جمعہ, ستمبر 11, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

بھارت کا کابل کے  اسپتال پر مبینہ پاکستانی فضائی حملوں کی مذمت

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2026-03-18
in اہم ترین, تازہ تریں, ٹاپ سٹوری
A A
یہاں بڑے حملوں کی ایک فہرست ہے
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

 

ایجنسیز

نئی دہلی؍۱۷مارچ

متعلقہ

’جموںکشمیر اپنی کہانیاں خود بیان کرے ‘

لداخ کو آرٹیکل۳۷۱کے تحت آئینی تحفظات، منفرد طرز کا منتخب ادارہ ملنے کا امکان

بھارت نے منگل کے روز افغانستان کے دارالحکومت کابل میں امید نشہ علاج اسپتال پر پاکستان کے مبینہ فضائی حملوں کی’غیر مبہم‘ الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اسے ’بزدلانہ اور ناقابلِ معافی تشدد‘ قرار دیا۔

وزارتِ خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ پیر کی رات کیے گئے اس حملے میں بڑی تعداد میں شہری ہلاک ہوئے، اور ایسے مقام کو نشانہ بنایا گیا جسے کسی بھی صورت میں فوجی ہدف قرار نہیں دیا جا سکتا۔

بیان میں مزید کہا گیا کہ پاکستان’’ایک قتلِ عام کو فوجی کارروائی کا رنگ دینے کی کوشش کر رہا ہے‘‘۔

افغان طالبان حکومت کے مطابق پیر کی رات ہونے والے اس حملے میں کم از کم۴۰۰؍افراد ہلاک اور۲۵۰زخمی ہوئے، تاہم اسلام آباد نے اس الزام کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس نے کسی اسپتال کو نشانہ نہیں بنایا بلکہ فوجی تنصیبات اور’’دہشت گردوں کے معاون ڈھانچے‘‘کو نشانہ بنایا گیا۔

وزارتِ خارجہ کے بیان میں مزید کہا گیا’’پاکستان کی جانب سے یہ گھناؤنا جارحانہ اقدام افغانستان کی خودمختاری پر کھلا حملہ اور خطے کے امن و استحکام کے لیے براہِ راست خطرہ ہے۔ یہ پاکستان کے غیر ذمہ دارانہ رویے اور اپنی اندرونی ناکامیوں کو بیرونی کارروائیوں کے ذریعے چھپانے کی مسلسل کوششوں کی عکاسی کرتا ہے‘‘۔

بھارت نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا ہے کہ اس واقعے کے ذمہ داروں کو جوابدہ ٹھہرایا جائے اور یہ یقینی بنایا جائے کہ افغانستان میں شہریوں کو نشانہ بنانے کا سلسلہ فوری طور پر بند ہو۔

بیان میں کہا گیا’’بھارت سوگوار خاندانوں سے دلی تعزیت کا اظہار کرتا ہے، زخمیوں کی جلد صحتیابی کی خواہش کرتا ہے، اور اس المناک گھڑی میں افغانستان کے عوام کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرتا ہے۔ ہم افغانستان کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے لیے اپنی غیر متزلزل حمایت کا اعادہ بھی کرتے ہیں‘‘۔

یہ حملہ دو اسلامی ممالک کے درمیان جاری کشیدگی کا تازہ واقعہ ہے، جو ماہِ رمضان کے دوران مزید شدت اختیار کر گیا ہے۔ (ایجنسیاں)

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

پی این جی کنکشن لینے پر کمپنیوں نے خصوصی ترغیبی اسکیم شروع کی

Next Post

پہلگام ہوٹل آتشزدگی‘ ریورس ہوتی فائر بریگیڈ گاڑی نے ایک شخص کی جان لے لی

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

حکومت جموںکشمیر میں جنگل راج کی اجازت نہیں دے گی ‘
اہم ترین

’جموںکشمیر اپنی کہانیاں خود بیان کرے ‘

2026-09-11
لداخ کو آرٹیکل۳۷۱کے تحت آئینی تحفظات، منفرد طرز کا منتخب ادارہ ملنے کا امکان
اہم ترین

لداخ کو آرٹیکل۳۷۱کے تحت آئینی تحفظات، منفرد طرز کا منتخب ادارہ ملنے کا امکان

2026-09-11
لال قلعہ ہدف نہیں بلکہ لال مندر ہدف تھا ‘لیکن ٹریفک نے خودکش بمبار کا رخ بدل دیا
اہم ترین

لال قلعہ ہدف نہیں بلکہ لال مندر ہدف تھا ‘لیکن ٹریفک نے خودکش بمبار کا رخ بدل دیا

2026-09-11
’بی جے پی کا قانونی نوٹس ’محبت نامہ‘اور باعث اعزاز ہے ‘
اہم ترین

’یہ تاریخی حقیقت ہے، معافی مانگنے کی کوئی ضرورت نہیں‘

2026-09-11
بی جے پی ٹرانسپورٹ سیل کی سرینگر میں ٹرانسپورٹرز سے ملاقاتیں
اہم ترین

بی جے پی ٹرانسپورٹ سیل کی سرینگر میں ٹرانسپورٹرز سے ملاقاتیں

2026-09-11
اے سی بی کی کارروائی کے بعد فائر اینڈ ایمرجنسی سروسز کے چار اہلکار معطل
اہم ترین

ڈوڈہ میں وائرل ویڈیو کے بعد پنچایت سیکریٹری معطل

2026-09-11
کپوارہ میں سرکاری ملازم منشیات فروش نکلا‘ گرفتار، براؤن شوگر بر آمد
اہم ترین

ریاسی میں مبینہ طور پر رشوت  لیتے ہو ئے پولیس افسر گرفتار

2026-09-11
وادی کے بالائی علاقوں میں تازہ برفباری‘ میدانی علاقوں میں موسلادھار بارش
اہم ترین

ڈی جی پی کا ڈوڈہ، کٹھوعہ  اور اودھم پور کے سنگم پر  مشترکہ سکیورٹی پوسٹ کا دورہ

2026-09-11
Next Post

پہلگام ہوٹل آتشزدگی‘ ریورس ہوتی فائر بریگیڈ گاڑی نے ایک شخص کی جان لے لی

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.