہر غلطی پر کٹیں گے پوائنٹس

2026-09-04
اگر والدین آئی اے ایس افسر ہیں تو بچوں کو ریزرویشن کیوں؟ سپریم کورٹ کا سوال
قومی خبریں

قانون کی پڑھائی کرنےوالے طلبہ کے خلاف تادیبی کارروائی کا حق بی سی آئی یا ریاستی بار کونسلوں کو نہیں: سپریم کورٹ

2026-09-04
گلا نائب صدر کون ہوگا ؟ بی جے پی کے ممکنہ امیدواروں میں کون کون ہو سکتے ہیں دہلی کے لیفٹیننٹ گورنر وی کے سکسینہ اور بہار کے گورنر آریف محمد خان کے علاوہ جموںکشمیر کے ایل جی منوج سنہا کا بھی نام لیاجارہاہے
قومی خبریں

پنجاب میں لٹیروں کا گروہ چلا رہے ہیں بھگونت مان: بی جے پی

2026-09-04
’آرٹیکل۳۷۰ کی منسوخی ڈاکٹر شیاما پرساد مکھرجی کی شہادت کو سب سے بہترین خراجِ عقیدت‘
قومی خبریں

تجارتی معاہدوں سے ہندوستانی گاڑیوں کی صنعت کی عالمی رسائی بڑھے گی: مودی

2026-09-04
آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ   کا ’آئین اور شریعت کے تحفظ ‘  کیلئے ملک گیر تحریک کا اعلان
اہم ترین

آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ  کا ’آئین اور شریعت کے تحفظ ‘ کیلئے ملک گیر تحریک کا اعلان

2026-09-01
اسکائی روٹ ایرواسپیس نوجوانوں کی صلاحیت، عزم اور کاروباری جذبے کی علامت ہے: مودی
قومی خبریں

اسکائی روٹ ایرواسپیس نوجوانوں کی صلاحیت، عزم اور کاروباری جذبے کی علامت ہے: مودی

2026-08-31
سونم وانگچک معاملے پر کھرگے کا مرکز پر حملہ، بولے- جنتر منتر کا واقعہ جمہوریت پر سیاہ دھبہ
قومی خبریں

سونم وانگچک معاملے پر کھرگے کا مرکز پر حملہ، بولے- جنتر منتر کا واقعہ جمہوریت پر سیاہ دھبہ

2026-08-31
Next Post
جموں کشمیر کا یو ٹی کا درجہ مستقل نہیں: مرکز

گلمرگ لیز کیس:ہائی کورٹ  نے درخواستیں نمٹا دیں

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.