جمعرات, جولائی 23, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

 میٹر ریڈر۳۰ہزار روپے  رشوت لیتے رنگے ہاتھوں گرفتار

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2026-03-18
in اہم ترین, تازہ تریں, ٹاپ سٹوری
A A
بڈگام میں خود کو آئی اے افسر ظاہر کرنے والا گرفتارـپولیس
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

ایجنسیز

سرینگر؍۱۷مارچ

متعلقہ

اننت ناگ دہشت گرد حملے میں پولیس اہلکار ہلاک

 وزیر اعلیٰ کا بیروہ کا دورہ، سیلاب سے متاثرہ دکانداروں کو معاوضہ دینے کی یقین دہانی

جموں و کشمیر انسدادِ بدعنوانی بیورو (اے سی بی) نے منگل کو بتایا کہ راجوری میں تعینات محکمہ بجلی (پی ڈی ڈی) کے ایک میٹر ریڈر کو۳۰ہزار روپے رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کیا گیا۔

ترجمان کے مطابق، اے سی بی نے عارف اقبال کے خلاف پولیس اسٹیشن اے سی بی راجوری میں ایف آئی آر نمبر۰۳/۲۰۲۶درج کی، جو اس وقت پی ڈی ڈی راجوری میں میٹر ریڈر کے طور پر تعینات ہے۔ مقدمہ انسدادِ بدعنوانی ایکٹ۱۹۸۸(ترمیم شدہ۲۰۱۸) کی دفعہ ۷کے تحت درج کیا گیا۔

شکایت کے مطابق متاثرہ شخص۲۰۱۹سے۲۰۲۱تک ٹائر شاپ چلاتا تھا، جس کے بعد اس کی دکان بند ہو گئی، تاہم اس کا بجلی کنکشن برقرار تھا اور وہ باقاعدگی سے بل ادا کر رہا تھا۔ فروری۲۰۲۶میں اسے۳۱ دسمبر۲۰۲۵سے۳۱جنوری۲۰۲۶ تک کا۲۴۹۷ روپے کا بل موصول ہوا۔

ترجمان نے بتایا کہ اسی دوران میٹر ریڈر عارف اقبال نے شکایت کنندہ سے رابطہ کیا اور۵۰ہزار روپے رشوت کا مطالبہ کیا تاکہ وہ اس کا بجلی بل ’ٹھیک‘ کر سکے، لیکن شکایت کنندہ نے کہا کہ وہ میٹر ریڈنگ کے مطابق ہی بل ادا کرے گا۔

اس کے بعد ملزم نے مبینہ طور پر دھمکی دی کہ اس کا بجلی بل بڑھا دیا جائے گا۔۵مارچ۲۰۲۶ کو وہ دوبارہ آیا اور۳۱جنوری سے۲۸فروری۲۰۲۶تک کا ایک لاکھ۵۳ہزار۸۹۰روپے کا بل تھما دیا، جس کی ادائیگی کی آخری تاریخ۲۷مارچ مقرر تھی۔

جب شکایت کنندہ نے اتنے زیادہ بل کے بارے میں پوچھا تو ملزم نے اسے کم کرنے کے لیے۵۰ ہزار روپے رشوت طلب کی، جو بعد میں۳۰ہزار روپے پر طے پائی۔

ترجمان کے مطابق، چونکہ شکایت کنندہ غیر قانونی رقم دینا نہیں چاہتا تھا، اس نے اے سی بی راجوری میں تحریری شکایت درج کرائی۔

مقدمہ درج ہونے کے بعد اے سی بی کی ایک ٹریپ ٹیم تشکیل دی گئی، جس نے ملزم کو۳۰ہزار روپے رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا۔ بعد ازاں اس کے رہائشی مکان پر بھی تلاشی لی گئی۔

ترجمان نے مزید کہا کہ کیس کی مزید تفتیش جاری ہے۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

غیر قانونی کان کنی کےخلاف کارروائی ۱۴ہزارگاڑیاں ضبط

Next Post

 ای ڈبلیو ایس ریزرویشن کے معیار پر نظرثانی کا مطالبہ

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

اننت ناگ دہشت گرد حملے میں پولیس اہلکار ہلاک
اہم ترین

اننت ناگ دہشت گرد حملے میں پولیس اہلکار ہلاک

2026-07-23
 وزیر اعلیٰ کا بیروہ کا دورہ، سیلاب سے متاثرہ دکانداروں کو معاوضہ دینے کی یقین دہانی
اہم ترین

 وزیر اعلیٰ کا بیروہ کا دورہ، سیلاب سے متاثرہ دکانداروں کو معاوضہ دینے کی یقین دہانی

2026-07-23
جموں میں آمنے سامنے آئے بی جے پی اور کانگریس کارکن، پولیس نے بیریکیڈ لگا کر ٹکراؤ ٹال دیا
اہم ترین

جموں میں آمنے سامنے آئے بی جے پی اور کانگریس کارکن، پولیس نے بیریکیڈ لگا کر ٹکراؤ ٹال دیا

2026-07-23
  سنہا نے بارش، سیلاب   اورلینڈ سلائیڈ سے متاثرہ   اضلاع کی صورتحال کا جائزہ لیا
اہم ترین

  سنہا نے بارش، سیلاب  اورلینڈ سلائیڈ سے متاثرہ  اضلاع کی صورتحال کا جائزہ لیا

2026-07-23
’ جہلم خطرے کی سطح سے کافی نیچے، گھبرانے کی ضرورت نہیں‘
اہم ترین

’ جہلم خطرے کی سطح سے کافی نیچے، گھبرانے کی ضرورت نہیں‘

2026-07-23
بانڈی پورہ میں فلیش فلڈ‘‘۱۴ سالہ لڑکا جاں بحق، ماں تاحال لاپتہ
اہم ترین

بانڈی پورہ میں فلیش فلڈ‘‘۱۴ سالہ لڑکا جاں بحق، ماں تاحال لاپتہ

2026-07-23
’۱۰۰روزہ انسدادِ منشیات مہم محض آغاز ‘
اہم ترین

’۱۰۰روزہ انسدادِ منشیات مہم محض آغاز ‘

2026-07-22
مسلسل بارشیں:بیروہ میں میونسپل شاپنگ کمپلیکس سیلابی ریلے کی نذر
اہم ترین

مسلسل بارشیں:بیروہ میں میونسپل شاپنگ کمپلیکس سیلابی ریلے کی نذر

2026-07-22
Next Post
 ای ڈبلیو ایس ریزرویشن کے معیار پر نظرثانی کا مطالبہ

 ای ڈبلیو ایس ریزرویشن کے معیار پر نظرثانی کا مطالبہ

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.